اپنادماغ منجمد کرائیے۔ روسی کمپنی کاانوکھااعلان

sample-ad

روس میں ایک کمپنی مرنے والوں کا دماغ منفی 196 ڈگری پر منجمد کر دیتی ہے تاکہ مستقبل میں اگر ایسی کوئی ٹیکنالوجی تیار ہو جائے، جو یہ دماغ دوبارہ فعال بنا سکے تو مریض کو دوبارہ زندگی مل جائے۔
الیکسائی ورونینکوف نے 70 برس کی عمر میں فوت ہو جانے والی اپنی والدہ کا دماغ منجمد اور ذخیرہ کروا دیا ہے۔ وہ اب اس سائنسی پیش رفت کے انتظار میں ہے، جب سائنس اس کی والدہ کو دوبارہ زندہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
روسی کمپنی ماسکو کے نواح میں مائع نائیٹروجن سے بھرے کئی میٹر اونچے میناروں میں یہ دماغ اور انسانی جسم ذخیرہ کر دیتی ہے۔
منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ یا منفی 320 ڈگر فارن ہائیٹ پر لاشوں اور دماغوں کو منجمد کر کے رکھ چھوڑنے کے درپردہ دعویٰ یہ ہے کہ اس طرح لاشیں محفوظ رہیں گی اور ایک روز انہیں دوبارہ زندہ کر لیا جائے گا، مگر فی الحال سائنس کے پاس ایسے شواہد موجود نہیں ہیں، جو ان دعووں کو حقیقت قرار دے سکیں۔
الیکسائی ورونینکوف تاہم پرامید ہیں اور خود بھی مرنے کے بعد اپنی لاش اور دماغ منجمد کروانا چاہتے ہیں، ”میں نے ایسا اس لیے کیا کیوں کہ ایک تو یہ تنصیب ہمارے بہت قریب تھی اور میں نے سوچا کہ فقط اسی طرح یہ امکان ہے کہ میں اپنی والدہ سے مستقبل میں دوبارہ مل سکوں۔‘‘
دوسری جانب روس کی اکیڈمی آف سائنسز سوڈو سائنس کمیشن کے سربراہ اویگنی الیگزنڈروف کا کہنا ہے، ”یہ ایک سراسر تجارتی شے ہے جس کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ”ایک خام خیالی ہے جو لوگوں کو مرنے کے بعد زندہ کرنے اور ایک ابدی زندگی کی امید سے جڑی ہے۔‘‘
کمپنی کی ڈائریکٹر والیریا ودالووا نے سن 2008 میں اپنے مر جانے والے کتے کو اسی طریقے سے منجمد کروا دیا تھا۔ ودالووا کا کہنا ہے، ”ایک روز انسان ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لے گا کہ مردوں کو زندہ کیا جا سکے۔ ظاہر ہے ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لیے جانے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔‘‘۔کمپنی کے مطابق بیس ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے مرنے کے بعد اپنے اجسام اسی طریقے سے منجمد اور ذخیرہ کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔
روسی ادارہ برائے شماریات کے مطابق روس میں اوسط ماہانہ تنخواہ سات سو ساٹھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ یہ کمپنی روسی باشندوں سے مکمل جسم منجمد اور ذخیرہ کرنے کے لیے چھیس ہزار ڈالر اور صرف دماغ ذخیرہ کروانے کے لیے پندرہ ہزار ڈالر طلب کرتی ہے، غیر روسی باشندوں کے لیے اور زیادہ ہے۔
سن 2005 میں یہ کمپنی قائم کی گئی تھی اور اس کا مقابلے میں فقط دو کمپنیاں ہیں، جو اس سے بھی پہلے سے یہ کام کر رہی ہیں۔ تاہم روس اور ملحقہ ممالک میں کریو روس اس طرز کی واحد کمپنی ہے۔
ورونینکوف کا کہنا ہے کہ ایک روز سائنس ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لے گی، جس کے ذریعے دماغ کو مصنوعی اجسام کے ساتھ جوڑا جا سکے گا اور اس طرح ان کی والدہ دوبارہ زندہ ہو سکیں گے۔
کمپنی کی ڈائریکٹر ادالووا کا کہنا ہے اپنے مرنے والے عزیزوں کے لیے اتنے پیسے دینا یہ واضح کرتا ہے کہ کوئی اپنے ان پیاروں سے کتنی محبت کرتا ہے۔

sample-ad
پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی ،نوکری کی طلب کے لئے حاضر ہوا، قابلیت پوچھی گئی تو اس نے کہا،سیاسی ہوں۔(عربی میں سیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے ۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا کے وہ خفیہ ترین مقامات جو گوگل آپ کو نقشے پر نہیں دکھاتا، ان جگہوں میں زیادہ تر فوجی تنصیبات کے علاقے شامل ہیں، تاہم کئی دیگر مقامات بھی چھپا کر رکھے جاتے ہیں۔۔۔۔ مزید پڑھیں

بعض افراد کو صبح بستر سے اٹھنے کے بعد جیسے ہی وہ قدم فرش پر رکھیں تو اسی لمحے ایڑھیوں میں شدید دردمحسوس ہوتاہے ۔ اسی طرح جاگنگ،یا دوسری کسی بھی سرگرمی کے۔۔۔ مزید پڑھیں

سڑک پرباپ اور بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھاگ ۔۔۔ مزید پڑھیں

ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں کو دیکھیں چاند کی طرح کے نشان نظر آئیں گے۔طبی زبان میں ناخنوں کی بنیاد پر نظر آنے والے اس نصف چاند کے نشان کو lunula۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

علامہ شامی نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق لکھے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔عورتوں کو نماز شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلینا چاہیے کہ ان کے چہرے ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں تاریخ کے 5 ٹاپ وائرس اور اُن کو بنانے والوں کا تعارف شامل کیا جارہا ہے جن کے وائرس پروگرامز نے مائیکروسافٹ سمیت دیگر سافٹ وئیر بنانے والوں کو ۔۔۔ مزید پڑھیں