کونسے کھانے اکٹھے ہرگز نہیں کھانے چاہییں؟

sample-ad

کھجور کو اگر دودھ میں ملا کر کھایا جائے تو اس سے توانائی سے بھرپور اور مزیدار کھجور شیک بنتا ہے لیکن ہمارے کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں کچھ ایسےکھانے شامل کیےجارہے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مُفید ثابت نہیں ہوتے۔
کافی اور سینڈوچ:
صبح ناشتے کے لیے جب وقت نہ ہو تو سینڈوچ بنانا بہت آسان لگتا ہے اور اگر آپ صبح ناشتے میں چیز(پنیر) کا سینڈوچ کھانا پسند کرتے ہیں اور ساتھ میں کافی پینا پسند کرتے ہیں تو آپ کی یہ پسند چیز کھانے کے تمام فائدوں پر پانی پھیر دے گااور نظام اہںظام کو متاثر کرے گا، بریڈ کے سینڈوچ کے ساتھ کافی پینا بھی بریڈ کے غذائی فوائد کو ختم کر دیتا ہے۔
نوٹ: آپ اپنے سینڈوچز کو ناشتے میں سفید چائے یا سبز چائے کیساتھ نوش فرما سکتے ہیں۔
ٹماٹر اور کھیرا:
ٹماٹر اور کھیرا گرمیوں میں سلاد میں انتہائی پسند کیا جاتا ہے مگر جدید تحقیق کے مُطابق کھیرا اور ٹماٹر ملا کر کھانے سے جسم کے بائیوکمیکل پاتھ ویزمتاثر ہوتے ہیں اور سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کھیرا اگر ٹماٹر کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو دونوں سبزیوں کے وٹامنز ڈائجسٹ نہیں ہوپاتے اس لیے اگر آپ سلاد کھانا پسند کرتے ہیں تو ایک دن کھیرے اور پیاز اور دیگر سبز سبزیوں کا سلاد کھائیں اور دوسرے دن کھیرے کی جگہ ٹماٹر کا استعمال کریں۔
آلو اور گوشت:
آلو گوشت دیسی طریقے سے پکا ہو یا برگر کے ساتھ فرائز ہوں تو بھوک لگ ہی جاتی ہے مگر ڈائیٹ ماہرین کے مطابق یہ معدے کے لیے بہت بھاری کھانا ثابت ہوتا ہے جسے ہضم کرنے کے لیے اُسے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
آلو میں سٹارچ شامل ہوتی ہے اور گوشت کی پروٹین سے تیزابیت پیدا ہوتی ہے اور ان دوںوں کو ملا کر کھانے سے ہارٹ برن، تیزابیت، گیس اور کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
پاسٹا اور قیمہ:
پاسٹا اور قیمہ پر بھی آلو والا قانون لاگو ہوتا ہے، معدے میں سلیوری گلائینڈز پاسٹا کو شوگر میں بدلتے ہیں اور شوگر پروٹین(گوشت) کے ساتھ مل کر ایک نقصان دہ کیمکل پیدا کرتی ہے جس سے شوگر جیسی خطرناک بیماری لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
سوڈا اور نمکو یا مونگ پھلی یا آلو کی چپس:
سوڈے کیساتھ چپس نمکو اور مونگ پھلی کالج دور کی یادوں کو تازہ کردیتا ہے مگر دونوں کا اکھٹا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے، چپس، نمکو، مونگ پھلی وغیرہ میں نمک کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے اور سوڈے کی بوتل میں بیشمار چینی ہوتی ہے۔
نمک کا زیادہ استعمال جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کر دیتا ہے اور سوڈے کی شوگر خون میں تیزی سے شامل ہوتی ہے جس سے ذیابطیس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
پائن ایپل اور ڈئیری:
کھٹے پھل نظام ہضم کو سُست کرتے ہیں اور اگر ان کیساتھ دودھ سے بنی ہوئی کوئی چیز کھائی جائے تو فوڈپوئزن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کیلا اور دُودھ:
کیلا اور دُودھ کا شیک بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اور اسے فوری توانائی بحال کرنے کے لیے پیا جاتا ہے مگر جدید تحقیق میں کُچھ نیوٹریشن
ایکسپرٹس کے مطابق زیادہ میٹھے فروٹس کا استعمال دودھ کے ساتھ نہیں کرنا چاہیے کیوں کے دونوں کا مکسچر معدے کے لیے بھاری غذا ہے ۔

معدے کو اسے ہضم کرنے میں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ میٹھے پھل ایک کھانے سے دوسرے کھانے کے درمیان بطور سنیک کے بغیر کسی اور چیز کو شامل کیے کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔

sample-ad
بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

کالر: کیا یہ پیزا ہٹ ہے؟ گوگل: نہیں جناب ، یہ گوگل پیزا ہے۔ کالر: معذرت ، میں نے غلط نمبر ڈائل کیا ہوگا۔ گوگل: نہیں جناب ، گوگل نے پیزا ہٹ کو پچھلے مہینے خریدا َ۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں

خلائی جہاز میں 2 سولر پینل لگائے گئے تھے جن کو سپیس میں پہنچ کر کھولنا تھا لیکن جہاز کے اندر خرابی ہونے کی وجہ سے سولر پینل نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہی وجہ تھی کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں