قوس قزح کے دلچسپ حقائق جوآپ نہیں جانتے!

بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے قوس قزح یا دھنک کہتے ہیں۔
۰قوس قزح کے رنگوں میں Red, Orange, Yellow, Green, Blue, Indigo، Violet
شامل ہیں۔ ان کو ترتیب سے یاد کرنے کے لئیے یہ نام Roy G. Biv یاد رکھ لیں جو ہر رنگ کے نام کا پہلا پہلا حرف ہے۔
۰قوس قزح کو دیکھنے کے لئیے سورج کو پشت کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کے مخالف سمت میں بنتی ہے۔ اگر سورج مشرق کی طرف ہے تو قوس قزح مغرب کی جانب بنے گی۔
۰قوس قزح آدھا گول دائرہ نہیں بلکہ پورے دائیرے میں بنتی ہے لیکن زمین پر ہمیں آدھی نظر آتی ہے یہ پوری دائرے کی شکل میں جہاز (تصویر)میں اکثر نظر آتی ہے ۔
۰اگر سورج نیچے ہو تو قوس قزح اونچی بنے گی۔
۰شام کے وقت یا صبح سورج طلوع ہونے کے وقت اکثر بننے والی قوس قزح سرخ رنگ کی ہوتی ہے(تصویر) جسے Monochrome کہتے ہیں۔
۰ قوس قزح ایک مادہ چیز نہیں ہے اس لئے اسے چھوا نہیں جاسکتا۔
۰ شام یا رات کو مکمل چاند کی روشنی میں بارش کے بعد بننے والی دھنک(تصویر) کو Moon-Bow کہتے ہیں ان کا رنگ ہلکا ہوتا ہے اور بعض اوقات صرف سفید ہی ہوتا ہے۔
۰ قوس قزح بننے کے زیادہ تر چانس طلوع آفتاب یا غروب آفتاب کے وقت ہوتے ہیں۔
۰ دنیا کی سب سے لمبی قوس قزحSheffield England میں 14 مارچ 1996 کو بنی جو تقریباً چھ گھنٹے جاری رہی۔
۰ دنیا میں سب سے زیادہ قوس قزح امریکہ کی ریاست ہوائی میں بنتی ہیں جہاں بارش کی بہتات اورننھے قطروں کا ہر وقت ہوا میں معلق رہنا ہے۔ یہاں تو گاڑی کی لائیسنس پلیٹ میں بھی دھنک کے رنگ ڈالے جاتے ہیں۔
۰اکثر ہوا میں دو دھنک بیک وقت نظر آتی ہیں لیکن دوسری دھنک کے رنگوں کی ترتیب نیچے سے اوپر یعنی مختلف ہوجاتی ہے۔
آپ گھر میں بھی رینبو بنا سکتے ہیں۔
1. سورج طلوع ہونے کے بعد یا غروب ہونے پہلے فوارے جیسے نل سے ہوا میں سپرے کریں اس کے مخالف آپ کو قوس قزح بنتی نظر آئے گی۔
2. شیشے کی بوتل میں پانی ڈال کر اسے ہوا میں سورج کے سامنے اونچا اٹھائیں آپ کو زمین پر قوس قزح بنتی نظر آئے گی۔
3. پانی کی کھلی پیالی میں ایک چھوٹا سا شیشہ رکھیں اور موبائل کی لائٹ کو ترچھا اوپر ڈالیں آپ کو سامنے دیوار پر دھنک بنتی نظر آئے گی۔

تحریر: عظیم لطیف

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

کالر: کیا یہ پیزا ہٹ ہے؟ گوگل: نہیں جناب ، یہ گوگل پیزا ہے۔ کالر: معذرت ، میں نے غلط نمبر ڈائل کیا ہوگا۔ گوگل: نہیں جناب ، گوگل نے پیزا ہٹ کو پچھلے مہینے خریدا َ۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں