پاکستانی کی خواتین اور مرد شادی کے بعد بہت جلد موٹے ہوجاتے ہیں اور صرف ایک سے دو بچوں کی پیدائش کے بعد خوبصورت نظر آنے والا جوڑا اپنی عُمر سے زیادہ بُوڑھا نظر آنا شروع ہوجاتا ہے اور اُن کے جسم موٹے اور لاغر ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔اس آرٹیکل میں نہار منہ پانی پینے کی عادت اور اُس کے فوائد کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ آپ بھی اس صحت مند عادت کو اپنائیں اور صحت مند اور چاک و چوبند نظر آئیں۔
1۔ زیادہ صحت مند اور چاک و چوبند:
نہار منہ نیم گرم پانی پینے کے کُچھ ہی دن کے اندر آپ کو احساس ہونا شروع ہوجائے گا کہ آپ کی طبیعت ہلکی پھلکی اور جسم زیادہ چاک و چوبند ہو گیا ہے، آپکا پتہ چلنا شروع ہوجائے گا کہ آپ کے جسم کے فاضل مادے خارج ہونا شروع ہو چُکے ہیں اور آپ کی صبح پہلے سے زیادہ فریش ہو گئی ہے۔
2۔ میٹا بولیزم :
نہار منہ نیم گرم پانی آپکے میٹابولیزم کو طاقتور بنائے گا اور آپ کی بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجائے گی اور کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور آپ کو آپ کے کھانے سے پہلے سے زیادہ انرجی ملنا شروع ہو جائے گی۔
3۔ فاضل چربی :
نہار منہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتاوہاں یہ جسم کی فاضل چربی کو پگھلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے یہ آپ کا فضول بڑھا ہوا وزن کم کرتا ہے اور آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
4۔ سینے کی جلن کا خاتمہ:
کھانے کے بعد سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت جیسی پریشان کن بیماری آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گی اور آپ کھانے کے بعد اپنے معدے پر وزن محسوس کرنا بند کر دیں گے۔
5۔جلد خوبصورت :
چند ہی دنوں کی یہ عادت آپ کی جلد کو چمکدار توانا اور خوبصورت بنانا شروع کر دے گی اور چہرے پر سے جھریا ں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔
6۔ بال صحت مند اور مضبوط :
نہار منہ نیم گرم پانی پینے کی عادت کے ایک ماہ کے اندر ہی آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کے بال زیادہ لمبے ہو رہے ہیں اور چمکدار اور مضبوط ہوگئے ہیں ۔
7۔ پیشاب کا انفیکشن :
روزانہ نہار منہ پانی پینا پیشاب کی جلن اور انفیکشن ختم کرنے کے لیے کسی بھی اینٹی بائیوٹک سے زیادہ طاقتور ہے اور سستا اور آسان ہے، آپکا مثانہ صاف سُتھرا ہوگا اور پیشاب کی نالی کی بیماریوں سے بچے رہیں گے۔
8۔ بیماریاں آپ سے دُور رہیں گی۔
صحت مند ہونے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہوتی ہے کہ موسمی بیماریاں آپ پر حملہ آور نہیں ہوتیں کیوں کہ آپ کی قوت مدافعت انہیں آپ پر ہاوی نہیں ہونے دیتی، نہار منہ نیم گرم پانی آپ کی قوت مدافعت کو بڑھائے گا اور موسمی بیماریوں کو آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دے گا۔
نہار منہ پانی کیسے پینا ہے؟
روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 گلاس پانی کے پی لیں اور اگر چار گلاس پانی پینا مشکل ہوتو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسےچار گلاسوں پر لےجائیں۔
پانی پینے کے بعد پونے گھنٹہ تک کچھ مت کھائیں اور 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مطابق پانی پیتے رہیں۔
صبح کے ناشتے کے بعد دوپہر کے لنچ کے بعد اور رات کے ڈنر کے بعد 2 گھنٹے تک کچھ مت کھائیں اورکچھ مت پیئں۔
بریکنک
- Fun/Humourسسرال میں سکون سے رہنے کے چندخفیہ طریقے
- Healthڈسپرین کے انتہائی دلچسپ اور انوکھے فائدے
- Fruits And Importanceچقندرصحت کاخزانہ اور بیماریوں کی دشمن کیوں؟
- Islamicسورہ کہف پڑھنے کی فضیلت اور بےشمارفوائد
- Read Moreآسمان سے گرنے والے روسی خلابازکی کہانی
- Beauty Tipsچہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کا آسان ٹوٹکہ
- Healthناف اُترنےکی چند علامات اور آسان قدرتی علاج
- Animals & Birdsمچھر کی جسمانی تفصیلات اور سائنسی انکشافات
- Foodsکالی مرچ: تعارف اور حیرت انگیزطبی فوائد
- Interesting/Strangeدلچسپ وانمول قرآنی معلومات کاخزانہ
- Fun/Humourتلخ حقائق :جوکوئی بھی آپکو کبھی نہیں بتائےگا!
- Fruits And Importanceروغن زیتون کے ناقابل یقین فوائداور علاج
- Interesting/Strangeبار کوڈکی دریافت اورچنددلچسپ حقائق
- Healthپیشاب کی نالی کا انفیکشن ،وجوہات اورگھریلو علاج
- Foodsروزانہ کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
- Read Moreعادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں۔لیکن کیسے؟
- Lifestyle📱 بچوں کے موبائل کی نگرانی کیسےکی جائے؟
- Islamicہیکل سلیمانی اور قوم اسرائیل کا وجوداورشازشیں
- Interesting/Strangeدنیا کےخفیہ مقامات جو گوگل نقشےپرنہیں دکھاتا
- Read Moreآئی فون کی ایجاد کیوں اورکیسے ممکن ہوئی؟
- Foodsٹماٹر کھانے کے ڈھیروں فوائداورچنداحتیاطیں
- Healthایڑھیوں میں درد کی وجوہات اور آسان علاج
- Read Moreفون چارجنگ میں یہ 10غلطیاں ہرگز نہ کریں!
- Islamicمردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق کیاہیں؟
- Fun/Humourاستادتواستاد، لیکن یہ مخمصہ کیا ہوتا ہے؟