لیموں کے رس کو ہر موسم میں اہمیت دی جاتی ہے لیکن اس کے چھلکوں کو ہم پھینک دیتے ہیں۔ کیونکہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ یہ چھلکے بھی ہماری صحت کے لئے کتنے فائدہ مند ہیں۔ لیموں کے چھلکوں کے حوالے سے ریسرچ گیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق اینٹی مائیکروبیل ایکٹیوٹی آف لیمن ایکسٹریکٹس میں ماہرِ طب جُناب بسواتج بتاتے ہیں کہ: ” لیموں کے چھلکوں میں اس کے رس سے زیادہ معدنیاتی خصوصیات، فائٹوکیمیکل اور فائبرز اثرات پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت اور خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ”
فوائد اور ٹپس:
آنکھوں کے لئے:
ان چھلکوں میں کیوروٹینوائڈز ، وٹامن سی اور اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دور تک دیکھنے کے قابل بناتا ہے ۔ اس کا استعمال بڑی عمر کے لوگوں کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے۔
استعمال:
تازہ لیموں کے چھلکوں کو آنکھوں پر رکھنے سے ان مسائل میں فائدہ ہوتا ہے۔
ہڈیوں کے لئے:
لیموں کے چھلکوں میں وٹامن ڈی، سی، کیلشئیم اور اینٹی انفلامیٹری آرتھرائٹس فائبرز پائے جاتے ہیں جوکہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ جیسے سورج کی روشنی کا وٹامن ڈی ہڈیوں اور جسم کو طاقت دیتا ہے بلکل اسی طرح یہ چھلکے بھی ہڈیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
استعمال:
چھلکوں کا پاؤڈر بنا لیں اور پھر اس کو نیم گرم پانی کے ساتھ یا دودھ کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے:
دل کے بڑھتے ہوئے امراض میں اگر لیموں کے چھلکوں کو استعمال کرلیں تو یہ بھی کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں میگنیشئم، کیلشیئم، پوٹاشیئم، پیکٹن، کاربس اور فائبرز پائے جاتے ہیں جو ہارٹ اٹیک اور انجائنا جیسے امراض سے بچاتا ہے اور دل کی طاقت کوبڑھاتا ہے۔
استعمال:
کھانوں میں استعمال کریں، چھلکوں کو چبا کر کھائیں یا ان کا پاؤڈر بنا کر کھانوں میں ایک چٹکی ڈال کر کھالیں۔
وزن اور کولیسٹرول کم کرے:
کھانا بھی کھائیں اور وزن بھی نہ بڑھے یہ تو سب کی خواہش ہوتی ہے اور پھر ضدی کولیسٹرول بھی نہ بڑھے تو لیموں کے چھلکوں کو استعمال کریں ان میں پیکٹن، پولیفینائل فلاوینائیڈز موجود ہوتے ہیں جو نہ وزن بڑھنے دیتے اور نہ ہی کولیسٹرول۔ اس سے آپ کو تھکان بھی محسوس نہیں ہوتی۔
استعمال:
صبح نہارمنہ گرم پانی کے ساتھ چھلکوں کا پاؤڈر پھانک لیں ۔ یا پھر ایلوویرا جیل کے ساتھ چھلکوں کا پاؤڈر کھائیں۔
حملہ آور جراثیموں کے حملے سے بچائے:
یہ چھلکے ہمیں حملہ آور جراثیموں کے حملوں سے بچاتے ہیں کیونکہ ان میں بائیوفلاوینوائڈز پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود جراثیموں کو نکال باہر کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
استعمال:
چھلکوں کو چبا کر کھائیں یا پاؤڈر پانی کے ساتھ استعمال کرلیں۔
بریکنک
- Earth & Skyقوس قزح کے دلچسپ حقائق جوآپ نہیں جانتے!
- Beauty Tipsوٹامن ای کیپسول کے دس فائدے 💊💊
- Read More,, سرمایہ پاکستان ڈاکٹر عبدالسلام،،
- Healthکونسے کھانے اکٹھے ہرگز نہیں کھانے چاہییں؟
- Islamicجنات سےحفاظت کیلئے کیااحتیاط کرنی چاہیے؟
- Earth & Skyدنیا کی مہنگی ترین عمارات کونسی اورکہاں پر ہیں؟
- Read Moreمراثی اورعقل مندبادشاہ کی مزاحیہ کہانی
- Fun/Humourمستقبل میں پیزا آرڈر کرناشاید ایسا ہوگا؟
- Science & Techبجلی کی مشین (ڈائنامو)بھاپ سے بجلی تک کا سفر
- Dry Fruitsاخروٹ کا استعمال کن بیماریوں سےبچاتاہے؟
- Foodsسیب کھائیں اور بیشمار بیماریوں سےجان چھڑائیں
- Healthمچھلی کے تیل کے کیپسول اورصحت پراثرات
- Animals & Birdsسیکرٹری پرندہ (سانپوں کا سب سےبڑا شوقین)
- Healthمنہ کی بدبو ختم کرنےکےآسان ترین طریقے
- Healthکونسی عادتیں صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں؟
- Foodsمیتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے
- Storiesغازی ارطغرل کون تھا؟پڑھیں مکمل تاریخ
- Earth & Skyدھاتوں کی تاریخ اوران سےجڑےدلچسپ حقائق
- Interesting/Strangeناف کےدلچسپ حقائق اورانسانی شخصیت پراثرات
- Fun/Humourسسرال میں سکون سے رہنے کے چندخفیہ طریقے
- Healthڈسپرین کے انتہائی دلچسپ اور انوکھے فائدے
- Fruits And Importanceچقندرصحت کاخزانہ اور بیماریوں کی دشمن کیوں؟
- Islamicسورہ کہف پڑھنے کی فضیلت اور بےشمارفوائد
- Read Moreآسمان سے گرنے والے روسی خلابازکی کہانی
- Beauty Tipsچہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کا آسان ٹوٹکہ