جامن کے زبردست طبی فوائد اوراستعمالات

جامن غذائیت اور افادیت کے لحاظ سے ایک بہترین اور مکمل غذا ہے۔
اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
جامن قوت باہ بڑھاتاہے،بھوک بڑھاتا ہے،صفراوی دستوں میں تسکین دیتا ہے اور بند کرتا ہے۔ گرم مزاج والے خواتین وحضرات کے معدہ وجگر کو قوت دیتاہے۔
خون کے جوش کو دور کرتا ہے،جامن کا سرکہ ورم میں مفید ہے،جامن تیزابیت میں مفید ہے،خون کی کمی کو پورا کرتا ہے اور مصفیٰ کون بھی ہے۔پیشاب کی جلن میں مفید ہے۔
معدہ،آنتوں کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے ایک پاؤ جامن کے سر کے میں تین پاؤ چینی ملا کر سکنجبین بنا کر صبح وشام استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔جلنے سے بنے ہوئے سفید داغوں پر جامن کے پتے(خشک)تین گرام پیس کر چوبیس گرام مکھن میں ملا کر بطور مرہم لگانے سے چند روز میں داغ دور ہو جاتے ہیں۔
گرم طبیعت والوں کے گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے۔جامن کی چھال کا جو شاندہ پرانے اسہال اور پیچش میں مفید بتایا جا تا ہے۔
جامن کی گھٹلیوں کا سفوف (جو سایہ میں خشک کرکے بنایا گیا ہو)تین گرام سردیوں میں ہمراہ شربت انجبار چاٹ لینے سے ہر قسم کی پیچش دور ہو جاتی ہے۔
رات کو بد خوابی کی صورت میں جامن کی گھٹلی کا سفوف بارہ گرام صبح وشام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
جامن کا کھانا آواز کو درست کرتا ہے اور گلے بھی صاف کرتاہے۔
دست اور پیچش روکنے کے لئے مغز تخم جامن،آم کی گٹھلی کا مغز،ہلیلہ سیاہ ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں۔تین گرام سفوف پانی کے ساتھ لینا مفید بتایا جاتاہے۔
ذیابیطس کے مریض کے لئے سایہ میں خشک کی ہوئی چھال باریک پیس کر چھ گرام سفوف صبح،دوپہر اور شام پانی کے ساتھ لینا مفید بتایا جاتاہے۔جامن کی گٹھلیاں کوٹ کر سفوف بنائیں۔صبح وشام تین گرام سفوف پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ذیابیطس کنٹرول کی جا سکتی ہے۔اگر پاؤں میں جوتے کا زخم ہو جائے تو جامن کی گٹھلی پیس کر لگانے سے جلد آرام آجاتا ہے۔
100گرام جامن میں 83.7فیصد پانی،0.7فیصد پروٹین،0.3فیصد فیٹ،0.4فیصد معدنیات،0.9فیصد فائبر 140فیصد کاربوہائیڈریٹ،پندرہ ملی گرام فاسفورس،1.2ملی گرام فولاد،اٹھارہ ملی گرام وٹامن سی اور تھوڑی مقدار میں وٹامنBکمپلیکس پایا جاتا ہے۔اس میں 62کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔
10۔جامن شفائی خوبیوں سے بھر پور پھل ہے۔اس کا پھل،بیج،پتے یہاں تک کے چھال تک مفید ہے اور ان میں پروٹین،کاربوہائیڈریٹ اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔ جو کسی نہ کسی طبی ضرورت میں کام آتا ہے۔جامن کے گودے کو خشک کر کے اس کا سفوف بنا کر نظام انہضام کے مسائل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
11۔جامن کے درخت کی جڑ کو پانی میں اُبال کر گرم پانی جوڑوں کے مریض کے جوڑوں پر ڈالا جائے تو آرام ملتا ہے اور درد کم ہوتاہے۔
نسخہ شوگر:
🌻جامن کی چھال یا گھٹلیاں جامن سایہ میں خشک کی ہوئ 3و3ماشہ صبح شام ہمرہ تازہ پانی سے لیں.
پیشاب میں شکر آنے کو فائدہ دیتی ہے.
نسخہ کمزوری معدہ مثانہ:
🌻جن لوگوں کا مثانہ کمزور ہو رات کو خواب بد سے یا بغیر کسی خواب اختلام ہوجاتا ہو انکے جامن کی گٹھلی کا سفوف تین تین ماشہ صبح شام ہمرہ پانی سےلیں کمزوری دور ہوگی۔
بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں