انجیوپلاسٹی صرف وقتی سہاراہے۔احتیاط کریں!

sample-ad
انجیو پلاسٹی / دل کی سرجری کے بعد کی زندگی کیسے گزاری جائے !
ہم نے ایک پروٹوکول وضع کیا ہے ان مریضوں کے لئے جن کی انجیو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن یا ہارٹ والو سرجری ہو چکی ہوتی ہے ۔ جس میں انہیں باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے کہ زندگی کیسے گزاری جائے تاکہ دوبارہ ان تمام مراحل سے نہ گزرنا پڑے ۔ ہم دل کے ان مریضوں میں اس غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ انجیو پلاسٹی یا دل کے آپریشن کے بعد ان کا دل دوبارہ سے نیا ہو گیا ہے اور انہیں وہ عادات دوبارہ شروع کردینی چاہئیں جن کے وہ انجیو پلاسٹی یا دل کے آپریشن سے پہلے عادی تھے ۔
تمباکو نوشی پھر شروع کر دی جاتی ہے ۔ کھانے پینے کی محفلیں دوبارہ سجنا شروع ہو جاتی ہیں ۔ نمک کا استعمال جب تک زیادہ نہ کیا جائے کھانے کا مزہ ہی نہیں آتا ۔ سیر ، ورزش اور دوسری صحت مندانہ عادات ختم کرکے دن رات کام میں اس طرح مصروف ہوجا تے ہیں کہ یاد ہی نہیں رہتا کہ انجیو پلاسٹی یا دل کے آپریشن کے بعد کی زندگی کس طرح گزارنی چاہئے ۔
ان سب کا نتیجہ کیا ہوتا ہے کہ انجیو پلاسٹی کے دوران ڈالے جانے والے سٹینٹ / سٹینٹس یا بائی پاس آپریشن میں لگائے جانے والے گرافٹ / گرافٹس بند ہو جاتے ہیں یا دوسری نالیوں میں تنگ اور بند ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور وہی علامات یعنی سینے کا درد یا سانس کا پھولنا خاص طور پر کھانے کے بعد تیز چلنے یا بھاری کام کرنے یا سیڑھیاں یا پہاڑ کی چڑھائی کے دوران دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں ۔
ایک بہت اہم بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہئے کہ سٹینٹ ڈالنے یا گرافٹ لگانے سے خون کا بہاؤ تو بہتر ہو جاتا ہے لیکن وہ عمل / عوامل جن کی وجہ سے خون کی نالیاں تنگ یا بند ہوتی ہیں یا والو خراب ہوتے ہیں یا دل کے پٹھے کمزور ہوتے ہیں ان کو روکنے یا ختم کرنے کے لئے کیا تدابیر اختیار کی گئی ہیں یا لائحۂ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے دل کے تمام مریضوں کے لئے ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔ لاہور ۔ پاکستان ۔
sample-ad
دنیا کے وہ خفیہ ترین مقامات جو گوگل آپ کو نقشے پر نہیں دکھاتا، ان جگہوں میں زیادہ تر فوجی تنصیبات کے علاقے شامل ہیں، تاہم کئی دیگر مقامات بھی چھپا کر رکھے جاتے ہیں۔۔۔۔ مزید پڑھیں

بعض افراد کو صبح بستر سے اٹھنے کے بعد جیسے ہی وہ قدم فرش پر رکھیں تو اسی لمحے ایڑھیوں میں شدید دردمحسوس ہوتاہے ۔ اسی طرح جاگنگ،یا دوسری کسی بھی سرگرمی کے۔۔۔ مزید پڑھیں

سڑک پرباپ اور بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھاگ ۔۔۔ مزید پڑھیں

ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں کو دیکھیں چاند کی طرح کے نشان نظر آئیں گے۔طبی زبان میں ناخنوں کی بنیاد پر نظر آنے والے اس نصف چاند کے نشان کو lunula۔۔۔ مزید پڑھیں

بارش کے بارے میں بہت ہی معلوماتی تحریر جس میں آپ جان سکتے ہیں کہ بارش کیسے کیسےمختلف مراحل سےگزر کربرفباری،اولے،دھند،شبنم اور ژالہ باری میں تبدیل ہوتی ۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک پیالے میں قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کچا پپیتا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔ پھر اس میں پسی لال مرچ اور گرم مصالحہ ۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

علامہ شامی نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق لکھے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔عورتوں کو نماز شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلینا چاہیے کہ ان کے چہرے ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں تاریخ کے 5 ٹاپ وائرس اور اُن کو بنانے والوں کا تعارف شامل کیا جارہا ہے جن کے وائرس پروگرامز نے مائیکروسافٹ سمیت دیگر سافٹ وئیر بنانے والوں کو ۔۔۔ مزید پڑھیں

1895ء کی کہ جب ایک جرمن سائنسدان ویلیم رونٹجن یہ جاننے کی کوشش کررہے تھے کہ کیا کیتھوڈ ریز شیشے میں سے گزر سکتی ہیں؟اس نے اپنےتجربےمیں پایا کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں