“وَقت یا سَاعَت (Time)کےدلچسپ حقائق

sample-ad
پیمائشی نظام کا ایک جزء جس سے دو واقعات کا درمیانی وقفہ معلوم کیا جاتا ہے۔” علم طبیعیات میں اس کی تعریف زمان و مکاں کے لحاظ سے یوں کی جاتی ہے: “وقت دراصل غیر فضائی (nonspatial) اور باالفاظ دیگر زمانی (temporal) واقعات کا ایک تسلسل ہے جو ناقابل للعکس (irreversible) ہوتے ہیں اور ماضی سے حال اور پھر مستقبل کی جانب رواں رہتے ہیں۔”
وقت کی تقسیم:
بین الاقوامی نظام اکائیات میں وقت کی اِکائی (second) ہے۔ گھنٹہ (hour)، دِن (day)، ہفتہ (week)، مہینہ (month) اور سال (year) اِس کی بڑی اِکائیاں ہیں۔
انگریزی ۔۔۔۔ اردو
سکینڈز۔۔۔۔۔۔اکائی ثانی (جمع:ثانیوں)
منٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دقیقہ
1- سکینڈ
اس کو انگریزی میں second کہا جاتا ہے۔ یہ وقت کو ناپنے کا ایک ذریعہ ہے۔
بین الاقوامی نظام اکائیات میں وقت کی اِکائی ثانیہ (second) ہے۔ ’’سیکنڈ وہ دورانیہ ہے جس میں ایک سیزیم 133 ایٹم 9,192,631,770 ارتعاشات مکمل کرتا ہے۔‘‘
2- منٹ (دقیقہ)
منٹ وقت کی ایک اکائی ہے جو گھنٹے کے 60­/­1 ویں حصے اور 60 سیکنڈوں کے برابر ہے۔ (چند خاص صورتوں میں کچھ منٹ 59 یا 61 سیکنڈوں کے بھی ہو سکتے ہیں مثلا لیپ سکینڈ۔
علمی مقاصد میں؛ منٹ وقت کی ایک اکائی ہے جو قریبا دن کے 1600­/­1 ویں حصے یا 54 سیکنڈوں (seconds) کے برابر ہوتی ہے (اصل مقدار: 53.9121 سکینڈز)۔ ایسے منٹ کو قدرتی دقیقہ (منٹ) کہتے ہیں تاکہ روایتی منٹ سے اس کی تفریق کی جا سکے۔ اس کی مقدار 1054 پلانک وقت ہے۔
علم ہندسہ میں؛ منٹ زاویہ کی ایک اکائی ہے جو درجہ کے 60­/­1 ویں حصے کے برابر ہے۔ اسے زاویے کا دقیقہ یا قوس کا دقیقہ (minute of arc) بھی کہتے ہیں اور اسے مزید 60 زاویے کے ثانیوں (seconds) میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
فلکیات میں؛ منٹ زاویہ اور وقت کی ایک اکائی ہے اور مطلع مستقیم (right ascension) کے گھنٹے 60­/­1 ویں حصہ کے برابر ہے۔ یہ مطلع مستقیم کا دقیقہ (منٹ) کہلاتا ہے اور مزید مطلع مستقیم کے 60 سیکنڈوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
انگریزی میں وقت یا مطلع مستقیم کے دقیقہ (منٹ) کی علامت min ہے۔
قوس کے دقیقہ (منٹ) کے لیے جو علامت استعمال ہوتی ہے اسے پرائیم (prime) (´) کہتے ہیں۔ مثلا پندرہ دقیقوں کو ´15 بھی لکھا جا سکتا ہے۔ تاہم عام طور پر علامت اضافت (سنگل کوٹ یا اپاسٹرافی) استعمال کی جاتی ہے۔
زمین اپنے قطبی محور کے گرد وقت کے ہر ایک منٹ میں قریبا قوس کے پندرہ دقیقے (منٹ) گھومتی ہے۔ زمین کے خط استوا پر قوس کا ایک منٹ قریبا ایک بحری میل (nautical mile) کے برابر ہے۔
3- گھنٹہ
گھنٹے میں 60 دقیقے (منٹ) ہوتے ہیں غالبا شہر بابل کے باسیوں کے زیراثر آئے ہیں جو بنیاد-60 کا عددی نظام استعمال کرتے تھے۔اور گھنٹہ (Hour) وقت ناپنے کی ایک اکائی ہے۔ ایک گھنٹے میں 60 منٹ یا 3600 سیکنڈ ہوتے ہیں۔ گھنٹہ ایک زمینی دن کا 24 واں حصہ ہوتا ہے۔
لفظ سکینڈ اور گھنٹے کی ابتدا:
وقت اور وقت کی تقسیم کا موجودہ نظام چونکہ مغرب سے آیا ہے اس لیے لفظ منٹ بھی انگریزی سے آیا ہے اور کثرت استعمال کی وجہ سے اردو زبان کا حصہ بن گیا ہے۔ انگریزی میں منٹ کا لفظ لاطینی کے minutus سے آیا ہے جس کا ایک مفہوم minute آج بھی انگریزی میں، صغیر یا چھوٹے، کے لیے مستعمل ہے۔ ریاضی دان Ptolemy نے سب سے پہلے لفظ pars minuta prima دائرے کے 60­/­1 ویں حصے کے لیے استعمال کیا، جس کے بعد اس لفظ کو گھنٹے کے 60­/­1 ویں حصے کے لیے بھی استعمال کیا جانے لگا، prima کا مطلب ہے اول یا پہلا اور pars کا مطلب ہے حصہ۔
پھر اسی تصور اور انہی الفاظ کی رو میں دوسرا لفظ نمودار ہوا جو secunda pars minuta کہلایا secunda ثانوی یا دوسرے کا مفہوم ادا کرتا ہے اور اسی سے مختصر ہو کر آج کا انگریزی second ماخوذ ہے۔
لیپ کا سال اور اس کی وجہ:
جس سال 29 فروری ہو تو یہ لیپ کا سال ہوتا ہے۔قدیم مصریوں نے یہ معلوم کر لیا تھا کہ زمین سورج کے گرد 365 دن میں چکر مکمل نہیں کرتی بلکہ اس سے کچھ زیادہ وقت لگاتی ہے۔ اسی لیے گزشتہ ہزار سال انسان اس کوشش میں رہا کہ کس طرح موسموں کے اوقات میں ایک مطابقت رہے اور کھیتی باڑی اور دیگر کام ایک نظام کے تحت ہو سکیں۔
زمین کا سورج کے گرد گردش کا دورانیہ 365 دنوں کا نہیں ہے بلکہ چوتھائی دن زیادہ ہے۔ یعنی کہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 49 منٹ اور 12 سیکنڈ۔ اور چونکہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے اس لیے موسموں کی تبدیلی کا انحصار بھی زمین اور سورج کے اس گردش کے رشتے پر ہوتا ہے۔ اس لیے اگر ہر سال 365 دن رکھیں تو ہر سال چوتھائی دن کا فرق پڑنے لگتا ہے اور کیلنڈر موسموں سے دور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
sample-ad
طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے ۔جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے۔ اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

امریکہ کینیڈا وغیرہ کے بارے میں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کیوجہ سے آج اس مقام پہ کھڑے ہیں تو یقین جانئے آپ کو اس بھیانک خواب سے جاگنے کی ۔۔۔ مزید پڑھیں

زیتون کے روغن میں پکے ہوئے پکوان ،اچار یا مٹھائیاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے اور معدے پر گراں نہیں گزرتی، زیتون کا تیل صحت اور تندرستی پر مثبت اثرات مرتب ۔۔۔ مزید پڑھیں

پرچون کی دکان پر زیادہ تیزی سے گاہکوں کو کیسے بھگتایا جا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال تھا جو 1948 میں جوزف وڈ لینڈ کو حل کرنے کے لئے ملا۔ وڈ لینڈ ذہین نوجوان تھے جو جنگ۔۔۔ مزید پڑھیں

پیشاب کی نالی میں انفیکشن ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے ۔اس انفیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان 4 اشیاء کی چائے کا استعمال کریں اورتکلیف سے راحت پائیں۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں

جب آپ آئی فون کو گہرائی میں دیکھتے ہیں تو پھر اس کی داستان زیادہ دلچسپ ہے۔ سٹیو جوبز یا ان کے پارٹنر سٹیو ووزنیاک اور بعد میں آنے والے ٹم کک یا پھر اس کے ڈیزائنر ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں ہمارےموبائلز کے شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں