شہد کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اس کو کھانے سے جہاں ہر بیماری کے لیے شفا ہے وہاں اسے جلد پر لگانے سے بیشمار فائدے حاصل ہوتے ہیں، اس آرٹیکل میں شہد سے جلد کو خوبصورت بنانے کے چند ایسے طریقےذکر کیے جائیں گے جنہیں جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
1۔ چہرے کی جھریوں کے لیے:
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور پھر اسے چہرے پر مل لیں اور پندراں منٹ تک لگا رہنے دیں، 15 منٹ کے بعد چہرے کو پانی سے دھو دیں اور اس عمل کو جھریاں ختم ہونے تک روزانہ جاری رکھیں، یہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا بہترین ٹوٹکا ہے جو بازار کی مہنگی کریموں سے بہت سستا ہے۔
2۔ خُشک جلد کے لیے:
جلد کی خشکی ایک عام بیماری ہے جو خاص طور پر خشک موسم میں جلد پر اثر انداز ہوتی ہے، عام طور پر اس خشکی کو دُور کرنے کے لیے جو کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں وہ عارضی طور پر آپ کی جلد کو تندرست کر دیتے ہیں مگر جیسے ہی لوشن اُترتا ہے جلد پھر سے خُشک ہو جاتی ہے۔
جلد کی خشکی سے مکمل نجات کے لیے شہد میں عرق گُلاب شامل کرکے اُسے چہرے اور ہاتھوں پر ملیں اور کُچھ دیر بعد دھو دیں یہ جلد سے خشکی کو جڑ سے اُکھاڑ دے گا اور آپ کی جلد خُوبصورت اور توانا کر دے گا۔اس کے علاوہ روزانہ دو سے تین چمچ شہد کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینا بھی جلد کی خشکی کے لیے انتہائی مُفید ہے۔
3۔ داغ دھبوں سے چہرے کی صفائی اور جھریوں کے لیے:
ایک انڈے کو توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر اُس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے مکس کر لیں اور اُسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو دیں اور پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ، یہ عمل چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کردے گا اور آپ کی جلد کو چمکدار اور توانا کردے گا۔
4۔بلیک ہیڈ ختم کرنے کے لیے:
شہد کو تھوڑا گرم کرلیں اور اسے چہرے پر بلیک ہیڈ پر مل دیں اور کُچھ دیر بعد چہرے کو نیم گرم پانی کے ساتھ دھو ڈالیں، آپکو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔
5۔جھریوں کے لیے شہد کا مرہم:
یہ مرہم صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سےانتہائی مُفید نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
پیاز کا پانی دو چمچ لے کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں اور اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو کر آئینہ دیکھیں آپکا دل خُوش ہوجائے گا۔
6۔ہاتھوں کی جلد کو ملائم کرنے کے لیے:
سنگترے کا رس اور شہد ہم وزن مکس کر لیں اور اسے ہاتھوں پر آہستہ آہستہ ملیں اور کُچھ دیر کے بعد اسے سادہ پانی کیساتھ دھو دیں ، آپ مہنگی کریموں کو بھول جائیں گے۔
7۔ شہد کا ماسک:
دُودھ اور شہد ہم وزن لیکر اس میں دس سے پندراں بادام ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنا لیں اور اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور کم از کم اسے ایک گھنٹہ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی کیساتھ چہرہ دھو لیں یہ چہرے کی جلد کو خُشکی سے نجات دلا کر چمکدار اور صحت مند بنا دے گا۔
نوٹ: اگر چہرے کی جلد چکنی ہے تو اس ماسک کا استعمال مت کریں۔
بریکنک
- Fun/Humourسسرال میں سکون سے رہنے کے چندخفیہ طریقے
- Healthڈسپرین کے انتہائی دلچسپ اور انوکھے فائدے
- Fruits And Importanceچقندرصحت کاخزانہ اور بیماریوں کی دشمن کیوں؟
- Islamicسورہ کہف پڑھنے کی فضیلت اور بےشمارفوائد
- Read Moreآسمان سے گرنے والے روسی خلابازکی کہانی
- Beauty Tipsچہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کا آسان ٹوٹکہ
- Healthناف اُترنےکی چند علامات اور آسان قدرتی علاج
- Animals & Birdsمچھر کی جسمانی تفصیلات اور سائنسی انکشافات
- Foodsکالی مرچ: تعارف اور حیرت انگیزطبی فوائد
- Interesting/Strangeدلچسپ وانمول قرآنی معلومات کاخزانہ
- Fun/Humourتلخ حقائق :جوکوئی بھی آپکو کبھی نہیں بتائےگا!
- Fruits And Importanceروغن زیتون کے ناقابل یقین فوائداور علاج
- Interesting/Strangeبار کوڈکی دریافت اورچنددلچسپ حقائق
- Healthپیشاب کی نالی کا انفیکشن ،وجوہات اورگھریلو علاج
- Foodsروزانہ کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟