منہ کی بدبو ختم کرنےکےآسان ترین طریقے

منہ سے بدبو آنا باعث شرمندگی ہے ۔جس سے انسان کا وقار مجروح ہوتا ہے، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دُنیا میں 80 ملین سے زیادہ لوگ اس بیماری کا شکار ہیں اور بُرش کرنے کے باوجود وہ مُنہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پاتے۔
اس آرٹیکل میں منہ کی بدبو دُور کرنے کے چند آسان اور مزیدار طریقے ذکر کیے جائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
:
گاجر اور سیب
سیب اور گاجر نظام انہظام کو تندرست رکھنے میں انتہائی مددگار ہیں، نظام انہظام خراب ہو تو پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور پیٹ کی گیس جب منہ کے راستے خارج ہوتی ہے تو سانس بدبودار کر دیتی ہے، سیب اور گاجرکوچبا چبا کر کھانے سے پیٹ میں گیس پیدا نہیں ہوتی اور یہ سانس کو تازہ رکھتے ہیں۔
تازہ سبزیاں اور پھل:
منہ سے بدبو آنے کی ایک بڑی وجہ معدے میں تیزابیت کا ہونا ہے جو عام طور پر زیادہ گوشت کھانے یا بازاری کھانے کھانے سے پیدا ہوتی ہے۔
تازہ سبزیاں اور پھل کھانے سے جہاں اور بہت سے فائدے ہوتے ہیں وہاں یہ منہ میں Saliva کی پروڈکشن بڑھاتے ہیں جس سے خوراک جلد ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے اور منہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا صاف ہو جاتے ہیں۔
پودینہ کا استعمال:
کھانے کے بعد تھوڑا سا پودینہ چبانے سے بھی مُنہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور منہ کا ذائقہ تروتازہ ہو جاتا ہے، پودینہ نظام انہظام کو بھی بہتر بناتا ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مددگار ہے۔
دہی کا استعمال:
دہی میں شامل انسان دوست بیکٹریا خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہے جس سے مُنہ کی بدبو بھی ختم ہوتی ہے مگر دہی کو چینی ڈال کر استعمال نہیں کرنا چاہیے وگرنہ یہ تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔
چیری کا استعمال:
کُچھ کھانے جیسے مُولی گوبھی وغیرہ کھانے سے بھی پیٹ میں بدبو پیدا ہوتی ہے اور ایسے موقع پر اگر تھوڑی چیری کھا لی جائے تو یہ جادوئی طور پر پیٹ میں پیدا ہونے والی بدبو کو ختم کر دیتی ہے اور نظام انہظام کو درست رکھتی ہے۔
سبز چائے کا قہوہ:
سبز چائے کا قہوہ بیشمار خُوبیوں کا حامل ہے یہ جہاں ہمارے دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے وہاں جسم کی فاضل چربی کوپگھلانے میں بھی انتہائی مددگار ہے، سبز چائے کا قہوہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے اور سانس میں بدبو پیدا کرنے والے عناصر کا خاتمہ کردیتا ہے۔
سٹرس فروٹس کا استعمال:
لیموں، کینوں، مالٹے اور دُوسرے سٹرس فروٹس جہاں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں وہاں یہ جسم کے فاضل مادوں کو خارج کرکے نظام انہظام کو فعال کر دیتے ہیں جسے سے سانس کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور مُنہ کا ذائقہ بھی مزیدار رہتا ہے۔
ادرک اور لیموں کا قہوہ:
بیشمار خوبیوں کا حامل یہ قہوہ جہان پیٹ کی بہت سی بیماریوں میں شفا ہے وہاں یہ مُنہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکڑیا کی صفائی کردیتا ہے اور سانس کو تروتازہ رکھنے میں انتہائی مُفید ہے۔
پانی کا استعمال:
پانی پینے سے منہ اور دانتوں میں پڑے خوراک کے چھوٹے ذرات صاف ہوجاتے ہیں اور یہ ذرات اگر دیر تک مُنہ یا دانتوں میں پھنسے رہیں تو بدبو پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں لہذا پانی کی ایک بوتل ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد پانی پیئے اس سے نہ صرف آپکا جسم ہائیڈریٹ رہے گا بلکے یہ خوراک کو جلد ہضم کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔
نوٹ: یہ معلومات اپنے ایسے احباب کے ساتھ ضرور شئیر کیجیے گا جن کے منہ میں بدبو کی شکایت ہے تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔

بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں