رپورٹ کے مطابق اس وقت پُوری دُنیا میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 3.5 بلین ہے اور یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جس نے سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو دُنیا کی امیر ترین کمپنیوں کے فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔
سمارٹ فون استعمال کرنے والے اس بات سے باخبر ہیں کہ اُن کا فون لمبے عرصے تک اُن کا ساتھ نہیں دیگا اور جیسے ہی نئے ماڈلز بازار میں آئیں گے اُن کے پُرانے فون اتنے سست ہو جائیں گے کہ بلاآخر اُنہیں مجبوراً نئے فون خریدنے پڑیں گے ۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس دیں گے جس سے آپکا سمارٹ فون سُست نہیں ہوگا اور وہ پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی دیکھانے لگے گا۔
فون کی ہوم سکرین:
فون کی ہوم سکرین پر دیکھائی دینے والی تمام ایپز فون کی میموری کو کسی نہ کسی طرح استعمال کرتی ہیں اور یہ فون کے سُست ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے اس لیے کوشش کریں کہ ہوم سکرین پر فالتو ایپس نہ ہوں تاکہ فون کی پرفارمنس بہتر ہو سکے۔
آٹو سینک (Auto Sync)آف:
تقریباً تمام ہی موبائل فونز کے اندر آٹوسینک فنکشن موجود ہوتا ہے ۔جو آپ کی تصاویر، ویڈیوز، فون نمبرز وغیرہ انٹر نیٹ پر گوگل یا آئی کلاؤڈ وغیرہ کے ساتھ سینک کرتا رہتا ہے, آٹو سینک میں غیر ضروری ڈیٹا کو Sync کرنا بند کریں اور جب ضرورت ہو اُسی وقت استعمال کریں اس سے فون کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو جائے گی۔
فون کی کیشے(Cache)میموری:
آپ فون پر جو بھی ایپ استعمال کرتے ہیں تو استعمال پر اُسے ٹھیک طریقے سے بند کریں وگرنہ وہ ایپ فون کے کیشے میں موجود رہے گی ، فون کے کیشے کو وقتاً فوقتاً صاف کرنے سے فون کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔
فون اپ دیٹ:
اپنے فون کے آپریٹینگ سسٹم کو ہر اپ ڈیٹ کیساتھ اپ ڈیٹ کریں، نئی اپ ڈیٹس میں فون کے آپریٹکنگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جاتا ہے اور اُس میں موجود خرابیوں کو دُور کردیا جاتا ہے اور اس سے بھی فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
کروم ڈیٹا سیورموڈ:
گوگل کے براوزر کروم میں یہ نیا فنکشن ہیوی ویب سائٹس اور بڑی ویڈیوز سپیڈ کے ساتھ چلانے میں مدد کرتا ہے اسے استعمال کرنے سے فون کی ویب سائٹس وغیرہ لوڈ کرنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے.
ویڈیو گمیز:
سمارٹ فونز میں ویڈیو گمیز کی ایپز فون کے ریسورسزکو بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں اور فون کی رفتار کو سُست کر دیتی ہیں، اگر آپکے فون میں ایسی گمیز انسٹال ہیں تو اُنہیں ڈلیٹ کرنے سے فون کی اورآل کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔
بیٹری سیور موڈ:
اگر آپ کے فون پر بیٹری سیور مُوڈ آن ہے تب بھی فون کی رفتار سُست ہوسکتی ہے اپنے فون کی بیٹری کو پُورا چارج کریں اور بیٹری سیور موڈ آف کردیں تا کہ فون کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔
فیکٹری ری سیٹ:
اگر اوپر دی گئی تمام ہدایات پر عمل کرنے کے باوجود آپکا فون سُست ہے تو فون کا ڈیٹا بیک اپ لینے کے بعد فون کو فیکٹری ری سیٹ کر دیں آپ کا مسلہ ہل ہو جائے گا۔
بریکنک
- Fun/Humourسسرال میں سکون سے رہنے کے چندخفیہ طریقے
- Healthڈسپرین کے انتہائی دلچسپ اور انوکھے فائدے
- Fruits And Importanceچقندرصحت کاخزانہ اور بیماریوں کی دشمن کیوں؟
- Islamicسورہ کہف پڑھنے کی فضیلت اور بےشمارفوائد
- Read Moreآسمان سے گرنے والے روسی خلابازکی کہانی
- Beauty Tipsچہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کا آسان ٹوٹکہ
- Healthناف اُترنےکی چند علامات اور آسان قدرتی علاج
- Animals & Birdsمچھر کی جسمانی تفصیلات اور سائنسی انکشافات
- Foodsکالی مرچ: تعارف اور حیرت انگیزطبی فوائد
- Interesting/Strangeدلچسپ وانمول قرآنی معلومات کاخزانہ
- Fun/Humourتلخ حقائق :جوکوئی بھی آپکو کبھی نہیں بتائےگا!
- Fruits And Importanceروغن زیتون کے ناقابل یقین فوائداور علاج
- Interesting/Strangeبار کوڈکی دریافت اورچنددلچسپ حقائق
- Healthپیشاب کی نالی کا انفیکشن ،وجوہات اورگھریلو علاج
- Foodsروزانہ کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟