چھلکااسپغول کے تحقیق شُدہ اورآزمودہ فائدے

اسپغول جلد حل ہوجانے والی ڈائٹری فائبر ہے جو پلانٹاگو اووٹا کے پودے کے بیجوں سے حاصل ہوتی ہے اور عام طور پر ان بیجوں کا چھلکا بطور ڈائٹری سپلیمنٹ کے استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس چھلکے کے کیپسول بھی بنائے جاتے ہیں اور اسے پوڈر فارم میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ہم اسپغول کے چھلکے کے وہ فائدے ذکر کریں گے جنہیں میڈیکل سائنس تسلیم کرتی ہے اور اپنی تحقیقات میں اس سے نتائج حاصل کر چکی ہے۔
1۔قبض ختم :
اسپغول کا چھلکا صدیوں سے دافع قبض کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے یہ فضلے کا سائز بڑھاتا ہے اور نتیجتاً قبض کو ختم کر دیتا ہے۔اسپغول کا چھلکا کھانے کے فوراً بعد یہ معدے میں خوراک کے بچے ہُوئے ذرات کو بائنڈ کر کے چھوٹی آنت میں لیجاتا ہے جہاں یہ چھوٹی آنت سے پانی جذب کرتا ہے جس سے فضلے کا سائز بڑھتا ہے اور اُس میں موئسچرائزر پیدا ہوتا ہے جس سے جہاں قبض ختم ہوتی ہے وہاں یہ آنتوں کی صفائی بھی کر دیتا ہے جو ہماری صحت اور نظام انہظام پر نہایت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔
ایک تحقیق کے مُطابق روزانہ 5 سے 6 گرام اسپغول کا چھلکا مسلسل دو ہفتے کھانے سے فضلے کے سائز اور وزن میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا یہ تحقیق 170 ایسے افراد پر کی گئی جنہیں دائمی قبض کی بیماری لاحق تھی اور نوٹ کیاگیاکہ یہ چھلکا اُن کے لیے ایک اکسیر کی طرح فائدہ مند ثابت ہوا۔
2۔ڈائریاختم :
اسپغول چھوٹی آنت سے پانی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے Stool کی Thickness بڑھتی ہے اور آنتوں میں اس کی نقل و حرکت سُست ہوتی ہے چنانچہ نتیجے کے طور پر یہ ڈائریا ختم کردیتا ہے۔
ایک تحقیق کے نتائج کے مُطابق روزانہ 3.5 گرام اسپغول کا چھلکا ہر کھانے کے بعد کھانے سے ڈائریا کے مریضوں میں شفا نوٹ کی گئی ۔
3۔خون میں شوگر کالیول:
ایسے کھانے جن میں ڈائٹری فائبر شامل ہوتی ہے وہ معدے سے شوگر کا خون میں شامل ہونے کا عمل سُست کر دیتے ہیں اور انسولین کا لیول کنٹرول کرتے ہیں اور اسپغول کا چھلکا چونکہ حل پزیر فائبر پر مشتمل ہوتا ہے چنانچہ یہ کسی بھی دوسری ڈائٹری فائبر سے زیادہ اچھا کام کرتا ہے اور ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
میڈیکل سائنس کی ایک ریسرچ میں جو 56 ذیابطیس کے مریضوں پر کی گئی اور اُنہیں صبح شام 5 سے 6 گرام اسپغول کا چھلکا 8 ہفتے کھلایا گیا اور نوٹ کیا گیا کہ اُن کی بلڈ شوگر میں 11 فیصد کمی آئی۔
4۔بھوک وزن کم :
اسپغول کا چھلکا ہمارے معدے کو بھرا رکھتا ہے اور بار بار لگنے والی بھوک کو مٹاتا ہے جس سے جسم کو فاضل چربی پگھلانے کا وقت ملتا ہے اور موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔
ایک تحقیق میں 11 گرام اسپغول کا چھلکا صحت مند لوگون کو ہر کھانے سے پہلے کھلایا گیا جس سے جہاں کھانے کے 3 گھنٹے بعد بھی انہیں بھوک نہیں لگی وہاں اُن کے بڑھے ہُوئے وزن میں بھی نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔
5۔کولیسٹرول لیول :
اسپغول کا چھلکا چکنائی اور بائل ایسڈ کو بائنڈ کر دیتا ہے اور جسم سے خارج کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے اور بائل ایسڈ کے جسم سے خارج ہونے کے بعد جگر بائل ایسڈ دوبارہ پیدا کرنے کے لیے کولیسٹرال کو استعمال کرتا ہے جس سے ہمارے جسم کے کولیسٹرال لیول میں کمی واقع ہوتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق مسلسل 6 ہفتے روزانہ 6 گرام اسپغول کھانے والوں کے کولیسٹرال لیول میں 6 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔
6۔دل کےلئےمفید:
اسپغول کا چھلکا جہاں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے وہاں یہ خون سے چکنائی کا خاتمہ کرتا ہے جس سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق روانہ تین دفعہ 5 گرام اسپغول کا چھلکا مسلسل 6 ہفتے استعمال کرنے والوں میں خون کی چکنائی میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی اور ایک دوسری تحقیق میں ذیابطیس کے مریضوں کو دن میں تین دفعہ 5 گرام اسپغول کھلایا گیا اور اُن کے خون کی نقصان دہ چکنائی میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی اور اُن کا خون پتلا ہوا۔
7۔پری بائیوٹیک افیکٹس :
پری بائیٹیک ہضم نہ ہونے والے ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں جو آنتوں کے دوست بیکٹریا کی تعداد کو بڑھاتے ہیں اسپغول کا چھلکا بہٹرین پری بائیوٹیک افیکٹس پیدا کرتا ہے جس سے نظام انہظام کو تقویت ملتی ہے۔
نوٹ: اسپغول کا چھلکا اگر زیتون کے تیل کیساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں بیشمار اضافہ ہوتا ہے اور جسم سے کئی طرح کی دائمی بیماریوں کا خاتمہ کردیتا ہے جس میں دل کی بیماریاں ، ہائی بلڈ پریشر، شوگر وغیرہ سر فہرست ہیں۔

یاد رکھیں: اسپغول کاتجویز کردہ مقدار سے زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں