گھر کو بغیر ہیٹر گرم رکھنے کے آسان طریقے

sample-ad

جیسے جیسے سردی بڑھے گی گھر کو ہیٹر کے ساتھ گرم کرنے کی ضرورت بھی پڑےگی اور ہم سب جانتے ہیں کہ ہیٹر کا استعمال جہاں صحت کے لیے نقصان دہ ہے وہاں یہ جیب پر بھی کافی بھاری پڑتا ہے۔
ہم گھر کو بغیر ہیٹر کے گرم رکھنے کے چند آسان طریقے ذکر کریں گے جس سے جہاں آپ اپنے گھر کو جہاں قدرتی طور پر گرم رکھ سکیں گے وہاں گیس اور بجلی کی بچت بھی کر پائیں گے۔
کھڑکیاں اور روشندان اچھی طرح بند کریں:
گھر میں سرد ہوا کے داخلے کو روکنے کے لیے کھڑکیاں اور روشن دان اچھی طرح ایسے بند کریں کے اُن میں سے ہوا کا داخلہ ناممکن ہوجائے، عام طور پر ہمارے گھروں کی کھڑکیاں اور روشن دان بند ہونے کے باوجود ہوا کو پوری طرح روکنے میں ناکام ہوتے ہیں لہذا ضروری ہے کے ایسے موقع پر پلاسٹک کور کے ساتھ ایسی درزوں کو بند کیا جائے جہاں سے ہوا گھر میں داخل ہو سکتی ہے۔
کھڑکیوں پر پلاسٹک کے پردے لگائیں:
گھر کی ایسی کھڑکیاں جہاں سے سُورج کی روشنی گھر میں داخل ہوتی ہے وہاں پلاسٹک کے شاور کرٹن لگائیں تاکہ سوُرج کی روشنی ان پردوں پر پڑ سکے یہ جہاں سُورج کی روشنی کو گھر یا کمرے میں داخل ہونے دیں گے وہاں دھوپ کی حدت کو اپنے اندر جذب کر کے گرم ہوجائیں گے اور گھر اورکمروں کو گرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
دن کے وقت کھڑکیوں پر سے پردے ہٹا دیں:
کپڑے کے بھاری پردے جو دھوپ کی روشنی کو کمرے میں داخل ہونے سے روکتے ہیں اُنہیں دن کے وقت ہٹا دیا کریں تاکہ سُورج کی روشنی کمرے میں داخل ہو سکے۔
دروازوں کو سیل کریں:
درواوں کے فریمز کو اچھی طرح چیک کریں اور جہاں درزیں موجود ہوں وہاں کسی ٹیپ کے ساتھ اُنہیں بند کر دیں تاکہ سرد ہوا اندر داخل نہ ہو سکے اور خاص طور پر دروازے کے نیچے والی جگہ پر کوئی کپڑایا پُرانا تولیہ وغیرہ اس طرح رکھیں کے باہر کی ہوا دروازے کے نیچے سے اندر داخل نہ ہو پائے۔
گھر میں زیادہ سے زیادہ دھوپ آنے دیں:
دن کے وقت جب سُورج کی روشنی گھر پر پڑتی ہے تو کوشش کریں کے اُسکے راستے میں آنے والی چیزوں جیسے پودے پردے یا شیڈ وغیرہ ہٹا دیں تاکہ سُورج کی روشنی گھر کو زیادہ سے زیادہ گرم کر سکے۔
غیر استعمال شُدہ کمروں کے دروازے بند رکھیں:
ایسے کمرے جو استعمال میں نہیں آتے اُن کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند کر دیں اور انہیں بلا وجہ نہ کھولیں اس سے گھر میں موجود ہیٹ ضائع نہیں ہوگی۔
فرج کو لیونگ روم میں رکھیں:
فرج کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں آپکی موجودگی زیادہ ہوتی ہے فرج سے خارج ہونے والی حدت آپکے کمرے کے ماحول کو گرم کر دے گی ۔
کمرے میں کارپٹ یا رگ کا استعمال کریں:
سردی کے موسم میں کمروں کے فرش ٹھنڈے ہوجاتے ہیں اور ہیٹر چلانے کے باوجود کمرہ ٹھنڈا ہی رہتا ہے اس لیے کوشش کریں کے کمرے کے فرش پر کوئی رگ یا موٹا کپڑا جیسے دری یا کارپٹ وغیرہ کا استعمال کریں یہ فرش کی ٹھنڈک کو کمرے میں داخل ہونے سے روکے گا اور کمرے کی ہیٹ کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔
کمروں کی چھت کی انسولیشن کروائیں:
ہمارے گھر عام طور پر موسم کی سختی سے لڑنے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور یہ گرمیوں میں شدید گرم اور سردیوں میں شدید سرد ہوجاتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ گھر کی چھتوں کی انسولیشن نہ ہونا ہے، گھر کی چھتوں کی انسولیشن کروائیں یہ گرمی اور سردی دونوں موسموں میں آپکے کام آئے گی۔
گھر میں انگیٹھی بنائیں:
پہلے گھروں میں عام طور پر انگٹھیاں بنائی جاتی تھیں مگر اب میدانی علاقوں میں اس کا رواج ختم ہو گیا ہے اگر آپ کے گھرمیں انگھیٹی ہے تو اُس میں آگ جلائیں اور اگر نہیں ہے تو بنا لیں اور اُس میں سستا ایندھن جو آپ گھر کی کاٹھ کباڑ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں جلائیں مگر یاد رکھیں جب انگھیٹی جل رہی ہو تو اُس کی نگرانی کرتے رہیں۔
کھانا پکائیں:
گھر میں کھانا پکانے کے دوران چولہا جلتا ہے اور گھر کو گرم کرتا ہے لہذا گھر میں کھانا پکائیں اور اگر آپ کا کچن گھر کے کمروں سے دُور ہے تو کوئی چولہا پلاسٹک پائپ کیساتھ گھر کے کمروں کے قریب رکھ لیں اور چائے وغیرہ اُس پر پکائیں اس سے بھی گھر گرم ہو گا اور کوکر میں پانی کی ہیٹ بنا کر اُس کو کمرے میں لا کر کھولیں تاکہ سٹیم سے کمرے کی ہوا گرم ہو اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھے۔
گھر کی کچھ لائٹس جلا کر رکھیں:
کمرے میں لگے بلب اور ٹیوب لائٹس بھی حدت پیدا کرتی ہیں اس لیے کچھ لائٹس جلا کر رکھیں تاکہ ماحول کو گرم کر سکیں۔
نوٹ: بند کمرے میں کوئلے والی انگیٹھی یا ہیٹر ہرگز چلتا چھوڑ کر مت سوئیں وگرنہ یہ کمرے کی آکسیجن ختم کردے گا اور دم گھٹنے کا باعث بنے گا۔

sample-ad
سسرال میں سکون سے رہنے کےلیے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں: 1.کان اور منہ دونوں بند رکھو .2. جہاں آپ سے مشورہ مانگا جائے بس وہیں مشورہ دیں فضول میں انکے ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں ہم ڈسپرین کے چند ایسے ٹوٹکے شامل کر رہے ہیں جنکا میڈیکل سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جن کے بارے میں جاننا خواتین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

چقندر قبض کشا سبزی ہے۔ ورم دور کرتی اور گیس تحلیل کرتی ہے۔ جسم کو غذائیت بخشتی ہے۔ عام طور پر خواتین چقندر کو ابال کر اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تاکہ اس کا کھاراپن ... مزید پڑھیں

طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے ۔جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے۔ اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

امریکہ کینیڈا وغیرہ کے بارے میں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کیوجہ سے آج اس مقام پہ کھڑے ہیں تو یقین جانئے آپ کو اس بھیانک خواب سے جاگنے کی ۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں

خلائی جہاز میں 2 سولر پینل لگائے گئے تھے جن کو سپیس میں پہنچ کر کھولنا تھا لیکن جہاز کے اندر خرابی ہونے کی وجہ سے سولر پینل نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہی وجہ تھی کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں