ہمارے معاشرے میں دیسی ٹوٹکوں کا رجحان بہت ہے، اکثر گھر میں موجود چیزوں کو چھوٹی موٹی مرض کا حل نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جو شاید زیادہ مضر ضحت بھی ثابت ہو جاتی ہے۔ایسا ہی ایک ٹوٹکے کے بارے میں بات کرتے ہے، جو اکثر لوگ اس لئے تجویز کرتے ہیں کہ اس سے معدہ ٹھیک رہتا ہے، اور اگر آپکو پیچش لگے ہو تو اس کے لئے بھی سود مند ثابت ہوتا ہے۔
اسپغول کا چھلکا دہی میں ڈال کر استعمال کرنا کیسا ہے اور اس کے کیا فائدے اور نقصانات ہیں؟
اسپغول کا چھلکا ایک نہایت آسانی سے اور سستی ملنے والا چیز ہے، اس کے ساتھ اگر ہم اس کے فوائد کی بات کرے تو اس کے کافی فوائد ہیں لیکن سرفہرست میں اس کا استعمال دہی کے ساتھ کیا جائے تو یہ معدہ کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ لوز موزشن کو روکنے میں کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر اس کا استعمال غیر مستقل مزاجی سے کبھی کبھی کیا جائے تو اس یہ معدہ کی صفائی کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
اگر اسپغول کے چھلکے کے نقصان کی بات کی جائے، تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اسپغول کا چھلکا ڈال کر مسلسل استعمال کرتے رہتے ہیں۔ جس سے نقصان یہ ہوتا ہے کہ یہ انسانی فضلہ جات کو ٹھوس کر دیتا ہے۔ جب انسانی فضلہ ٹھوس ہوتا ہے تو وہ قبض کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔ اس طراح فضلہ سخت یا ٹھوس ہونے سے فضلہ کا اخراج کرنے والی نالی پر فضلہ خارج کرتے وقت زور پڑتا ہے۔
اور اگر یہ زور مسلسل پڑتا رہے تو نالی میں انفیکشن ہو جاتا ہے۔ اور نالی میں زخم کی وجہ سے فضلہ کے ساتھ بلڈ آنا شروع ہوجاتا ہے۔ اس طراح اگر یہ بلڈ جاری رہے تو بدترین شکل اختیار کر لیتا ہے۔
دوسری صورت میں اگر بلڈ نا نکلے یا نکلنا بند ہو جائے اور آپ اسپغول کا چھلکا کا استعمال دہی میں ڈال کر جاری رکھے تو پھر مقعد کے قریب ایک گلٹی، پھوڑا یا دانا نما بن جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے فضلہ خارج کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔
ادویات کے جذب ہونے میں مداخلت کرسکتا ہےکیونکہ اسپغول کی سطح ادویات کوجزب کرنا شروع کر دیتی ہے۔جس کی وجہ سے معدے یا چھوٹی آنت سے خون ادویات کم جزب ہوتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ، دوائی کی تاثیر کم ہوجاتی ہے۔ یہ دعوی اسپرین کے لئے درست ہے ، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اسپغول دیگر ادویات کے جذب ہونے میں بھی مداخلت کرتا ہے۔
اسپغول میں ریشہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس وجہ سے ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کو قبض اور دیگر معدے کی خرابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بہت زیادہ استعمال جی آئی ٹریکٹ سے ریکٹم تک گیس کی منتقلی پر اثر انداز ہوتا ہے ، جس کے نتیجے میں پیٹ میں گیس کا مسئلہ سامنے آسکتا ہے۔
اس لیےاگر دہی میں اسپغول کا چھلکا استعمال کرنے کی ضرورت پڑے تو ایک مخصوص مقدار میں کرے اور مخصوص عرصہ کے لیے کرے تاکہ آپ کسی اور مسئلہ کا شکار نا ہو جائیں۔
بریکنک
- Islamicہیکل سلیمانی اور قوم اسرائیل کا وجوداورشازشیں
- Interesting/Strangeدنیا کےخفیہ مقامات جو گوگل نقشےپرنہیں دکھاتا
- Read Moreآئی فون کی ایجاد کیوں اورکیسے ممکن ہوئی؟
- Foodsٹماٹر کھانے کے ڈھیروں فوائداورچنداحتیاطیں
- Healthایڑھیوں میں درد کی وجوہات اور آسان علاج
- Read Moreفون چارجنگ میں یہ 10غلطیاں ہرگز نہ کریں!
- Islamicمردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق کیاہیں؟
- Fun/Humourاستادتواستاد، لیکن یہ مخمصہ کیا ہوتا ہے؟
- Foodsپالک کےطبی فوائد، نقصانات اور دلچسپ حقائق
- Healthناخن پر ‘نصف چاند’ کیوں ہوتے ہیں؟
- Earth & Skyبارش کےبارےمیں دلچسپ اورحیران کن حقائق
- Foodsسرخ، سیاہ اورسبزانگوروں کے فوائداورنقصانات
- Read Moreکمپیوٹر کی تاریخ کے5 سب سے خطرناک وائرس
- Read Moreمزیدار شامی کباب بنانے کا طریقہ👩🍳
- Animals & Birdsکھوتےکے بارے میں دلچسپ معلومات