پرانے وقتوں میں مختلف طبی مسائل کے حل کے لیے لونگ کے استعمال کی اہمیت کو آج جدید میڈیکل سائنس کے زریعے ثابت کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ زیبائشی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں بھی لونگ کو اہم ترین جزوے کے طور پراہمیت دیتی ہیں۔
آج کے اس آرٹیکل میں ہم لونگ کےحیرت انگیزفوائد کا ذکرکریں گے۔
جسم کوسُن کرنے کے لیے:
جسم کو سن کرنے والی دوا انجیکشن لگانے یا کسی سرجری کے لیے جسم پر لونگ والی جیل لگادینے سے وہ حصہ سن ہو جاتا ہے جس سے درد کا احساھ نہیں ہے ہوتا ۔
دانتوں کی حفاظت اور تکالیف کا علاج :
دانتوں کی حفاظت کے لیے آج دنیا بھر میں یو جینوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ مرکب لونگ کے تیل میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل دانتوں کی بیماریوں کے علاج میں بھی بہت موثر سمجھا جاتا ہے ۔
یاداشت کی بہتری :
معروف طبی ماہر سر ہالڈ ر کی تحقیق کے مطابق لونگ کے تیل کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے ۔
زہریلی خوراک :
فوڈپوائزننگ کی وجہ سے ہونے والی تکالیف کے علاج کے لیے لونگ کا استعمال نہایت مفید ہے ۔لونگ کا تیل فوڈپوائزننگ کا سبب بننے والے بیکڑیا کا خاتمہ کرتا ہے ۔
سانس کی تکالیف ہرنیہ اور اسہال :
لونگ میں شامل یوجینول ان تینوں اقسام کی بیماریوں کے لیے نہایت مفید ہے اس کے استعمال سے مزکورہ امراض کا شکار ہونے پر چند منٹ میں افاقہ ہو سکتا ہے ۔
جسمانی قوت کے لیے قدرتی نعم البدل:
سپن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لونگ کے اندر فربہ مائل خلیے پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔
انسولین کے نظام کی مضبوطی:
روزانہ چند گرام لونگ کا استعمال متعدد بیماریوں سے بچائو کا سبب ہے لونگ انسولین میں تحریک پیدا کرتے ہوئے کولیسٹرول اور گلوکوزکی سطح کو دس سے تیس فیصد تک کم کر دیتا ہے۔
لونگ کے سائیڈ افیکٹس اور دیگر خطرات:
لونگ کے تیل کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ منفی اثرات اور نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ لونگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش پیدا کرسکتا ہے۔ یہ فوری طور پر بھڑک سکتا ہے اور اگر اس کا تیل پی لیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
رپورٹ شدہ ایک کیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچے کو لونگ کے تیل کی 10 ملی لیٹر مقدار اس کی ماں نے پلائی جس سے فوری طور پروہ بچہ کوما کا شکار ہوا بعد ازاں اس کا جگر ناکارہ ہوگیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔
کینسر کے خلاف ایک ہتھیار:
لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل ہونے والا ایک جزو نائگریسن چوہوں میں انسولین جذب ہونے کا عمل بڑھاتا ہے اور انسولین سے مزاحمت کو کم کرتا ہے۔ یہ چوہے ذیابیطس کے شکار تھے اور نائگریسن لبلبے کو بہتر بناکر بی ٹا سیل کی کارکردگی کو بھی بڑھاتے ہیں۔
منہ کو صحت مند رکھے:
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منھ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لئے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائنس دانوں نے لونگ کے ماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین ماؤتھ واش سے کیا تو انکشاف ہوا کہ لونگ سے بنے ماؤتھ واش دنیا کے مہنگے ماؤتھ واش سے بہتر اور مؤثر ہوتے ہیں۔
لونگ سے بنے ماؤتھ واش، مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوئے ہیں۔ لونگ میں موجود طاقتور اجزاء منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ لونگ کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے کینسر کے بچائواور کینسر کے پھلنے کی رفتار کو سست کیا جا سکتا ہے ۔
بریکنک
- Healthپیشاب کی نالی کا انفیکشن ،وجوہات اورگھریلو علاج
- Foodsروزانہ کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
- Fun/Humourعادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں۔لیکن کیسے؟
- Lifestyle📱 بچوں کے موبائل کی نگرانی کیسےکی جائے؟
- Islamicہیکل سلیمانی اور قوم اسرائیل کا وجوداورشازشیں
- Interesting/Strangeدنیا کےخفیہ مقامات جو گوگل نقشےپرنہیں دکھاتا
- Read Moreآئی فون کی ایجاد کیوں اورکیسے ممکن ہوئی؟
- Foodsٹماٹر کھانے کے ڈھیروں فوائداورچنداحتیاطیں
- Healthایڑھیوں میں درد کی وجوہات اور آسان علاج
- Read Moreفون چارجنگ میں یہ 10غلطیاں ہرگز نہ کریں!
- Islamicمردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق کیاہیں؟
- Fun/Humourاستادتواستاد، لیکن یہ مخمصہ کیا ہوتا ہے؟
- Foodsپالک کےطبی فوائد، نقصانات اور دلچسپ حقائق
- Healthناخن پر ‘نصف چاند’ کیوں ہوتے ہیں؟
- Earth & Skyبارش کےبارےمیں دلچسپ اورحیران کن حقائق