طبیب حضرات کوار گندل کو جادوئی پودا کہتے ہیں کیونکہ یہ پودا نہ موافق اور بنجر اور خشک زمین میں بھی اُگنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ذیل میں ایلوویرا کے چند آزمودہ، آسان اور کارآمد نُسخے شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ آپ بھی ان سے مستفید ہو سکیں۔
1۔ جلد کی خشکی کے لیے:
ایک سے دو چمچ ایلوویرا میں ایک چُٹکی ہلدی کیساتھ ایک چائے کی چمچ شہد اور ایک چائے کی چمچ دُودھ اور چند قطرے گلاب کے عرق کے شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو جلد پر لگا کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں اس سے خُشک جلد میں نکھار آئے گا اور خشکی ختم ہو گی۔
2۔ ایلوویرا کی سکرب:
آدھا کپ ایلوویرا کی جل نکال لیں اور اس میں ایک کپ چینی اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا جُوس شامل شامل کر کے مکس کر لیں اس مکسچر کو سکرب کے طور استعمال کریں اس مکسچر میں شامل چینی خراب جلد کو اُتارنے میں مدد کرے گی اور ایلو ویرا جلد کی گہرائی تک صفائی کر کے چمکدار بنائے گا اور لیموں کا رس جہاں دُھوپ سے پیدا ہونے والی جلن ختم کرے گا وہاں چہرے پر پڑۓ سکارز کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔
3۔ کیل مہاسوں کے لیے:
ایلو ویرا جل کے اندر تھوڑے اخروٹ شامل کریں اور اس میں ایک چمچ جو کا آٹا اور ایک چائے کی چمچ شہد ڈالکر مکسچر بنالیں اور اس مکسچر کو کیل مہاسوں پر استعمال کریں، اس مکسچر میں شامل ایلوویرا کے اندر موجود اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مددگار ہوں گی اور شہد سے چہرہ جگمگا اٹھے گا اور اخروٹ اور جو کا آٹا سکن کو ٹائٹ کر کے خُوبصورت بنائے گا۔
4۔ حساس جلد کے لیے:
تھوڑی ایلوویرا جل میں کھیرے کا جُوس، دہی اور گلاب کے عرق کو شامل کر کے پیسٹ بنالیں اور اس پیسٹ کو جلد پر مل کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں یہ حساس جلد کے لیے انتہائی مُفید نُسخہ ثابت ہو گا۔
5۔ گرتے بالوں کے لیے:
کوار گندل میں ایک خاص قسم کا انزائیم جسے پروٹولائٹک انزائیم کہا جاتا ہے شامل ہوتا ہیں جو بالوں کی جڑوں کے ڈیڈ سیلز کو ٹھیک کرنے میں جہاں انتہائی مُفید ہے وہاں ایلوویرا بالوں کے لیے ایک کنڈیشنر کے طور پرکام کرتا ہے اور بالوں کو چمکدار بنا دیتا ہے اور خُشکی سکری کیساتھ بالوں میں خارش پیدا نہیں ہونے دیتا۔
ایلو ویرا کے جُوس کو ایکسٹرا ورجن کوکونٹ آئل میں شامل کر کے بالوں میں لگا لیں اور کوشش کریں کے ساری رات لگا رہے یہ آپ کے بالوں کو چمکدار اور باونسی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا اور خُشکی کا بھی خاتمہ کرے گا۔
6۔جلے اور چھوٹے زخموں کے لیے مرہم:
کیونکہ ایلوویرا میں ایسی خُوبیاں شامل ہیں جو جراثیم کش ہونے کیساتھ اینٹی فنگل بھی ہیں اس لیے اس پودے کی جل کو آپ چھوٹے موٹے زخموں اور معمولی جلنے پر استعمال کر سکتے ہیں اور یاد رکھیں کے گہرے زخموں پر اس کا استعمال نہ کریں۔
ایلوویرا: استعمال کرنے کے فائدے اور نقصانات۔۔۔مزید پڑھیں
بریکنک
- Fun/Humourسسرال میں سکون سے رہنے کے چندخفیہ طریقے
- Healthڈسپرین کے انتہائی دلچسپ اور انوکھے فائدے
- Fruits And Importanceچقندرصحت کاخزانہ اور بیماریوں کی دشمن کیوں؟
- Islamicسورہ کہف پڑھنے کی فضیلت اور بےشمارفوائد
- Read Moreآسمان سے گرنے والے روسی خلابازکی کہانی
- Beauty Tipsچہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کا آسان ٹوٹکہ
- Healthناف اُترنےکی چند علامات اور آسان قدرتی علاج
- Animals & Birdsمچھر کی جسمانی تفصیلات اور سائنسی انکشافات
- Foodsکالی مرچ: تعارف اور حیرت انگیزطبی فوائد
- Interesting/Strangeدلچسپ وانمول قرآنی معلومات کاخزانہ
- Fun/Humourتلخ حقائق :جوکوئی بھی آپکو کبھی نہیں بتائےگا!
- Fruits And Importanceروغن زیتون کے ناقابل یقین فوائداور علاج
- Interesting/Strangeبار کوڈکی دریافت اورچنددلچسپ حقائق
- Healthپیشاب کی نالی کا انفیکشن ،وجوہات اورگھریلو علاج
- Foodsروزانہ کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟