سلیکا جیل بیگز کےناقابل یقین فوائداوراستعمالات

sample-ad
آپ نے اکثر دواؤں کی بوتلوں میں چھوٹی سی پڑیاں یا تکیہ نما بیگ رکھا دیکھا ہوگا جس کے بارے میں ہدایت ہوتی ہے بوتل سے صرف گولیاں نکال کر کھائیں جبکہ اس بیگ کو بوتل میں ہی رکھا رہنے دیا جائے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس چھوٹی سی پڑیاں کے کتنے بڑے فائدے ہیں اور یہ ان بوتلوں میں کیا کام انجام دے رہی ہوتی ہے؟
اگر آپ نہیں جانتے تو آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں:
پہلی بات تو یہ اس بیگ کو سلیکا بیگ کے نام سے جانا جاتا ہے اور دواؤں کی بوتلوں میں اس کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔
سلیکا بیگ کو چیزوں کو نمی سے محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف دواؤں میں ہی نہیں بلکہ کئی اور اقسام کی اشیاﺀ کے ڈبوں میں بھی رکھے جاتے ہیں تاہم اکثر لوگ اس کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں فالتو سمجھ کر ڈبے سے باہر نکال دیتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ سلیگا بیگ کو مختلف کمپنیاں تو اپنی اشیاﺀ کو محقوظ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہی ہیں لیکن آپ بھی اس سے کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
سلیکا بیگز سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد موجود ہر شے میں پائی جانے والی نمی کو اپنے جذب کرلیتے ہیں اور چیز کو خشک رکھتے ہیں جس سے چیز خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔
کیا یہ دانےزہریلے ہوتےہیں؟
یہ دانے زہریلے اثرات تو نہیں رکھتے لیکن پھر بھی نقصان ضرور پہنچا سکتے ہیں- اس لیے کوشش کریں کہ یہ دانے بچوں کے ہاتھ نہ آئیں۔
دوران سفر فائدہ مند:
آپ ان سلیکا بیگز ایک بڑا فائدہ تو یہ اٹھا سکتے ہیں کہ اگر انہیں سفری بیگز میں رکھ دیا جائے تو ان میں جراثیم پیدا نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی قسم کی بو پیدا ہوتی ہے۔
تصویروں خراب ہونے سے محفوظ:
سلیکا بیگز ایک حیران کن فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر انہیں تصویروں والے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوجانے والی تصویروں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
موبائلز وغیرہ کی نمی کو خشک کرے:
اس کے علاوہ ان سلیکا بیگز کے ذریعے حادثاتی طور پر پانی میں گر جانے والے گیلے موبائل کی بھی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور یہ طریقہ موبائل کو چاولوں کے ڈبے میں رکھنے سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
زیرِ آب فوٹوگرافی کے لیے فائدہ مند :
ایسے افراد جو زیرِ آب فوٹوگرافی کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے سلیکا بیگز ایک بہترین چیز ہیں- اگر اس پڑیا کو کیمرہ بیگ میں رکھ دیا جائے تو یہ کیمرے کی تمام نمی کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہے۔
ریزر بلیڈ زکی زیادہ حفاطت:
اسی طرح ان بیگز کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں اگر ریزر بلیڈ کے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ ان کی نمی چوس کر انہیں زیادہ وقت تک کے لیے قابلِ استعمال بنا دیتے ہیں۔
دھند جمنے کے مسائل سے چھٹکارا :
اکثر افراد کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر دھند جم جاتی ہے جو دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیتی ہے لیکن اگر ونڈ اسکرین کے ساتھ سلیکا بیگز رکھ دیے جائیں تو دھند جمنے کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
پھول خشک کرنے کے لیے:
اگر آپ کو کسی وجہ سے پھول خشک کرنے پڑ جائیں اور وہ کم وقت میں تو آپ ان پھولوں کے پیکٹ میں چند سلیکا بیگز رکھ دیں اور پھر کمال دیکھیں
اوزاروں کو زنگ لگنے سےبچائے:
سلیکا بیگز اوزاروں کو زنگ لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں- بس چند بیگز ٹول کِٹ یا اوزاروں کے بیگ میں رکھ دیں اور اپنے اوزاروں کو خراب ہونے سے بچائیں۔
اگر کوئی کھالے تو پھر؟
چونکہ یہ زہریلے نہیں ہوتے تو اس کا مطلب یہ نہیں انہیں کھا بھی لینا چاہئے، درحقیقت یہ کھانے کے لیے نہیں ہوتے۔
یہ زہریلے تو نہیں ہوتے مگر نگلنے پر جسم کو ڈی ہائیڈریشن کا شکار ضرور کرسکتے ہیں اور اس کے لیبل پر ڈو ناٹ ایٹ کی جو وارننگ ہوتی ہے وہ درحقیقت چھوٹے بچوں کے لیے ہوتی ہے۔
اگر کوئی غلطی سے ان دانوں کو کھالے تو اسے فوری طور پر کچھ گلاس پانی پلانا چاہئے تاکہ ڈی ہائیڈریشن کو ٹالا جاسکے۔
اس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کریں خصوصاً اگر بچہ کھالے کیونکہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن کا ہی خطرہ نہیں ہوتا بلکہ یہ گلے میں پھنس کر دم گھونٹنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
sample-ad
زیتون کے روغن میں پکے ہوئے پکوان ،اچار یا مٹھائیاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے اور معدے پر گراں نہیں گزرتی، زیتون کا تیل صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات مرتب ۔۔۔ مزید پڑھیں

پرچون کی دکان پر زیادہ تیزی سے گاہکوں کو کیسے بھگتایا جا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال تھا جو 1948 میں جوزف وڈ لینڈ کو حل کرنے کے لئے ملا۔ وڈ لینڈ ذہین نوجوان تھے جو جنگ۔۔۔ مزید پڑھیں

پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی ،نوکری کی طلب کے لئے حاضر ہوا، قابلیت پوچھی گئی تو اس نے کہا،سیاسی ہوں۔(عربی میں سیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے ۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا کے وہ خفیہ ترین مقامات جو گوگل آپ کو نقشے پر نہیں دکھاتا، ان جگہوں میں زیادہ تر فوجی تنصیبات کے علاقے شامل ہیں، تاہم کئی دیگر مقامات بھی چھپا کر رکھے جاتے ہیں۔۔۔۔ مزید پڑھیں

بعض افراد کو صبح بستر سے اٹھنے کے بعد جیسے ہی وہ قدم فرش پر رکھیں تو اسی لمحے ایڑھیوں میں شدید دردمحسوس ہوتاہے ۔ اسی طرح جاگنگ،یا دوسری کسی بھی سرگرمی کے۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

علامہ شامی نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق لکھے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔عورتوں کو نماز شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلینا چاہیے کہ ان کے چہرے ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں تاریخ کے 5 ٹاپ وائرس اور اُن کو بنانے والوں کا تعارف شامل کیا جارہا ہے جن کے وائرس پروگرامز نے مائیکروسافٹ سمیت دیگر سافٹ وئیر بنانے والوں کو ۔۔۔ مزید پڑھیں