کامیاب لوگوں کے 10 رہنما اصول

انگلش کا ایک محاورہ ہے “Fake it till you make it” اس محاورے سے زندگی کے بہت سے میدانوں میں ترقی کی جاسکتی ہے آپ چاہے شخصیت کا اعتماد بڑھا رہے ہوں، مثبت سوچ پیدا کر رہے ہوں یا کسی ہنر میں کمال حاصل کر رہے ہوں۔
جعلی شخصیت چند لمحوں میں پکڑی جاتی ہے اور وہ لوگ جو اپنی قابلیت پرفارمنس سے منواتے ہیں اُنہیں جعلی بننے کی ضرورت نہیں رہتی، اس آرٹیکل میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے رہنما اصول شامل کیے جا رہے ہیں جن پر عمل کرنے والے نہ صرف ترقی کرتے ہیں بلکے اپنے کردار کی تعمیر بھی کرتے ہیں۔
کم بولنا اور زیادہ سُننا:
یہ رہنما اصول نہ صرف دوستی کو بہتر بنانے میں کام آتا ہے بلکے دُنیا کہ بڑے بڑے بزنس اسی اصول پر کاربند ہیں، ایپل کمپنی کے بانی سٹیو جاب نے ایک دفعہ کہا تھا ” سمارٹ لوگوں کو کام پر رکھ کر اُنہیں یہ بتانا کہ کیا کرنا ہے ایک نقصان دہ کام ہے، ہم سمارٹ لوگوں کو کام پر رکھ کر اُن سے پُوچھتے ہیں کہ کیا کرنا چاہیے”۔گُفتگو  نتائج کا حل نکالتی ہے اور توجہ سے سُننا گفتگو کا پہلا اصول ہے۔
دفتر کے ماحول سے باہر جانا:
کام کے دوران سارے کام دفتر میں مکمل کرنا اب ایک دقیانوسی طریقہ کار ہے کیونکہ بڑے بزنس مین اپنے بزنس کے معمالات اپنے دفتر سے باہر نکل کر کسی پُر فضا مقام پر طے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
گوگل کے ڈائیریکٹرز نے جب یوٹیوب کو خریدنے کے لیے یوٹیوب کے مالک سےمُلاقات کی تو اُنہیں دفتر بُلانے کی بجائے ایک ریسٹورینٹ میں مدعو کیا اور تمام ڈیل وہیں فائنل کی۔
دوستوں کا انتخاب سمجھ داری سے کرنا:
یہ ایک مشکل کام ہے مگر اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے دوستوں کا انتخاب اُن لوگوں میں سے کرنا چاہیے جو آپ کے کام کے حوالے سے سمجھدار ہوں تاکہ دوستوں کہ درمیان بتایا ہُوا سے آپکو اپنے کام کے حوالے سے کُچھ نہ کُچھ سیکھا جائے۔
کب کام بند کرنا ہے جاننا بڑا ضروری ہے:
اپنی طاقت سے زیادہ کام کرنا اور رات کو دیر تک کام کرتے رہنا اور اپنے کام کو دفتر سے گھر پر لے آنا یہ عادتیں امیر اور کامیاب لوگوں کی نہیں ہیں اور کام اور گھر دونوں چیزوں کو علیحدہ رکھنا ہی کامیابی کی طرف لیکر جاتا ہے۔
سیکھنا ہمیشہ جاری رکھنا چاہیے:
آج کے دور میں زمانہ روز اپنے رنگ بدلتا ہے روزانہ نئی ایجادات ہوتی ہیں اور ٹیکنالوجی دنوں میں بدل جاتی ہے ایسے موقع پر زمانے کے ساتھ چلنے کے لیے مسلسل تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
انکم کے ذرائع بڑھانا:
امیر لوگ اپنے پیسے مہنگی برانڈ کی چیزیں مہنگے کپڑے اور مہنگے گیجٹ، مہنگی گاڑی وغیرہ خریدنے میں ضائع نہیں کرتے اور اُنہیں بچا کر رکھتے ہیں اور کسی سائیڈ بزنس جیسے پراپرٹی وغیرہ میں انویسٹ کرتے ہیں اور پیسے سے پیسہ بناتے ہیں اور یہی اُن کی کامیابی کا راز ہے۔
وقت ضائع نہ کرنا:
آپ نے کبھی غور کیا کے آپ اپنا روزانہ کا کتنا وقت سوشل میڈیا انٹرنیٹ موویز اور ٹی وی وغیرہ کو دیتے ہیں، کامیاب لوگوں کے پاس ان چیزوں کے لیے بہت کم وقت ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنا زیادہ وقت پراگرس کرنے میں گُزارتے ہیں۔
روزانہ پڑھنا:
پڑھنے سے آپکے علم میں اضافہ ہوتا ہے روزانہ اخبار پڑھنا یا اپنے کام سے متعلق مواد کا پڑھنا آپ کے علم میں اضافہ کرتا ہے اور آپ کو بہتر فیصلہ کرنے کی سمجھ عطا کرتا ہے۔
اپنی ذات کو ترجیح دینا:
اپنی بہتر صحت، خواراک اور ورزش کو دیگر کاموں پر ترجیع دینا امیر اور کامیاب لوگوں کا ایک رہنما اصول ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جان ہے تو جہان ہے۔
روزانہ کی پلاننگ کرکے کاموں کی فہرست لکھنا:
آپ یہ کام اپنے سمارٹ فون اور کمپیوٹر وغیرہ پر بھی کر سکتے ہیں، اپنے روزانہ کے کاموں کا شیڈول تیار کرنا اُسے لکھنا اور کاموں کو اُن کے وقت پر انجام دینا کامیابی کے رہنما اصولوں میں سے ایک اصول ہے۔

بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں