دور حاضر میں موبائل فُون انسان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں اور اسکے بغیر زندگی کی گاڑی کا پہیہ تھم جاتا ہے اور پچھلے کُچھ سالوں میں موبائل فون کی ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی نے موبائل فُون کو صرف موبائل فُون ہی نہیں رہنے دیا بلکہ سمارٹ فون کی شکل میں بدل کر ہمارے زندگی کے بہت سے کاموں کو آسان کر دیا ہے مگر جہاں آسانی مل رہی ہے وہاں ان سمارٹ فونز کے بہت سے منفی اثرات بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔
ماہین کا کہنا ہے کہ:
سمارٹ فون کو جیب میں رکھنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم سمارٹ فونز کے اُن منفی اثرات کا ذکر کریں گے جو منفی اثرات سمارٹ فون کو جیب میں رکھنے سے پیدا ہوتے ہیں اور یہ کیسے ہماری صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
برطانیہ کے اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج کے مُطابق سمارٹ فون کو پینٹ کے سامنے یا پیچھے والی جیب میں رکھنا فرٹیلٹی پر بُری طرح اثر انداز ہوتا ہے اور یہ مردوں کے سپرمز کو بہت تیزی کے ساتھ گراتا ہے اور کمزوری پیدا کرتا ہے۔
ماہرین کی اس تحقیق کے نتائج کے مطابق ایسے مرد افراد جو دن کے زیادہ تر اوقات میں اپنا فون پینٹ کی جیب میں رکھتے ہیں اُنکے فرٹیلٹی کی بیماری میں مُبتلا ہونے کے چانسز 47 فیصد بڑھ جاتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا فون کی الیکٹرو میگنیٹک ویوز اور فون کی ہیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کے سپرمز کا لیول فون کو صرف جیب میں رکھنے سے ہی نہیں گرتا بلکہ اگر یہ آپ کے قریب بیڈ وغیرہ پر چارجنگ پر لگا ہو تب بھی یہ سپرمز جلاتا رہتا ہے۔
ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ اگر آپ موبائل فون کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں توکوشش کریں کے اس کو بیگ وغیرہ میں ڈالکر کیری کریں یا موبائل کو شرٹ کے سامنے والی جیب میں رکھیں لیکن اسے زیادہ وقت تک دل کے قریب مت رکھیں کیونکہ موبائل فون میں رسیو ہونے والے سگنلز دل کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کچھ تحقیقات کے نتائج کے مطابق کیسنر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
اس صُورتحال سے بچنے کے لیے موبائل فونز کو لیدر وغیرہ کے پاوچ میں رکھنا اوراستعمال کرنے کے بعد وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک کو آف کردینا بھی اس پریشانی سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ موبائل فون کو چارجنگ کے دوران اپنے سے دُور رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔
بریکنک
- Healthپیشاب کی نالی کا انفیکشن ،وجوہات اورگھریلو علاج
- Foodsروزانہ کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
- Fun/Humourعادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں۔لیکن کیسے؟
- Lifestyle📱 بچوں کے موبائل کی نگرانی کیسےکی جائے؟
- Islamicہیکل سلیمانی اور قوم اسرائیل کا وجوداورشازشیں
- Interesting/Strangeدنیا کےخفیہ مقامات جو گوگل نقشےپرنہیں دکھاتا
- Read Moreآئی فون کی ایجاد کیوں اورکیسے ممکن ہوئی؟
- Foodsٹماٹر کھانے کے ڈھیروں فوائداورچنداحتیاطیں
- Healthایڑھیوں میں درد کی وجوہات اور آسان علاج
- Read Moreفون چارجنگ میں یہ 10غلطیاں ہرگز نہ کریں!
- Islamicمردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق کیاہیں؟
- Fun/Humourاستادتواستاد، لیکن یہ مخمصہ کیا ہوتا ہے؟
- Foodsپالک کےطبی فوائد، نقصانات اور دلچسپ حقائق
- Healthناخن پر ‘نصف چاند’ کیوں ہوتے ہیں؟
- Earth & Skyبارش کےبارےمیں دلچسپ اورحیران کن حقائق