ناف اُترنےکی چند علامات اور آسان قدرتی علاج

ہر انسان کے پیٹ پر ایک سوراخ موجود ہوتا ہے جس کو ناف کہا جاتا ہے ۔حقیقی معنوں میں ناف درحقیقت ایک زخم کا نشان ہوتا ہے ۔جو کہ پیدائش کے فوراً بعد پیدا ہونے والے بچے کو اس کی ماں کے جسم سے الگ کرتے ہوئے دیا جاتا ہے۔ جب بچہ ماں کے جسم میں موجود ہوتا ہے تو وہ ایک نالی کے ذریعے ماں کے جسم سے جڑا ہوتا ہے اور اسی نالی کے ذریعے اس کو تمام تر غذائيت مل رہی ہوتی ہے۔ اس نالی کو پیدا ہونے کے وقت جسم سے علیحدہ کیا جانا ضروری ہوتا ہے ۔اور یہ نشان ساری زندگی انسان کے ساتھ رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ناف کی جگہ پر جسم کے ہر حصے تک پہنچنے والے نسوں کا ایک جال بچھا ہوتا ہے۔
ناف کے اترنے اور چڑھنے سے کیا مراد ہے؟
ایلو پیتھک میں ناف کے اترنے اور چڑھنے کے حوالے سے کسی قسم کی شہادت موجود نہیں ہے۔مگر طب یونانی کے مطابق ناف کچھ خاص حالات میں اپنی جگہ چھوڑ دیتی ہے اور بعض اوقات اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔ چونکہ ناف نسوں کا ایک مجموعہ ہے اس لیے اس کی جگہ بدلنے کے سبب انسانی جسم کے کچھ حصوں پر اس کے براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ناف کے اترنے کی یا چڑھنے کی وجوہات:

طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے ۔جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے۔ اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔
ناف کے ٹلنے کی علامات:

ناف کے ٹلنے کی علامات مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ اس کی ایک علامت پیٹ میں شدید درد ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض افراد کو درد کے ساتھ دست بھی ہو سکتے ہیں ۔بھوک کا نہ لگنا ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد اور کھنچاؤ بھی اس کی ہی ایک علامت ہے۔
ناف کو چیک کرنے کا طریقہ:

صبح نہار منہ ناشتہ کرنے سے پہلے پیٹ کے ناف کے مقام پر اپنا انگوٹھا رکھ کر ہاتھ سے دباؤ ڈالیں اگر وہاں پر پھڑکتی ہوئی کسی چیز کی موجودگی محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ناف اپنی جگہ پر موجود ہے اور اگر ایسا محسوس نہ ہو تو ناف اپنی جگہ ہل چکی ہے۔
نہار منہ کسی بھی ہموار زمین پر سیدھے لیٹ جائیں اور دونوں پیروں کے انگوٹھوں کو غور سے دیکھیں اگر وہ ایک سطح پر نہ ہوں اوپر نیچے ہوں تو اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ ناف اپنی جگہ سے ہل چکی ہے۔
ناف کو دوبارہ اپنی جگہ پر لانے کے ٹوٹکے:

ناف کو دوبارہ اپنی جگہ لانےکے لیے ایلوپیتھک میں کسی بھی قسم کی دوا موجود نہیں ہے۔مگر کچھ سینہ بہ سینہ چلنے والے ٹوٹکے ایسے ہیں جو کہ اس بیماری کا نہ صرف علاج ثابت ہوتے ہیں ۔بلکہ اس کے باعث ہونے والی تکلیفوں کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔
1: ایک چمچ چائے کی پتی کو باریک پیس لیں اور اس کو ایک گلاس سادہ پانی میں مکس کر کے پی لیں اس کے دو تین دن تک کے استعمال سے ناف اپنی جگہ پر واپس آجاتی ہے۔
2: یہ عمل ایک ورزش ہے اور اس کو کرنے کے لیے معدے کا خالی ہونا ضروری ہے ورنہ اس کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ہیں۔ اس میں زمین پر بیٹھ جائیں اور دونوں ٹانگوں کو سامنے کی جانب پھیلا دیں اور اس کے بعد دائیں ہاتھ سے دائيں پیر کے انگوٹھے کو اور بائیں ہاتھ سے بائیں پیر کے انگوٹھے کو پکڑنے کی کوشش کریں۔ ابتدا میں یہ دشوار محسوس ہو گا مگر بار بار کرنے سے یہ آسان ہو جائے گا اس عمل کو چھ سے سات بار دہرائیں انشااللہ ایک دو دن میں افاقہ ہو جائے گا۔

بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں