دنیا کے 10 تیز ترین بھاگنے والے جانور…؟؟؟

آج ہم دنیا کے 10 تیز رفتار سے بھاگنے والے جانوروں کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔
1- چیتا ( Cheetah)
 جی ہاں مشہور و معروف چیتا ہی اب تک سب سے تیز رفتاری سے بھاگتا ہے یہ 75 سے 80 میل فی گھنٹہ یا 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔
 2- جنوبی افریقہ کا ہرن ( Springbok)
 جنوبی افریقہ کا خوبصورت ہرن بھاگنے کی دوڑ میں دوسرے نمبر پہ ہے یہ 62 میل فی گھنٹہ یا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔
3- شمالی امریکہ کا ہرن ( Pronghorn)
ہرن کی یہ نسل صرف شمالی امریکہ کے کچھ علاقوں میں پائی جاتی ہے اور تیز دوڑنے میں تیسرے نمبر پہ آتی ہے۔ یہ تقریباً 55 میل فی گھنٹہ یا 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔
4- افریقی ہرن یا گائے ( Wildebeest)
رفتار کے حوالے سے تقریباً شیر کے برابر ہی بھاگتا ہے لیکن اس کی پھرتی کے لحاظ سے اسے چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔
5- شیر (Loin) + پوما (Cougar)
جنگل کا بادشاہ شیر اگرچہ طاقتور بہت ہے لیکن بھاگنے کی دوڑ میں یہ پانچویں نمبر پہ آتا ہے اور اس کے ساتھ اس پوزیشن پہ اسی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی بڑی بلی پوما یا کُوگر شراکت دار ہے۔
یہ دونوں تقریبا 50 میل فی گھنٹہ یا 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کچھ زیادہ رفتار سے بھاگتے ہیں۔
6- سیاہ ہرن ( Black Buck)
یہ انڈیا، پاکستان اور نیپال میں پایا جانے والا ہرن ہے اور تیز بھاگنے والوں کی لسٹ میں چھٹے نمبر پہ براجمان ہے۔یہ تقریباً 50 میل فی گھنٹہ یا 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔
7-  بُھورا خرگوش” ( Brown Hare)
یہ خرگوش عرب کے کچھ ممالک اور انڈیا و پاکستان کے کچھ علاقوں میں پایا جاتا ہے۔کافی بڑی چھلانگ لگا سکتا ہے اور 47 میل فی گھنٹہ یا 76 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔
8 – گرے ہاؤنڈ (Grey Hound)
یہ ایک ” تازی کتا” ہے جو شکار کے پیچھے بھاگ کر اُسے روکتا ہے اور باقی کتے پہنچ کے شکار کو پکڑ لیتے ہیں۔یہ صرف تیز بھاگ سکتا ہے کاٹنے اور چیر پھاڑنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔
اسے زیادہ تر کتوں کے دوڑنے کی ریس کے لیئے تیار کیا جاتا ہے۔یہ 46 میل فی گھنٹہ یا 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔
9 – جیک خرگوش (Jack Rabbit)
یہ ایک بڑے قد والا خرگوش ہے جو دنیا میں تیز رفتاری سے بھاگنے میں نویں نمبر پہ آتا ہے۔یہ 10 فٹ تک لمبی چھلانگ لگا سکتا ہے اور 45 میل گی گھنٹہ یا 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتا ہے۔
10-شتر مرغ”( Ostrich)
بنیادی طور پہ یہ پرندہ ہے لیکن اُڑ نہیں سکتا البتہ بھاگتا بہت تیز ہے۔اس کی حد رفتار 44 میل فی گھنٹہ یا 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں