سرسوں کے ساگ کے 7 تصدیق شدہ فائدے

sample-ad

سرسوں کے ساگ کا انتظار ساری گرمیوں کے بعد آخر کار ختم ہوا اور پنجاب میں پہلی تُڑوائی کا ساگ بازار میں آگیا، پنجاب کا شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں اس توانائی سے بھرپُور اور مزیدار کھانے کو نہ پکایا جاتا ہو اور بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اسے ہیں جو اسے نہ پسند کرتے ہیں۔
سرسوں کےساگ کے چند ایسے تصدیق شُدہ فائدےہیں جو اس زبردست اور غذائیت سے بھرپُور سبزی کی افادیت کے بھید آپ پر کھولیں گے اور آپ چاہیں گے کہ اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں۔
غذائیت کا خزانہ:
سرسوں کا ساگ کا شُمار چند ایسی سبزیوں میں ہوتا ہے جو نیوٹریشنز سے بھرپُور ہیں خاص طور پر اس میں فائبر اور مائیکرو نیوٹرینٹس کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
ایک کپ ساگ یا 56 گرام ساگ میں صرف 15 کیلوریز، پروٹین 2 گرام، چکنائی ایک گرام سے کم، کاربس 3 گرام، فائبر 2 گرام، وٹامن اے، بی، سی، ای، کے اور کاپر، کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم، فولیٹ اور کئی اور خوبیاں شامل ہیں۔
بیماریوں سےبچائو:
سرسوں کے ساگ میں پودوں سے حاصل ہونے والے ایسے اینٹی آکسائیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو کینسر، دل کی بیماریوں، یاداشت کی بیماری اور کئی دائمی بیماریوں سے بچانے کا کام کرتے ہیں۔
سرسوں کا ساگ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی کسی من و سلوی سے کم نہیں کیونکہ یہ خُون کی بڑھی ہوئی شوگر کو کم کرتا ہے اور خوراک سے شوگر کو تیزی سے خون میں شامل ہونے روکتا ہے اور آنکھوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے۔نظام انہظام کی جملہ بیماریوں کی صُورت میں سرسوں کا ساگ کسی اکسیر کم نہیں جو پیٹ کی بہترین صفائی کر دیتا ہے۔
وٹامن کے:
وٹامن کے کی ایک بڑی مقدار کی موجودگی سرسوں کے ساگ کو ہڈیوں، دل اور دماغ کے لیے ایک بہترین کھانا بناتی ہے، وٹامن کے خون میں کلاٹس کو جمنے نہیں دیتا اور بہت سی دماغی بیماریوں جیسے بھولنے کی بیماری اور عتاہٹ جیسی بیماری میں انتہائی مفید ہے۔
ایمیون سسٹم:
صرف ایک کپ ساگ میں جسم کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا تیسرا حصہ وٹامن سی پایا جاتا ہے اور یہ وٹامن ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔
دل کے لیے:
ساگ میں شامل فلیونائیڈز اور بیٹا کیروٹین ایسے کمپاونڈز ہیں جو دل کی بیماریوں سے مرنے کے خطرات کو کم کرتے ہیں اور ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اُن میں دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ 15 فیصد کم ہو جاتا ہے۔آنکھوں کے لیے:
آنکھوں کے لیے:
ساگ میں ایسی غذائی صلاحیت پائی جاتی ہے جو آنکھوں کے رتینا کو خراب ہونے سے بچاتی ہے اور آنکھوں کو نقصان پہنچانے والی بلو لائٹ کو فلٹر کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ساگ اور کینسر:
ساگ کی غذائی صلاحیت اینٹی کینسر خوبیوں سے بھی مالا مال ہے، ساگ میں ایک خاص کمپاونڈ گلوکوسینولٹس پایا جاتا ہے جو تحقیق کے مطابق ڈی این اے کو خراب ہونے بچاتا ہے اور ساگ کھانے سے کئی اقسام کے کینسر پیدا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

sample-ad
طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے ۔جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے۔ اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

امریکہ کینیڈا وغیرہ کے بارے میں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کیوجہ سے آج اس مقام پہ کھڑے ہیں تو یقین جانئے آپ کو اس بھیانک خواب سے جاگنے کی ۔۔۔ مزید پڑھیں

زیتون کے روغن میں پکے ہوئے پکوان ،اچار یا مٹھائیاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے اور معدے پر گراں نہیں گزرتی، زیتون کا تیل صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات مرتب ۔۔۔ مزید پڑھیں

پرچون کی دکان پر زیادہ تیزی سے گاہکوں کو کیسے بھگتایا جا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال تھا جو 1948 میں جوزف وڈ لینڈ کو حل کرنے کے لئے ملا۔ وڈ لینڈ ذہین نوجوان تھے جو جنگ۔۔۔ مزید پڑھیں

پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں