1۔ کیا آپ جانتے ہیں؟
کافی سكن كینسر پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خلاف لڑتی ہے۔
2۔کیا آپ جانتے ہیں؟
گرم پانی سے نہانے کے بعد ایک شاور ٹھنڈے پانی کا لینے سے آپ جلدی بیماریوں سے بچے رهتے ہیں جیسے پمپلز وغیرہ۔
3۔کیا آپ جانتے ہیں؟
اگر آپ کے منہ پر پمپل نکل آۓ تو اس پر شہد لگا کر چھوڑ دیں پھر صابن سے منہ دھو کر تین منٹ کے لیے بھاپ لیں تو پمپل غائب ہو جائیں گے۔
میں آج بیوٹیشن بن گیا ۔

4۔کیا آپ جانتے ہیں؟
کیلے ٹیڑے کیوں ہوتے ہیں کیوں کے یہ سورج کی طرف منہ کر کے بڑھتے ہیں۔
5۔کیا آپ جانتے ہیں؟
کیلے کی ایک ہزار سے زیادہ نسلیں ہیں لیکن ہم صرف ایک کھاتے ہیں۔
6۔کیا آپ جانتے ہیں؟
داڑھی آدمی کو بوڑھا ہونے سے روکتی ہے یہ جلد سے پانی کے اخراج کو کم کر کے جلد کی نمی برقراررکھتی ہے۔
7۔کیا آپ جانتے ہیں؟
ایک خاتون صرف سنتالیس گھنٹے اور پندرہ منٹ تک ایک راز کو راز رکھ سکتی ہے پھر بی بی کو مروڑ اٹھتے ہیں اور وہ بات اپنی سہیلی امی بہن کو بتا کر سکون محسوس کرتی ہے۔
8۔کیا آپ جانتے ہیں؟
جاپان میں کلاس فورتھ تک بچوں سے امتحان نہیں لیے جاتےکیوں کہ یہ چار سال وہ بچوں کی اخلاقی اور سماجی تربیت کرتے ہیں۔
9۔کیا آپ جانتے ہیں؟
کتوں کا ایم آر آئی سکین لیا گیا تو جو بات سامنے آئی کہ کتے اپنے مالک کو اپنے خاندان جیسا سمجھتے ہیں اور ان کے لیے اپنی جان بھی دینے سے نہیں ڈرتے
اور یہ سب سے زیادہ اہمیت انسانی بو کو دیتے ہیں۔
10۔کیا آپ جانتے ہیں؟
مردوں کا دماغ خواتین کی نسبت دس فیصد بڑا ہوتا ہے لیکن خواتین کا دماغ زیادہ بہتر طریقہ سے کام کر رہا ہوتا ہے۔
11۔کیا آپ جانتے ہیں؟
تحقیق کے مطابق ٹھگنی لڑکیوں اور لمبے لڑکوں کی ازدواجی زندگی بہت اچھی ہوتی ہے۔
12۔کیا آپ جانتے ہیں؟
چارلی چِپلِن کی لاش اس کی۔ موت سے تین ماہ بعد قبر سے چوری ہو گئی تھی۔
13۔کیا آپ جانتے ہیں؟
جو آج کل ٹی وی شوز ہوتے ہیں ان کے بیک گراؤنڈ میں ہنسنے کی ڈالی جاتی ہیں وہ آوازیں انیس سو پچاس میں ریکارڈ کی گئیں تھیں مطلب ہم مردہ لوگوں کی آوازیں سنتے ہیں۔
14۔ کیا جانتے ہیں؟
ناسا کے مطابق ہماری زمین کی رفتار سلو ہو رہی ہے ایک اندازے کے مطابق ایک سو چالیس ملین سال بعد زمین پر ایک دن پچیس گھنٹوں کا ہو جاۓ گا۔
15۔کیا آپ جانتے ہیں؟
ہماری آبادی سات اعشاریہ پانچ بلین سےزیادہ ہے ۔نیشنل جیو گرافک کے مطابق اگر سب لوگ كندهے ملا کر کھڑے ہو جائیں تو صرف لاس اینجلس میں ہی سما جائیں۔
16۔کیا آپ جانتے ہیں؟
آئس لینڈ میں مچھر بچھو سانپ نہیں ہیں اور کوئی زہریلا کیڑا مکوڑا بھی نہیں ہے صرف مکڑی کی چند اقسام ہیں وہ بھی زہریلی نہیں ہیں۔
17۔کیا آپ جانتے ہیں؟
اگر آپ کو مچھری کسی جگہ پپی کر جاۓ تو وہاں کیلے کا چھلکا رگڑنے سے خارش میں کمی آجاتی ہے ۔
