کمپیوٹر کی تاریخ کے5 سب سے خطرناک وائرس

sample-ad

کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کا عام طور پر کمپیوٹر وائرس سے واسطہ پڑ ہی جاتا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے اینٹی وائرس سوفٹ ویر سے کمپیوٹر سکین کرنے سے یا ہارڈ ڈسک کو کلین کر کے آپریٹینگ سسٹم دوبارہ انسٹال کرنے سے وائرس سے نجات بھی مل جاتی ہے مگر تاریخ کے کچھ وائرس ایسے تھے جنہوں نے نہ صرف اینٹی وائرس پروگرامز کو ناکام کر دیا بلکے ساری دُنیا میں کمپیوٹرز کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچاتے ہوئے اربوں ڈالرز کا نقصان کیا۔
اس آرٹیکل میں آج تک کی تاریخ کے 5 ٹاپ وائرس اور اُن کو بنانے والوں کا تعارف شامل کیا جارہا ہے جن کے وائرس پروگرامز نے مائیکروسافٹ سمیت دیگر سافٹ وئیر بنانے والوں کو جہاں ورطہ حیرت میں ڈال دیا وہاں شدید نقصان بھی پہنچایا۔
I Love You
آئی لو یو وائرس آج تک کی تاریخ کاکمپیوٹر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا وائرس ہے جس نے انٹرنیٹ کی دُنیا سے منسلک 10 فیصد سے زیادہ کمپیوٹرز کو متاثر کیا اور ایک اندازے کے مُطابق 10بلین ڈالرز سے زیادہ کا نقصان کیا اور دُنیا کی بڑی بڑی آرگنائزیشنز کو مجبور کر دیا کے وہ اپنا میل سسٹم آف لائن کردیں یعنی بند کردیں۔یہ وائرس فلپائن کے دو پروگرامز نے تخلیق کیا جن کا Reonel Ramones اور Onel de Guzmanتھا۔
یہ وائرس ای میل کے ذریعے پھیلایا گیا اور جس کو بھی ای میل میں یہ وائرس رسیو ہوتا اور وہ اُس پر کلک کر دیتا تو اُس کی میل لسٹ میں شامل تمام ای میل ریکارڈز پر یہ وائرس خودکار طریقے سے ای میل بھیجتا جس سے باقی سارے بھی متاثر ہوتے جاتے۔
یہ وائرس اصل میں ایک کمپیوٹر پروگرام کا سکریپٹ تھا جو ٹیکسٹ فائل کی شکل اختیار کر کے جاتا اور ونڈو کا آپریٹینگ سسٹم اسے پہچان نہ پاتا اور یوزر جیسے ہی اس پر کلک کرتا یہ جہاں باقی لوگوں کو ڈسٹری بیوٹ ہوتا وہاں کلک کرنے والے کے کمپیوٹر کی سسٹم فائلز کو اوررائٹ کردیتا اور کمپیوٹر بوٹ ہونا بند کردیتا۔
اس مال ویر وائرس کو بنانے پر فلپائن کے دونوں پروگرامرز پر کوئی کیس نہ بن سکا کیوں کہ اُس دور میں ابھی Malware بنانے والوں کے متعلق کوئی قانون نہیں بنا تھا۔
Code Red
یہ وائرس سب سے پہلی دفعہ 2001 میں کمپیوٹرز میں داخل ہوا جسے eEye Digital کمپنی کے دو سیکورٹی Employees نے بنایا تھا اور اسکا نام اُنہوں نے کوڈ ریڈ اس لیے رکھا کیوں کہ اس وائرس کو کوڈ کرتے وقت وہ ریڈ بُل پی رہے تھے۔اس کمپیوٹر وارم وائرس نے وینڈو ویب سرور انسٹالد کمپیوٹرز پر حملہ کیا اور سسٹمز میں بفر اورفلو کے پرابلم کو Exploit کر دیا۔
یہ وائرس ہارڈ ڈسک پر بہت ہی چھوٹا تھا اور کمپیوٹر کی میموری میں اپنے آپ کو رکھتا تھا اور میموری میں آنے کے بعد یہ اپنے آپ کو کئی سو میں ضرب دیتا اور کمپیوٹر کے سارے Resources اپنے قابو میں کر لیتا اور اسکے بعد اگر کمپیوٹر انٹرنیٹ سے کونیکٹ ہوتا تو یہ وائرس مختلف ائی اپی ایڈریس پر حملہ کرتا جس میں وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ سر فہرست ہے جسے اس وائرس نے متاثر کیا۔
ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ویب سائٹ وزٹ کرنے والے کو ایک مسیج دیکھائی دیتا جس میں لکھا ہوتا تھا “Hacked By Chinese!”۔ساری دُنیا میں 2 ملین سرور کمپیوٹر اس وائرس سے متاثر ہوئے اور اُس وقت دُنیا میں 6 ملین ٹوٹل سرور کام کر رہے تھے۔
Melissa
یہ وائرسDavid L. Smith  نے 1999 میں بنایا اور اسے ایک کیلفورنیا کی ڈانسر خاتون کا نام دیا۔یہ وائرس ایک ورڈ کی فائل پر مشتمل تھا جس میں پورنو ویب سائٹس کے پاسورڈ درج تھے اور جو بھی اس فائل کو کھولتا تھا یہ اُس کمپیوٹر کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اُس کی لسٹ میں ایڈ ای میل ایڈریسز پر اپنے آپ کو فارورڈ کر دیتا تھا۔
وائرس کے اس پروگرامر کو صرف ایک ہفتے میں گرفتار کر لیا گیا اور اُسے 10 سال کی سزا ہوئی مگر 20 مہینے جیل میں رہنے اور 5 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کےبعد اُسے رہا کر دیا گیا، اس وائرس نے ساری دُنیا میں 80 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان کیا۔
Sasser
کمپیوٹر کا یہ وارم وائرس پہلی دفعہ 2004 میں پکڑا گیا جسے کمپیوٹر سائنس کے ایک طالبعلم Sven Jaschan نے ڈیزاین کیا تھا۔
یہ وائرس کمپیوٹر کے سارے Resources کو اپنے قبضے میں کرنے کے بعد کمپیوٹر کو انتہائی سست کر دیتا تھا اور بفر اورفلوکے پرابلم کو Exploit کرتا تھا۔طالبعلم کو وائرس ٹریس ہونے کے کچھ عرصہ بعد گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں اسے 21 مہینے جاب سے برخاست رکھا گیا۔
CIH
یہ وائرس 1998 میں پہلی دفعہ پکڑا گیا جسے تائی وان کی ایک یونیورسٹی کے طالبعلم Chen Ing-hau نے ڈئزائن کیا تھا۔یہ وائرس جس بھی کمپیوٹر میں جاتا اُس کی BIOS کو تباہ کردیتا اور کمپیوٹر سٹارٹ ہونا بند کردیتا۔انٹرنیٹ اور Pirated Software’s کے ذریعے پھیلنے والا یہ وائرس 1998 میں تقریباً 60 ملین کمپیوٹرز کو اپنا شکار بنا گیا اور ایک اندازے کے مطابق 1 بلین ڈالر سے زیادہ کے نقصان کا باعث بنا۔

sample-ad
زیتون کے روغن میں پکے ہوئے پکوان ،اچار یا مٹھائیاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے اور معدے پر گراں نہیں گزرتی، زیتون کا تیل صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات مرتب ۔۔۔ مزید پڑھیں

پرچون کی دکان پر زیادہ تیزی سے گاہکوں کو کیسے بھگتایا جا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال تھا جو 1948 میں جوزف وڈ لینڈ کو حل کرنے کے لئے ملا۔ وڈ لینڈ ذہین نوجوان تھے جو جنگ۔۔۔ مزید پڑھیں

پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی ،نوکری کی طلب کے لئے حاضر ہوا، قابلیت پوچھی گئی تو اس نے کہا،سیاسی ہوں۔(عربی میں سیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے ۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا کے وہ خفیہ ترین مقامات جو گوگل آپ کو نقشے پر نہیں دکھاتا، ان جگہوں میں زیادہ تر فوجی تنصیبات کے علاقے شامل ہیں، تاہم کئی دیگر مقامات بھی چھپا کر رکھے جاتے ہیں۔۔۔۔ مزید پڑھیں

بعض افراد کو صبح بستر سے اٹھنے کے بعد جیسے ہی وہ قدم فرش پر رکھیں تو اسی لمحے ایڑھیوں میں شدید دردمحسوس ہوتاہے ۔ اسی طرح جاگنگ،یا دوسری کسی بھی سرگرمی کے۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

علامہ شامی نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق لکھے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔عورتوں کو نماز شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلینا چاہیے کہ ان کے چہرے ۔۔۔ مزید پڑھیں

1895ء کی کہ جب ایک جرمن سائنسدان ویلیم رونٹجن یہ جاننے کی کوشش کررہے تھے کہ کیا کیتھوڈ ریز شیشے میں سے گزر سکتی ہیں؟اس نے اپنےتجربےمیں پایا کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں