گل قندبنانے کاطریقہ اور صحت کیلئے فوائد

sample-ad
آج کل پاکستان میں دیسی گلاب بہت آیا ہے بلکل تازہ موسم کا اور قیمت بھی مناسب ہے لہذا گلقند بنانا بہت ضروری ہے کیوں کہ گل قند نہ صرف آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے بلکہ جلد کو سدا ترو تازہ ،جھریوں سے محفوظ اور اندرونی چمک دیتا ہے۔
دودھ کے ساتھ استعمال کیاجائے تو اندرونی بخار،کمزوری اور سستی ختم ہوتی ہے اور معدے کی بیماریاں بہت حد تک ختم ہوتی ہیں۔بچوں کے لئے خوش ذائقہ انتہائی مفید ہے آپ پان کے پته پہ صرف گلقند رکھ کہ کھایں کیا مزہ آیگا۔۔اف !!
بس اس کے جتنے فوائد لکھیں اتنے کم ہیں اسکو بناناسیکھ لیں بہت ہی آسان طریقہ ہے
* ایک گہرا برتن لیں۔ اسٹیل/ پلاسٹک (سب سے بهتر مٹی کی دیگچی رہتی ہے )۔
*چینی
*ململ کا کپڑا یا نیٹ کا
طریقہ:
1۔گلاب کی پتیوں کو اچھے سے صاف کرلیں ہرے پتے ،کانٹے وغیرہ سب نکال دیں اور اچھے سے دھو لیں ۔
2۔اب 2 مٹھی بھر کے پتیاں برتن میں پھیلا دیں اور چینی اچھے سے اسطرح چھڑک دیں کہ پتیاں چینی سے ڈھک جاییں اب دوبارہ یہی طریقہ دوہرایں (بلکل جیسے ہم بریانی میں چاول اور قورمہ کی تہہ لگاتے ہیں) ۔
3۔اب ململ یا جالی کے کپڑے سے برتن کو اچھے سے ڈھانپ دیں اور کھلی دھوپ میں رکھدیں شام کے وقت اندر کرلیں تاکہ اوس وغیرہ نہ پڑے۔
4۔روزانہ ایک بار برتن میں چمچ گھما لیں تاکہ اچھے سے مکس ہوتا رہے ۔بس ہوگیا تیار ۔گلقند کم سے کم سات دن میں تیار ہو جاتاہے جتنی دھوپ تیز ہوگی اتنا ہی جلد تیار ہوگا ۔
5۔گلقند چولھے پر پکاکے بھی تیار ہوتا ہے لیکن اسطرح پتیوں کے فوائد ضایع ہوجاتے ہیں ۔یہ دھوپ میں انتہائی خالص تیار ہوتا ہے ۔
اب جب آپکا گلقند بن جاءے تو آپ کسی بھی مرتبان میں بھر لیں ۔ساتھ میں اگر خشک میوہ جات کا پاؤڈر ، کالی مرچ پاؤڈر، اور سونف بھی شامل کرلیں تو سونے پہ سھاگہ اس کو آپ سال بھر کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔
فوائد:
گلقند دماغ اور معدہ کو قوت دیتی ہے۔ رطوبات غربیہ کو خشک کرتی ہے اور دماغ سے بخارات کو زائل کرتی ہے۔ مرض سِل میں تازہ گلقند مفید ہے۔
گلقند کو جوش دے کر جو شربت حاصل کیا جاتا ہے، وہ ہر قسم کے درد زائل کرتا ہے۔ ہاضمہ کو درست کرتی ہے اور آنتوں کو قوت دیتی ہے۔
بلغمی اور سوداوی عفونت کے بخاروں کو نافع ہے۔ آنتوں سے بلغم کو خارج کرتی ہے۔دائمی قبض دور کرتی ہے اور آنتوں سے غلاظت ختم کرتی ہے۔
sample-ad
پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی ،نوکری کی طلب کے لئے حاضر ہوا، قابلیت پوچھی گئی تو اس نے کہا،سیاسی ہوں۔(عربی میں سیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے ۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا کے وہ خفیہ ترین مقامات جو گوگل آپ کو نقشے پر نہیں دکھاتا، ان جگہوں میں زیادہ تر فوجی تنصیبات کے علاقے شامل ہیں، تاہم کئی دیگر مقامات بھی چھپا کر رکھے جاتے ہیں۔۔۔۔ مزید پڑھیں

بعض افراد کو صبح بستر سے اٹھنے کے بعد جیسے ہی وہ قدم فرش پر رکھیں تو اسی لمحے ایڑھیوں میں شدید دردمحسوس ہوتاہے ۔ اسی طرح جاگنگ،یا دوسری کسی بھی سرگرمی کے۔۔۔ مزید پڑھیں

سڑک پرباپ اور بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھاگ ۔۔۔ مزید پڑھیں

ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں کو دیکھیں چاند کی طرح کے نشان نظر آئیں گے۔طبی زبان میں ناخنوں کی بنیاد پر نظر آنے والے اس نصف چاند کے نشان کو lunula۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

علامہ شامی نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق لکھے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔عورتوں کو نماز شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلینا چاہیے کہ ان کے چہرے ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں تاریخ کے 5 ٹاپ وائرس اور اُن کو بنانے والوں کا تعارف شامل کیا جارہا ہے جن کے وائرس پروگرامز نے مائیکروسافٹ سمیت دیگر سافٹ وئیر بنانے والوں کو ۔۔۔ مزید پڑھیں