کونسی چیزیں وائی فائی سگنلزکوکمزورکرتی ہیں؟

sample-ad

؎ہم یہاں گھریلو چیزوں کا ذکر کریں گے جو ہمارے وائی فائی سگنلز کو درہم برہم کر کے کمزور بنا دیتی ہیں اور ہمارے انٹرنیٹ کے رابطے میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔
 دھات وغیرہ کا فرنیچر:
دھات یعنی لوہا وغیرہ ایک کنڈکٹر ہے اور کنڈکٹر الیکٹریسٹی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے، ہمارا وائی فائی راوٹر الیکٹرو میگنیٹکس لہریں پیدا کرتا ہے اور لوہے وغیرہ کے ٹیبل اور دیگر سامان ان لہروں کو اپنے اندر جذب کر کے کمزور بنا دیتا ہے چنانچہ وائی فائی سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں اور دُور تک کام نہیں کرتے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے وائی فائی سنگلز دُور تک کام کریں تو راوٹر کو لوہے کے ٹیبل یا شیلف وغیرہ پر مت رکھیں وگرنہ وہ اپنی پُوری پرفارمنس نہیں دے پائے گا۔
 شیشہ:
شیشے کے اوپر لگا میٹریل جس کی وجہ سے ہم اپنا عکس دیکھ پاتے ہیں وائی فائی سگنلز کو بھی ریفلیکٹ کرتا ہے اور ایک شیلڈ کی طرح سگنلز کو باؤنس کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے وائی فائی کے سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں۔اپنے راوٹر کو ہمیشہ ایسی جگہ پر رکھیں جہاں قریب کوئی شیشہ موجود نہ ہو تاکہ اُس کے سگنلز دُور تک جا سکیں۔
فریج اور واشنگ مشین وغیرہ:
ایسی الیکٹریکل ائپلائنسس جن میں پائپ لگے ہُوئے ہوتے ہیں جو پانی یا گیس وغیرہ کو سرکولیٹ کرتے ہیں وائی فائی سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں۔پانی وائر لیس لہروں کی کُچھ انرجی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے وائرلیس سنگلز کمزور ہوجاتے ہیں اور راوٹر سے دُور ہونے کیساتھ ہی انٹرنیٹ منقطع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
گھریلو لائٹس اور جگمگانے والی لائٹس:
ان لائٹس کے اندر جو الیکٹرونکس استعمال ہوتی ہے وہ اپنے اردگرد ایک میگنیٹک فیلڈ پیدا کرتی ہے جو وائی فائی کی لہروں کو کمزور بنا دیتی ہے اس لیے راوٹر کو ایسی الیکٹرونکس کے قریب نہ رکھیں جو میگنیٹک ویوز پیدا کرتی ہوں۔
مونیٹر:
کمپیوٹر مونیٹرز وغیرہ 2.4 گیگا ہرٹس انٹرفیرینس پیدا کرتے ہیں اور وائی فائی راوٹر بھی یہی انٹرفیرینس پیدا کرتا ہے اور جب دو چیزیں ایک ہی فریکوینسی پیدا کر رہی ہوں تو اُن سے نکلنے والی وائرلیس لہریں کمزور ہو جاتی ہیں اسی لیے جہاز کے ٹیک آف اور لینڈینگ کے دوران پائیلٹ کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ اپنے موبائل وغیرہ سوئچ آف کردیں۔
مائیکرو ویو:
مائیکرو یو بھی عام طور پر ایسی ہی فریکوینسی پیدا کرتا ہے جو وائی فائی روٹر سے ملتی جلتی ہے اس لیے راوٹر کو مائیکرویو اون کے قریب مت رکھیں تاکہ آپ کے وائی فائی سگنلز ڈسٹرب نہ ہوں۔
اینٹ سیمنٹ کی دیواریں اور چھت:
وائی فائی سگنلز سیمنٹ اور اینٹوں کی بنی موٹی دیواروں کو پار نہیں کر پاتے اسی طرح سنگ مرر اور دوسری ٹائلز وغیرہ بھی ان سگنلز کو روک لیتی ہیں اس لیے اگر آپ فائی وائی سگنلز کو گھر کے دوسرے فلور پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو راوٹر کو کسی ایسی جگہ پر رکھیں جو کھلی ہو اور جسکے قریب دیواریں وغیرہ نہ ہوں۔
سگنلز کو کیسے طاقتور بنایا جاسکتا ہے؟
وائی فائی سگنلز کو طاقتور بنانے کے لیے راوٹر کو اوپر دی گئی اشیا کے قریب مت رکھیں، راوٹر کا سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ کر کے رکھیں اور راوٹر کے ساتھ طاقتور اینٹینا استعمال کریں۔
اپنے وائی فائی پر ہمیشہ پاسورڈ سیکورٹی لگائیں اور اگر دُور تک اس کے سگنلز استعمال کرنا چاہتے ہیں تو رواٹر کے ساتھ ایمپلیفائر انسٹال کریں۔
اپنے روٹر کو 5 گیگا ہرٹس پر ٹیون کریں کیونکہ یہ 2.4 کی نسبت زیادہ اچھی پرفارمنس دیتا ہے، اور اسکے ساتھ ساتھ رواٹر کو دن میں ایک دفعہ بند کے آن کر لیا کریں تاکہ راوٹر کی میموری صاف ہوجایا کرے۔

sample-ad
طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے ۔جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے۔ اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

امریکہ کینیڈا وغیرہ کے بارے میں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کیوجہ سے آج اس مقام پہ کھڑے ہیں تو یقین جانئے آپ کو اس بھیانک خواب سے جاگنے کی ۔۔۔ مزید پڑھیں

زیتون کے روغن میں پکے ہوئے پکوان ،اچار یا مٹھائیاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے اور معدے پر گراں نہیں گزرتی، زیتون کا تیل صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات مرتب ۔۔۔ مزید پڑھیں

پرچون کی دکان پر زیادہ تیزی سے گاہکوں کو کیسے بھگتایا جا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال تھا جو 1948 میں جوزف وڈ لینڈ کو حل کرنے کے لئے ملا۔ وڈ لینڈ ذہین نوجوان تھے جو جنگ۔۔۔ مزید پڑھیں

پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں