پاکستان میں شادی کے بعد عام طور پر شوہروں کو گھر والوں سے رن مریدی کا طعنہ سُننا ہی پڑتا ہے اور یہ طعنہ اُسے مختلف رشتے اس تسلسل سے دیتے ہیں کہ ایک وقت ایسا آ جاتا ہے کہ اُسے یقین ہوجاتا ہے کہ وہ بیوی کے نیچے لگا ہوا ہے اور بیوی اُسے کنٹرول کر رہی ہے، ایسے موقع پر اُسکے سمجھدار دوست جو خود بیوی کے نیچے لگے ہوئے ہوتے ہیں اُسے یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ” ہیپی وائف تو ہیپی لائف” اس لیے خاموشی سے نیچے ہی لگے رہو۔
اس آرٹیکل میں ہم ایک ایسی تحقیق کو شامل کر رہے ہیں جس کے نتائج کے مطابق وہ شوہر جو رن مریدی کی بجائے بیوی کو اپنے حکم کے طابع رکھتے ہیں زیادہ صحت مند اور لمبی زندگی جیتے ہیں۔
رن مریدی عام طور پر ایسے جوانوں کو ورثے میں ملتی ہے جو اپنی پسند کی شادی کر بیٹھتے ہیں اور ایسے موقع پر اگر وہ ڈھیٹ نہ ہوں تو بہت جلد بیوی کے نخرے اور گھر والوں کے طعنےانہیں ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر اور ان دونوں امراض سے جُڑی کئی اور دائمی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
میشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمینٹ میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق ایسے افراد جن کی پسند کی شادی نہیں ہوتی یا جو اپنی بیوی سے زیادہ خُوش نہیں ہوتے اُن کے ذیابطیس جیسے مرض میں مبتلا ہونے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں اور اگر کبھی وہ اس مرض میں مبتلا ہو جائیں تو عین ممکن ہوتا ہے کہ وہ بہت جلد تھوڑی سی پرہیز سے اس مرض سے نجات حاصل کر لیں گے۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوسکتا ہےکہ ایسے شوہر حضرات اپنی ذات پرازخود زیادہ توجع دیتے ہیں اور اپنا زیادہ وقت گھر سے باہرگزارنا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنے حلقہ احباب میں اپنا وقت ہنسی خُوشی گزارتے ہیں اور ذیابطیس اور ڈپریشن وغیرہ جیسے امراض سے بچے رہتے ہیں۔اس بات کی زندہ مثال آپ کو اپنے اُن رشتے داروں میں نظر آ سکتی ہے جہاں شوہر حضرات سخت گیر قسم کے ابا جی ہوتے ہیں اور گھر کا پتا پتا اُن کی موجودگی میں اماں سمیت کانپتا ہے اور ایسے افراد کے جلال سمیت اُن کی صحت کو کبھی آنچ بھی نہیں آتی۔
میشیگن یونیورسٹی کی تحقیق کے نتائج کے مطابق خواتین کی صحت پر بھی شادی کا بہت گہرا اثر ہوتا ہےاور وہ خواتین جو شوہروں کو اپنے حُکم کے مطابق چلاتی ہیں وہ ایسی خواتین سے جو شوہروں سے ڈرتی ہیں یا شوہروں کے ساتھ اُن کے دوستانہ مراسم ہیں زیادہ صحت مند ہوتی ہیں اور اُن کے ذیابطیس جیسے امراض میں مبتلا ہونے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق شوہر سے دوستانہ مراسم پیدا ہونے کے بعد خواتین عام طور پر شوہر کی پریشانیوں پر خود بھی پریشان ہو کر اپنی پریشانیوں میں اضافہ کرتی ہیں ایسے موقع پر یہ پریشانیاں اُن کی صحت پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں جبکے شوہر پر حکم چلانے والی خواتین عام طور پر اپنے شوہروں کو موقع نہیں دیتیں کے وہ اپنی پریشانیوں کا اظہار کر سکٰیں اور اگر شوہر کبھی ایسا کرتے بھی ہیں تو اُنہیں دوٹوک قسم کا حل بتا کر اپنی جان چُھڑا لیتی ہیں۔کسی رشتے پر حد سے زیادہ توجہ دینا بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ایسے شوہر یا بیویاں جو ایک دوسرے کو حد سے زیادہ کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں اُن کے پارٹنرز کی صحت زیادہ تر خراب رہنا شروع ہو جاتی ہے اور وہ عمر سے پہلے دائمی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور وقت سے پہلے مر جاتے ہیں۔
کیا آپ اوپر دی گئی تحقیق کے نتائج سے متفق ہیں اور سمجھتے ہیں کے حد سے زیادہ بڑھنا خطرناک ہوتا ہے اور میانہ روی بہترین زندگی گُزارنے کا آسان حل ہے اور یہ پیغام حد سے بڑھنے والے کسی دوست کو دینا چاہتے ہیں تو اُسے اس تحریر کو پڑھنے کے دعوت دیں۔
نوٹ: یہ تحریر صرف پڑھنے کے لیے ہے۔ اِس پر عمل کرنے کی صورت میں حالات خراب ہونے کا ذمہ دارعمل کنندہ بذا ت خود ہو کا۔شکریہ
بریکنک
- Fruits And Importanceروغن زیتون کے ناقابل یقین فوائداور علاج
- Interesting/Strangeبار کوڈکی دریافت اورچنددلچسپ حقائق
- Healthپیشاب کی نالی کا انفیکشن ،وجوہات اورگھریلو علاج
- Foodsروزانہ کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
- Fun/Humourعادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں۔لیکن کیسے؟
- Lifestyle📱 بچوں کے موبائل کی نگرانی کیسےکی جائے؟
- Islamicہیکل سلیمانی اور قوم اسرائیل کا وجوداورشازشیں
- Interesting/Strangeدنیا کےخفیہ مقامات جو گوگل نقشےپرنہیں دکھاتا
- Read Moreآئی فون کی ایجاد کیوں اورکیسے ممکن ہوئی؟
- Foodsٹماٹر کھانے کے ڈھیروں فوائداورچنداحتیاطیں
- Healthایڑھیوں میں درد کی وجوہات اور آسان علاج
- Read Moreفون چارجنگ میں یہ 10غلطیاں ہرگز نہ کریں!
- Islamicمردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق کیاہیں؟
- Fun/Humourاستادتواستاد، لیکن یہ مخمصہ کیا ہوتا ہے؟
- Foodsپالک کےطبی فوائد، نقصانات اور دلچسپ حقائق