سیب قدرت کا انمول تحفہ ہیں جسے بڑے بچے سب بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں ۔ پاکستان کے علاوہ چین ، بھارت ، اور دیگر کئی ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔ قدرت نے سیب اور اس کے چھلکوں کو بھی بیش بہا خوبیوں سے نوازا ہے درج ذیل میں چند خوبیاں بیان کی جارہی ہیں اُمید ہے جنہیں جان کر آپ ضرور مستفید ہوں گے ۔
سر درد کا علاج
ایک عدد سیب چاقو سے چھیل کر نمک لگا کر نہار منہ نوش فرمالیں ۔تین چار یوم کے استعمال سے درد سر جاتا رہتا ہے۔
آشوب چشم:
سیب کا ٹکڑا لے کر چاقو سے چھیل کر دکھتی ہوئی آنکھ پر رکھ کر اوپر سے ململ کی پٹی باندھ دیا کریں آرام ہوگا۔
گلے کا ورم:
گلے پھول جانے کی صورت میں ایک تازہ سیب لیجئے اور چائے کے صاف ستھرے چمچ سے اتنا کھرچیئے کہ اندر کا صاف گودا نکل آئے ۔ پھر اسی چمچ سے گودا اس طرح کھائیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ پھولے ہوئے غدود سے مس کرتا رہے ۔پھر نگل لیجئے ، اسی طرح سالم سیب کا گودا باری باری سے نگلیے ۔دو سے تین دن میں شفاء مل جائے گی
کھانسی کے لیے مفید:
ایک پختہ سیب لے کر کوٹیں اور صاف رومال سے پانی نچوڑ لیں ۔قدرے مصری ملا کر بوقت صبح پلایا کریں ۔چند یوم تک استعمال کرنے سے مرض سے نجات حاصل ہوگی ۔
قے:
کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر مریض کو پلائیں ۔اسی وقت قے بند جائے گی ۔
افزائش حسن:
خوبصورتی چاہنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں کیونکہ اس کا باقاعدہ استعمال رخساروں پر سرخی لاتا ہے ۔
قوت باہ کے لئے:
سیب کشمیری پختہ جس قدر چاہیں لے کر چھلکا اُتارنے کے بعد کدوکش کریں اور عرق نچوڑ کر قلعی دار برتن میں ڈالیں اور معتدل آنچ پر رب بنا کر بوتلوں میں بھر کر رکھیں۔ بوقت ضرور 25سے 50گرام رب سیب میں 6گرام سے 12گرام تک سفوف شفاقل مصری ملا کر صبح کے وقت کچھ عرصہ تک متواتر کھائیں ۔ ازاں بعد ہفتہ عشرہ میں اکثر کھایا کریں ۔ برسوں بلکہ عمر بھر قوت بحال رہے گی او ر اس میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے گا۔
بریکنک
- Earth & Skyقوس قزح کے دلچسپ حقائق جوآپ نہیں جانتے!
- Beauty Tipsوٹامن ای کیپسول کے دس فائدے 💊💊
- Read More,, سرمایہ پاکستان ڈاکٹر عبدالسلام،،
- Healthکونسے کھانے اکٹھے ہرگز نہیں کھانے چاہییں؟
- Islamicجنات سےحفاظت کیلئے کیااحتیاط کرنی چاہیے؟
- Earth & Skyدنیا کی مہنگی ترین عمارات کونسی اورکہاں پر ہیں؟
- Read Moreمراثی اورعقل مندبادشاہ کی مزاحیہ کہانی
- Fun/Humourمستقبل میں پیزا آرڈر کرناشاید ایسا ہوگا؟
- Science & Techبجلی کی مشین (ڈائنامو)بھاپ سے بجلی تک کا سفر
- Dry Fruitsاخروٹ کا استعمال کن بیماریوں سےبچاتاہے؟
- Healthمچھلی کے تیل کے کیپسول اورصحت پراثرات
- Animals & Birdsسیکرٹری پرندہ (سانپوں کا سب سےبڑا شوقین)
- Healthمنہ کی بدبو ختم کرنےکےآسان ترین طریقے
- Healthکونسی عادتیں صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں؟
- Foodsمیتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے
- Storiesغازی ارطغرل کون تھا؟پڑھیں مکمل تاریخ
- Earth & Skyدھاتوں کی تاریخ اوران سےجڑےدلچسپ حقائق
- Foodsلیموں کے چھلکوں کوہرگزنہ پھینکیں۔کیونکہ؟
- Interesting/Strangeناف کےدلچسپ حقائق اورانسانی شخصیت پراثرات
- Fun/Humourسسرال میں سکون سے رہنے کے چندخفیہ طریقے
- Healthڈسپرین کے انتہائی دلچسپ اور انوکھے فائدے
- Fruits And Importanceچقندرصحت کاخزانہ اور بیماریوں کی دشمن کیوں؟
- Islamicسورہ کہف پڑھنے کی فضیلت اور بےشمارفوائد
- Read Moreآسمان سے گرنے والے روسی خلابازکی کہانی
- Beauty Tipsچہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کا آسان ٹوٹکہ