جیولرزکی ہیرا پھیری۔۔۔بہت ہی معلوماتی تحریر

sample-ad
جیولرز کیسے اچھے خاصے پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں کو ایک روایتی طریقے سے بیوقوف بنا لیتے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کی تو بالکل مت ہی مار دیتے ہیں۔مثلاََ
ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ہوتے ہیں۔
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ہوتے ہیں۔
اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ہے 2 ماشے کٹوتی کرتا ہے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رہے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا۔
نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا۔آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے۔ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ہے آج کل یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے۔
اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇ایک تولہ سونا 24 قیراط ہوتا ہے۔
پہلے آپ کو سمجھاتا ہوں کہ قیراط کس بلا کا نام ہے۔
#قیراط:
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ہے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ہوتا ہے جتنے قیراط کم ہوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ہے۔ ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ہے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ہے۔قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔
(ویسے قیراط عربی زبان کے ایک وزن کا نام بھی ہے جو 5 جو کے برابر ہوتا ہے ۔ ایک قیراط 200 ملی گرام یعنی 0.007,055 اونس یا 3.086 گرین حبہ (grains) کے برابر ہوتا ہے)۔
اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں توسنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نا ہے۔22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں۔اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ہے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ہے۔
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ہے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ کا ہے تو سنیارا آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رہا ہے۔اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ زیور آپ کو 87500 کا دے رہا جبکہ قیمت آپ کو 1 لاکھ سونے کی لگا رہا ہے۔
سیدھی سے بات ہے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے۔دوسرا داو  ان کا پالش کے نام پہ ہوتا ہے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ہوئے ضائع ہو گیا ہے۔ جس کی ایک تولے کے پیچھے قیمت 9000 سے 10000 ہو گی۔
یاد رہے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ہے اور ان کا کچھ ضائع نہی ہوتا۔آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ہوتی ہے۔
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رہے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ہے بلا بلا بلا بلا۔۔۔!
سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ہے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ہے۔پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں۔ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا۔
زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15۔جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں۔ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ہے یا 21 قیراط اور وقت یا سہولت میسر ہو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی۔
میری ان سب باتوں سے ہو سکتا میرے چند دوست ناراض ہوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ہوں۔
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی بہت اچھا کاروبار کرنے والے بھی ہوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 10فیصد سے زیادہ نا ہو۔۔
sample-ad
منہ سے بدبو آنا باعث شرمندگی ہے۔اس آرٹیکل میں منہ کی بدبو دُور کرنے کے چند آسان اور مزیدار طریقے ذکر کیے جائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم اپنی روز مرہ کی عادتوں میں سے ایسی خراب عادتوں کا ذکر کریں گے ،جنہیں تبدیل کرنے سے جہاں صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے وہاں کام کو دُرست طریقے سے ۔۔۔ مزید پڑھیں

ارطغرل غازی سلطنت عثمانیہ کے بانی ہے , آپکی پیدائش 1191 عیسوی میں ہوئی اور وفات 1280 عیسوی میں کچھ کتابیں 1281 بتاتے ہیں, آپ ہی کے تین بیٹے ۔۔۔ مزید پڑھیں

ناف کی Shape دیکھ کر کسی کی شخصیت کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ جی ہاں! ناف کی ایک Study جسے Omphalomancy میں مختلف ناف کےمطابق رویہ اور شخصیت ۔۔۔ مزید پڑھیں

سسرال میں سکون سے رہنے کےلیے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں: 1.کان اور منہ دونوں بند رکھو .2. جہاں آپ سے مشورہ مانگا جائے بس وہیں مشورہ دیں فضول میں انکے ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں ہم ڈسپرین کے چند ایسے ٹوٹکے شامل کر رہے ہیں جنکا میڈیکل سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جن کے بارے میں جاننا خواتین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں

خلائی جہاز میں 2 سولر پینل لگائے گئے تھے جن کو سپیس میں پہنچ کر کھولنا تھا لیکن جہاز کے اندر خرابی ہونے کی وجہ سے سولر پینل نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہی وجہ تھی کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں