
اس درخت کی چھال (Bark) بہت موٹی ہوتی ہے اور آگ کے خلاف مزاحمت ہے یعنی اسکا جلنا بہت مشکل سے ہوتا ہے اس کے علاوہ مقامی لوگ چھال سے کپڑا بھی بناتے ہیں۔ اس چھال کو بہت سارے جانور بطور خوراک استعمال کرتے ہیں۔
اس درخت پہ ایک خاص قسم کا پھل لگتا ہے جو وٹامن سی اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے اور لوگ اسے کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس درخت کو ربڑ اور صابن بنانے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور گھروں کی چھتوں اور کھڑکیاں وغیرہ بنانے میں بھی۔
سال کے 9 مہینے یہ درخت پتوں سے محروم رہتا ہے۔ اس کے پتوں میں وٹامن اے، سی ، پروٹین اور معدنیات ہوتے ہیں اور اسکے پتوں کو پالک کی طرح کھایا جاتا ہے۔
میڈا گاسکر میں ایک جگہ ہے جہاں یہ درخت کافی تعداد میں موجود ہیں اس جگہ کو (Baobab Avenu) کہتے ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں یہ درخت موجود ہیں جہاں ہر سال ہزاروں سیاہ چکر لگاتے ہیں۔ بہت زیادہ کمرشل کٹائو کی وجہ سے یہ درخت معدومیت کے خطرے میں داخل ہوچکے ہیں۔
ازتحریر:عظیم لطیف