یہ ایک مشہور سبزی ہے جو دنیا کے ہر ملک میں پائی جاتی ہے۔ ٹماٹر کی دو قسم ہوتی ہیں‘ میدانی اور پہاڑی۔ میدانی علاقوں کا ٹماٹر گول اور پہاڑی علاقوں کا ٹماٹر لمبوترا ہوتا ہے۔ ٹماٹر کو کٹھے بینگن بھی کہا جاتا ہے۔اس کو پکا کر اور بغیر پکائے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ یہ جتنا سرخ زیادہ ہوگا اتنا ہی پختہ ہوگا اور جس قدر کم ہوگا اس قدر پختگی بھی کم ہوگی۔ اسے دنیا بھر میں کچے سلاد کے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔
اس کے اجزاءمیں وٹامن اے سی‘ ایچ‘ فولاد اور نمکیات کافی مقدار میں شامل ہے۔ اس کا مزاج سرد تر ہے۔ یہ وہ سبزی ہے جسے عام طور پر تنہا پکا کر نہیں کھایا جاتا۔ اس کی میٹھی چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے جسے ٹماٹوسوس کہتے ہیں جو گھر میں کھانے کے علاوہ ہوٹلوں اور ضیافتوں میں استعمال ہوتی ہے۔
:ٹماٹر کے فوائد
٭ یہ بھوک لگتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
٭ قبض کشا ہے۔
٭ اگر بچوں کے ہاتھ پائوں ٹیڑھے ہوجائیں تو ٹماٹر کا رس متواتر پلاتے رہنے سے جلد آرام آجاتا ہے۔
٭ خون کی کمی‘ یرقان‘ ورم گردہ‘ ذیابیطس اور موٹاپے میں صبح نہار منہ ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یعنی ٹماٹر پھل کی شکل میں استعمال کیا جائے۔
٭ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
٭ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔
٭ قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔
٭ طبیعت کو فرحت دیتا ہے۔
٭ گرمیوں میں اس کا استعمال گرمی اور حرارت کو ختم کردیتا ہے اس لیے اس کا گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
٭ گرم سبزیوں کی تاثیر بدلنے کیلئے اس میں ٹماٹر کا اضافہ کیا جاتا ہے جس سے ان کی گرمی زائل ہوجاتی ہے۔
٭ مریض اور کمزور افراد کوٹماٹر کا استعمال بے حد مفید ہے۔
٭ دانتوں کو مضبوط بنانے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹماٹر کا استعمال بہت ضروری ہے۔
٭ ٹماٹر کے جوس میں وہ تمام اجزاءپائے جاتے ہیں جو بچوں کی پرورش کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو روزانہ صبح ایک ٹماٹر دھو کر کھلانا بہت مفید ہوتا ہے۔
ٹماٹر کا رس بچوں کی پرورش اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔
ان ماؤں کیلئے ٹماٹر کھانا بے حد نفع بخش ہوتا ہے جن کے بچے شیرخوار ہوتے ہیں۔ اس سے ماں کا خون صاف ہوجاتا ہے اور نتیجتاً اس کا اچھا اثر بچے کی صحت پر پڑتا ہے۔ لہٰذا انہیں ہر صبح ٹماٹر ضرور کھانا چاہیے۔
٭ حاملہ خواتین کیلئے صبح صبح ایک ٹماٹر کا جوس بہت مفید ہے۔ اس سے ان کا معدہ درست کام کرتا رہتا ہے اور قے اور متلی وغیرہ کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔
٭ ہمیشہ صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ مولی‘ چقندر‘ سلاد اور ٹماٹر کا استعمال ضرور کیا جائے۔
٭ کچا ٹماٹر کھانے کی صورت میں کچھ دیر پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے تاکہ ٹماٹر میں موجود تیزابی مادے معدے میں بغیر پانی پیئے اپنا کام بخوبی سرانجام دے سکیں۔
ٹماٹر کے چند نقصانات :
٭ ٹماٹر بادی اور بلغم پیدا کرتا ہے۔
٭ تپ دق کے مریضوں کیلئے ٹماٹر مفید نہیں ہے۔
٭ سینے اور گلے کے امراض والے مریض کیلئے ٹماٹر فائدہ مند نہیں۔
٭ گردہ کی پتھری والے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں۔
ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے۔
٭ پیٹ میں ٹماٹر سے نفخ پیدا ہوتی ہے۔
بشکریہ:عبقری میگزین
بریکنک
- Islamicایک ہندو کی لاش کو دفن کرنےکاعجیب واقعہ
- Read Moreواٹس ایپ کے موجد “جین کوم کی کہانی”
- Earth & Skyقوس قزح کے دلچسپ حقائق جوآپ نہیں جانتے!
- Beauty Tipsوٹامن ای کیپسول کے دس فائدے 💊💊
- Read More,, سرمایہ پاکستان ڈاکٹر عبدالسلام،،
- Healthکونسے کھانے اکٹھے ہرگز نہیں کھانے چاہییں؟
- Islamicجنات سےحفاظت کیلئے کیااحتیاط کرنی چاہیے؟
- Earth & Skyدنیا کی مہنگی ترین عمارات کونسی اورکہاں پر ہیں؟
- Read Moreمراثی اورعقل مندبادشاہ کی مزاحیہ کہانی
- Fun/Humourمستقبل میں پیزا آرڈر کرناشاید ایسا ہوگا؟
- Science & Techبجلی کی مشین (ڈائنامو)بھاپ سے بجلی تک کا سفر
- Dry Fruitsاخروٹ کا استعمال کن بیماریوں سےبچاتاہے؟
- Foodsسیب کھائیں اور بیشمار بیماریوں سےجان چھڑائیں
- Healthمچھلی کے تیل کے کیپسول اورصحت پراثرات
- Animals & Birdsسیکرٹری پرندہ (سانپوں کا سب سےبڑا شوقین)
- Healthمنہ کی بدبو ختم کرنےکےآسان ترین طریقے
- Healthکونسی عادتیں صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں؟
- Foodsمیتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے
- Storiesغازی ارطغرل کون تھا؟پڑھیں مکمل تاریخ
- Earth & Skyدھاتوں کی تاریخ اوران سےجڑےدلچسپ حقائق
- Foodsلیموں کے چھلکوں کوہرگزنہ پھینکیں۔کیونکہ؟
- Interesting/Strangeناف کےدلچسپ حقائق اورانسانی شخصیت پراثرات
- Fun/Humourسسرال میں سکون سے رہنے کے چندخفیہ طریقے
- Healthڈسپرین کے انتہائی دلچسپ اور انوکھے فائدے
- Fruits And Importanceچقندرصحت کاخزانہ اور بیماریوں کی دشمن کیوں؟