او آئی سی: بھارت کی بڑی شکست، پاکستان کی فتح

sample-ad

نیامی ( 28 نومبر2020ء) او آئی سی کے پلیٹ فارم پر  پاکستان نے بھارت کے تمام تر پراپیگنڈا اور سازشوں کے باوجود اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نائجر میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے 47 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
نائجر کے دارالحکومت نیامی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 47واں اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ کشمیر تنازع 7 سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہیں۔بھارتی اقدامات کا مقصد خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے، بھارتی اقدامات استصواب رائے سمیت کشمیریوں کے دیگر حقوق چھیننا ہے۔
بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا کردار ایل او سی پر بڑھائے، بھارت تمام تنازعات عالمی قانون، معاہدات کے مطابق طے کرے۔ قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کرے اور یواین، عالمی برادری پاک بھارت مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے کردار ادا کرے جبکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ خصوصی ایلچی کا تقرر کریں۔
او آئی سی سیکریٹری جنرل سے کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ تیار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رپورٹ وزراء خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ او آئی سی نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ قرار داد دنیا کے مختلف حصوں میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں تیار کی گئی تھی۔
قرارداد میں نسل پرستی اور مذہبی امتیاز اور اسلامو فوبیا کے عروج ، قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے حالیہ واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس نے پوری دنیا میں 1.8 ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس قرار داد میں ہر سال 15 مارچ کو ” اسلاموفوبیا کے مقابلے کا عالمی دن ” کے نام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قرارداد اربوں مسلمانوں کے جذبات کی عکاس ہے جو دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور اسلام اور پیغمبر اسلام کے لئے بھی اسی طرح کے احترام کی توقع کرتے ہیں

sample-ad
طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے ۔جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے۔ اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

امریکہ کینیڈا وغیرہ کے بارے میں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کیوجہ سے آج اس مقام پہ کھڑے ہیں تو یقین جانئے آپ کو اس بھیانک خواب سے جاگنے کی ۔۔۔ مزید پڑھیں

زیتون کے روغن میں پکے ہوئے پکوان ،اچار یا مٹھائیاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے اور معدے پر گراں نہیں گزرتی، زیتون کا تیل صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات مرتب ۔۔۔ مزید پڑھیں

پرچون کی دکان پر زیادہ تیزی سے گاہکوں کو کیسے بھگتایا جا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال تھا جو 1948 میں جوزف وڈ لینڈ کو حل کرنے کے لئے ملا۔ وڈ لینڈ ذہین نوجوان تھے جو جنگ۔۔۔ مزید پڑھیں

پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں