میتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے

sample-ad

میتھی کے ساگ کو آلو پالک کے ساتھ ملا کر بھجیا بنالیں یا قیمہ میتھی اور پالک گوشت میں شامل کریں ، یہ بڑی مزیدار ہوتی ہے اور اس کی منفرد خوشبو دور سے ہی بھوک کا احساس بڑھا دیتی ہے ۔ میتھی کے سبز پتوں اور اس کے سخت بیجوں کو طویل عرصے سے ہمارے خواتین مختلف سالنوں میں استعمال کرتی آرہی ہیں ۔
لیکن یہ عجیب بات ہے کہ جو چیزیں بر صغیر کے باورچی خانوں میں صدیوں سے استعما ل ہو رہی ہیں اہل مغرب اب اپنی تحقیق کے ذریعے ان کی افادیت سمجھ سکے ہیں ۔

میتھی کےفوائد:
میتھی جراثیم کش اور گرم تاثیر والا مصالحہ ہے ۔
اس میں بلغم خارج کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔
دافع سوزش اور اعصاب کو سکون پہنچانے والی چیز ہے ۔
ایام کی تکالیف کم کرتی ہے ، رحم متحرک ہوتا ہے ۔
کھانسی کے ذریعے بلغم کے اخراج میں مدد کرتی ہے اور نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ۔
قبض، برونکائٹس ، پھیپھڑے کی سوزش ، بخار ، ہائی کولیسٹرول ، آنکھوں کی تھکاوٹ ، گلے کی خراش دورکرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
بیجوں کو پیس کر زخم ، دانوں اور خراش پر لیپ کی جاتی ہے ۔
جسم میں پانی برقرار رہتا ہے ۔
وزن بڑھاتی ہے اور خوش کی شکر کی سطح کم کرتی ہے ۔
جن ماؤں کے سینے میں دودھ کم اترتا ہے وہ اگر میتھی کے بیج استعال کریں تو دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔
گلے میں خراش ہوتو میتھی کے بیج کو پانی میں جوش دے کر اس سے غرارہ کریں ، آرام ملے گا ۔ میتھی کے بیج اُبال کر اس کا عرق پینے سے دکھے ہوئے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے ۔
میتھی کا عرق کشید کرنے کے لئے دو بڑے چائے کے چمچ کی مقدار میتھی کے بیجوں کو خوب اچھی طرح کوٹ لیں ۔ پھر اسے چار کپ پانی میں ڈالیں اور برتن ڈھانپ کر دس منٹ تک کھولنے دیں ۔ بعد میں ٹھنڈا کرکے دن بھر میں تین کپ استعمال کریں ۔ ذائقے کے لئے چاہیں تو اس میں شہد ، لیموں کا رس، ملیٹھی کا عرق شامل کرسکتے ہیں ۔
میتھی کے استعمال میں احتیاط:

میتھی کے بیجوں کے استعمال سے جسم میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے اور وزن زیادہ ہو سکتا ہے ۔
ملیٹھی چونکہ رحم کو متحرک کرتی ہے اس لئے حاملہ خواتین اسے استعمال نہ کریں ۔
دو سال سے کم عمر بچوں کو میتھی کے بیج نہ دیئے جائیں ۔

sample-ad
بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں

خلائی جہاز میں 2 سولر پینل لگائے گئے تھے جن کو سپیس میں پہنچ کر کھولنا تھا لیکن جہاز کے اندر خرابی ہونے کی وجہ سے سولر پینل نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہی وجہ تھی کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں