پالک کےطبی فوائد، نقصانات اور دلچسپ حقائق

مانا جاتا ہے کہ آج سے دو ہزار سال پہلے Persia(موجودہ ایران) میں پالک کے پودے کا کھانے کے طور پر تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب رہا اسکے بعد اس پودے کی دھوم برصغیر میں پھیلی وہاں سے چین اور نیپال اور پھر کئی صدیوں میں بات پھیلتے پھیلتے اسپین ، فرانس اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ باقی سرد ممالک میں جا پہنچی۔
پالک دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کرنے والی سبزیوں میں سے ایک ہے اور اس کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک چین ہے اس کے بعد امریکہ , جاپان اور ترکی کا نمبر آتا جبکہ پاکستان اس لسٹ پہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ چین دنیا کی کل پالک کا %90 پیدا کرتا ہے!
بچپن میں اگر کبھی آپ نے کارٹون Popeye The Sailor دیکھے ہوں تو آپ کو یاد ہوگا کہ Popeye کو جب بھی مصیبت پڑتی ہے وہ اپنی جیب سے پالک کا ڈبہ کھول کر اسے کھا جاتا ہے جس کے بعد اس کا جسم لوہے جیسا مضبوط اور طاقتور ہوجاتا ہے اور وہ اپنے دشمن کو زبردست مات دیتا ہے۔ پالک کےفوائد:
1۔پالک آئرن سے بھرپور پودا ہے۔ آئرن جسم کے لئیے بہت ضروری اجزا ہے جس سے خون (Hemoglobin) بنتا ہے ۔ آئرن کی کمی سے جسم میں تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔
2۔ پالک میں کیلسیم پایا جاتا ہے جو ہڈیاں,مسلز، دل اور نرو سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
3۔اس میں میگنشیم موجود ہے جو گیم کرنے کا Stamina بڑھاتا ہے، ڈپریشن کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
4۔ اس میں پوٹاشیم کی مقدار کیلے سے بھی زیادہ ہے جو عام طور پر پوٹاشیم کی وجہ سے مشہور ہے۔ پوٹاشئیم مسلز اور نرو سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
5۔ اس میں وٹامن سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔
6۔ اس میں وٹامن K موجود ہے جو زخم ہونے سے خون نکلنے پر خون کو جماتا ہے اور اس طرح جسم سے خون ضائع ہونے سے بچتا ہے۔
7۔ان میںCarotenoids ہوتے ہیں جو نظر میں روشنی جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کر کے نظر کو تیز کرتے ہیں۔
پالک کے نقصانات:
1۔ اس میں Oxilates ہوتے ہیں جو جسم میں جاکر کیلسیم کے ساتھ کیمیکل طریقے سے مل کر ایک پتھر جیسی چیز بنا دیتا ہے جسے کیلسئیم آکسلیٹ کہتے ہیں۔ یہ دراصل پتھر ہی ہے اور اسے گردے کا پتھر کہتے ہیں۔ جی ہاں! پالک کا بے جا استعمال گردے میں پتھری کر سکتا ہے۔ تاہم اس Oxilate کمپاؤنڈ کو دور کیا جاسکتا ہے۔ وہ ایسے کہ پالک کو دھو کر اچھی طرح اسے پانی میں ابالیں اور دو تین بار پانی تبدیل کریں بلکہ اگر باریک کاٹ کر ابالیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس طرح کچھ دوسری غذائی اجزا بھی کم ہونگے لیکن Oxilate 90% کم ہوجائے گا۔
2۔وہ لوگ جو دل کے مریض ہیں اور خون پتلا کرنے کے لئیے Blood Thinner ادوایات استعمال کرتے ہیں۔ پالک میں وٹامن K ہوتا ہے جو خون جماتا ہے اور ان ادوایات کا اثر زائیل کر سکتا ہے۔
پالک کو گھر میں اگانے کا طریقہ:
پالک ایک سردی کا پودا ہے جو سردیاں برداشت کر سکتا ہے اور یہ چلتا بھی سال بھر ہی ہے لیکن اس دوران آپ اسے کئی دفعہ جڑ کو چھوڑ کر کاٹ سکتے ہیں۔ آپ اسے گملے، کیاری یا پلاسٹک کے ٹوٹے ہوئے برتن پلاسٹک کی بوتل وغیرہ کے علاوہ پلاسٹک کے مضبوط شاپر اور پلاسٹک کے توڑے (بوری) میں بھی اگا سکتے ہیں۔
1۔ایک گملا لیں اور اس میں ساٹھ فیصد زمینی صاف مٹی اور %40 فرٹیلائیزر ڈالیں جو بازار سے مل جاتا ہے۔
2۔ اس کے بیج بھی بازار سے لے لیں اور انہیں مٹی پر پھیلا کر ڈال دیں اور اوپر ایک انچ مٹی ڈال کر بیج چھپا دیں۔ بیج ڈالنے سے پہلے مٹی کو پانی دے کر گیلا کر لیں ۔
3۔مٹی کو نم رکھیں اور اسے بالکل خشک نہ ہونے دیں۔ پالک کو سردیوں میں کسی بھی وقت اگایا جاسکتا ہے۔ تاہم گرمیوں میں اس کا اگنا مشکل ہوتا ہے۔
آٹھ دن میں پودا سر اٹھانا شروع کر دے گا اور چھ ہفتوں میں پالک بن جائے گا۔ اب اوپر سے پالک کے پتے کاٹ دیں تنے اور جڑ کو نہ چھیڑیں اور کچھ ہفتوں بعد دوبارہ اگے گی دوبارہ کاٹ لیں جب تک ایسے ہی پودا زندہ ہے۔ دوسری بار دوبارہ تھوڑا سا فرٹیلائیزر مٹی میں شامل کردیں۔
کچھ دلچسپ حقائق:
4۔یو ایس اے کے کئی شہروں مثلا Alma (Arkansas state) میں ہر سال پالک کا میلہ منایا جاتا ہے جہاں پر خوب پالک بانٹی اور کھائی جاتی ہے۔
5۔پہلی جنگ عظیم کے دوران زخمی فوجیوں کو شراب میں پالک کا جوس بنا کر مکس کر کے دیا جاتا رہا تاکہ ان کے زخم تیزی سے بھریں۔
6۔ امریکہ کے کسانوں نے Popeye بنانے والے کارٹون سازوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس کریکٹر کی وجہ سے ان کی تینتیس فیصد پالک کی سیل بڑھ گئی۔
7۔ مارچ 26 کو پورے امریکہ میں Spinach Day منایا جاتا ہے۔

تحریر:عظیم لطیف

بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں