اجزا:
گوشت ایک کلو
چنے کی دال آدھا کلو
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ (ثابت
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
تلہار مرچ پانچ کھانے کے چمچ (ثابت
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پیاز تین عدد
ہری مرچ آٹھ عدد
ہرا دھنیا تین گڈی
آئل ایک کپ
انڈے تین عدد
پانی چار کپ
بنانےکی ترکیب:
1۔گوشت، چنے کی دال، ثابت گرم مصالحہ اور نمک کو چار کپ پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔
2۔جب اُبال آجائے تو اس میں ثابت تلہار مرچ، پسی لال مرچ، ادرک و لہسن پیسٹ، پیاز اور زیرہ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
2۔جب اُبال آجائے تو اس میں ثابت تلہار مرچ، پسی لال مرچ، ادرک و لہسن پیسٹ، پیاز اور زیرہ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
3۔گوشت اور دال گَل جائے تو تیز آنچ پر پانی خشک کرلیں۔
4۔اب اسے سِل بٹے پر باریک پیس لیں۔
5۔پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا اچھی طرح ملا کر ٹکیاں بنالیں اور انڈہ لگا کر تیل میں فرائی کریں۔ کباب تیار ہیں۔
5۔پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا اچھی طرح ملا کر ٹکیاں بنالیں اور انڈہ لگا کر تیل میں فرائی کریں۔ کباب تیار ہیں۔