کونسی عادتیں صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں؟

sample-ad

ہم اپنے روزانہ کے کاموں میں بہت سے کام ایسے کرتے ہیں جو ہماری صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور ہمیں بلکل خبر نہیں ہوتی کہ ہم یہ کام غلط طریقے سے کر رہے ہیں اور یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے جیسے صبح سویرے اُٹھ کر چائے یا کافی نہار پیٹ پینا ہمارے جسم کے ہارمونز کو متاثر کرتا ہے لیکن بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ چاک و چوبند ہوجاتے ہیں اور اُنہیں دن میں دوسرے کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم اپنی روز مرہ کی عادتوں میں سے ایسی عادتوں کا ذکر کریں گے جنہیں تبدیل کرنے سے جہاں صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے وہاں ہمیں کام کو دُرست طریقے سے کرنے کی آگاہی بھی حاصل ہو گی۔
ٹھندے پانی سے شاورلینا:
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ گرم پانی سے نہاتے وقت اگر جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے تو جسم ٹھنڈا گرم ہو جاتا ہے جو ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے، مگر یہ خیال بلکل غلط ہے کیونکہ سائنس کے مطابق گرم پانی سے نہاتے وقت نہانے کے بعد تھوڑی دیر تک ٹھنڈے پانی کا نل کھول کر جسم پر ٹھنڈا پانی بہانا چاہیے اور ایسا کرنے سے جسم میں خُون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
ایمیون سسٹم ٹھیک کام کرتا ہے، اس سے جلد پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سائنس کہتی ہے کہ ہمیشہ گرم پانی سے نہاکر آخر میں 20 سے 30 سیکنڈ جسم پر ٹھنڈا پانی ضرور بہائیں۔
کھانا ڈی فراسٹ کرنا:
فریز کیے ہوئے گوشت کو پکانے سے پہلے ڈی فراسٹ کیا جاتا ہے اور اس عمل کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے عام طور پر خواتین فریز کیے ہوئے گوشت کو گرم پانی کے نل کے نیچے رکھ دیتی ہیں تاکہ وہ جلد ڈی فراسٹ ہو جائے یا اُنہیں کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جاتا ہے، مگر یہ طریقہ کار درُست نہیں ہے ۔
کیونکہ ایسا کرنے سے گوشت کے اندر موجود بیکڑیا جیسے ہی گوشت کا درجہ حرارت 10 سی ڈگری تک پہنچتا ہے اپنی افزائش کا عمل تیز کر دیتا ہے اور ایسا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔
گوشت کو ڈی فراسٹ کرنے کے لیے فریزر سے نکال کر فریج میں رکھ دیں، یہ عمل لمبا ہے مگر اس سے گوشت میں بیکڑیا پیدا نہیں ہوگا یا پھر گوشت کو فریزر سے نکال کر ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں۔
اس طریقے سے بھی وقت زیادہ لگے گا مگر ہم بہت سی بیماریوں سے بچ جائیں گے، تیسرا طریقہ گوشت کو مائیکرو ویو میں ڈی فراسٹ کریں مگرخیال رکھیں کیونکہ مائیکرو ویو میں ڈی فراسٹ کرتے ہُوئے گوشت کی کُچھ سطح زیادہ گرم ہوجاتی ہے اور پکنا شروع کردیتی ہے ، اس لیے چاہیے کہ گوشت کو مائیکرو ویو سے نکال کر فوراً پکا لیں۔

ورزش سے پہلے اور بعد منہ دھوئیں:
ورزش کرنے سے پہلےچہرے سے سارا میک صاف کریں اور چہرہ دھوئیں کیونکہ ورزش کرنے کے دوران آپ کا میک اپ پسینے کے ساتھ مکس ہوجائے گا اور آپ کے چہرے کی جلد کو نقصان پہنچائے گا، اسی طرح ورزش کے بعد بھی چہرہ دھوئیں کیونکہ پسینہ کی نمی میں مٹی وغیرہ شامل ہوجاتی ہے جو جلد کے نقصان دہ ہے۔
صاف سبزیوں کو بھی دھوئیں:
بازار میں پیک کی ہوئی سبزیاں اور سلاد جن پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ دھو کر پیک کی گئی ہیں اُنہیں بھی کھانے سے پہلے ضرور دھوئیں، کیونکہ چانسز ہیں کہ اُنہیں اچھی طرح نہ دھویا گیا ہو اور اُن پر کیمیکل یا مٹی وغیرہ رہ گئی ہو۔
اپنے موبائل فونز اور ٹیبلٹ وغیرہ کو سونے سے پہلے استعمال نہ کریں:
جب آپ سونے سے پہلے اپنے موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی لائٹس آنکھوں میں پڑنے سے آپ کے جسم کے وہ ہارمونز جو آپ کو سونے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں متاثر ہوتے ہیں، اور ایسا کرنے سے آپکا جسم زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے اپنے بیڈ پر سونے سے پہلے ایسی Devices کا استعمال نہ کریں اور بہتر ہے کہ نیند کے انتظار میں کسی کتاب کا مطالعہ کریں تا کہ آپ کو جلد اور گہری نیند آئے۔
چھینک کو مت روکیں:
چھینک آنے پر اُسے مت روکیں اور نہ ہی ناک پر کپڑا رکھیں کیوں کے یہ خطرناک ہو سکتا ہے اس سے ہوا آپ کے لنگز اور چھاتی میں رُک سکتی ہے اور کان کے پردے پھٹنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
پیٹ کی گیس:
پیٹ میں کھانے کے بعد عام طور پر گیس پیدا ہوتی ہے اور اسے لوگوں کے درمیان خارج کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کو روکنا آپ کو پیٹ کی گیس کی تکلیف دہ بیماریوں میں مُبتلا کر سکتا ہے اس لیے گیس کو فوراً خارج کریں اور اگر آپ لوگوں کے درمیان ہیں تو اُن سے تھوڑا دُور چلے جائیں اور پیٹ کی گیس کو خارج ہونے کا موقع دیں۔
ہیڈ فون کا استعمال:
ہیڈ فونز کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے کہ جہاں آپ کی پرائیویسی برقرار رہے وہاں دوسرے لوگ متاثر نہ ہوں لیکن ہیڈ فونز کے استعمال کے دوران والیم کو نیچا رکھیں وگرنہ ہائی والیم آپ کے کانوں کی سماعت کو متاثر کر سکتا ہے۔
نہار منہ چائے کافی مت پیئں:
نہار مُنہ چائے اور کافی کا استمعال صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے یہ جہاں تیزابیت پیدا کرتا ہے وہاں جسم کے ہارمونز کو متاثر کرتا ہے اس لیے سو کر اُٹھنے کے بعد ان ڈرنکس کو استعمال نہ کریں اور پہلے کُچھ ناشتہ وغیرہ ضرور کریں۔
جراثیم مارنے والے صابن:
ہاتھ دھونے سے پہلے اس صابن سے دھونا اچھی بات ہے مگر کیا صابن صاف ہے اور کیا اُسے کسی اور نے تو استعمال نہیں کیا اور اگر کیا ہے تو ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے ہاتھ دھونے کی بجائے مزید گندہ کر دیں اس لیے ایسے لیکوئیڈ صابن جو بوتل میں فروخت ہوتے ہیں کا استعمال زیادہ مفید ہے۔
پیشاب مت روکیں:
پیشاب آنے کی صورت میں اُسے روکیں مت کیونکہ ایسا کرنے سے آپکے مثانے پر وزن بڑھتا جائے گا اور یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے ، حکیم لقمان کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ اگر آپ گھوڑے پر سوارہوں اور آپ کو پیشاب کی حاجت ہو تو گھوڑے سے اُترنے کا بھی انتظار نہ کریں۔

sample-ad
بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں

خلائی جہاز میں 2 سولر پینل لگائے گئے تھے جن کو سپیس میں پہنچ کر کھولنا تھا لیکن جہاز کے اندر خرابی ہونے کی وجہ سے سولر پینل نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہی وجہ تھی کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں