دنیا کی 5 ٹیکنالوجیز جو صرف چین کےپاس ہیں؟

چین دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ چین نئی ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی دنیا میں سب سے آگے ہے کیونکہ چین نے اس جدید دور میں متعدد ایسی چیزیں بنائی ہیں جس کے استعمال سے نہ صرف انہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی بے پناہ فائدہ ہورہا ہے۔
آج دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جہاں چین کی بنائی گئی اشیا استعمال نہ ہوتی ہوں۔ لیکن آج ہم ان زبردست ٹیکنالوجی کی بات کریں گے جس کا استعمال صرف چین میں ہی دیکھنے کو ملے گا۔
Transit Elevated Bus1.
پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے یہ بس بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن اس کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سڑک پر بہت زیادہ جگہ گھیرتی ہے اور ٹریفک کے مسائل کا سبب بنتی ہے ۔ لیکن چین نے اس کا حل بھی تلاش کرلیا ہے۔ 2016 میں چین نے ایک بس متعارف کروائی جو کہ روڈ کے دونوں طرف سے گاڑیوں کے اوپر چلے گی اس سے ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا.
اور اس سے پبلک کے لیے بھی آسانی ہوگی یہ ایک وقت میں 300 لوگوں کو لیکر سفر کرسکتی ہے ۔ اس کے لیے بس اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں جبکہ اس بس کی لمبائی 22 میٹر ہے ۔ اس کو چلانے کے لیے روڈ کے دونوں طرف ٹریک بنائے گئے ہیں جو کہ اسے ہولڈ کر کے چلاتے ہیں۔
Solar Panel Road2.
چین اپنی سڑکوں سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ چین میں موجود ایک ٹرانسپورٹیشن کمپنی 2016 سے Solar Panel Road بنارہی ہے ۔اس طرح کا سب سے پہلا روڈ چین کے جینان شہر میں بن کر تیار ہوا تھا ۔ یہ دنیا کا پہلا سولر پینل روڈ ہے ۔ اس کو بنانے میں 10 ماہ لگے اور اس کی لمبائی 6۔1 کلو میٹر ہے ۔ اس سڑک کی تین تہہ ہیں جس کے بیچ میں سولر پینل کی تہہ موجود ہے۔
اس سڑک کو اتنا مضبوط بنایا گیا ہے کہ اس پر چھوٹا ٹرک بھی چل سکتا ہے اور یہ سڑک خراب نہیں ہوگی۔ اس میں لگے سولر پینل بڑی مقدار میں بجلی پیدا کرتے ہیں۔ بجلی پیدا کرنے کا یہ نایاب طریقہ آپ کو اور کہیں نہیں ملے گا۔
Floating Solar Farm3.
چین پانی کے اوپر خالی جگہ سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے ۔اس چائینیز فارم میں سولر پلیٹ کو پانی کے اوپر رکھا گیا ہے ۔ سولر پینل انرجی کی پیداوار کے لیے محفوظ اور سب سے سستا طریقہ ہے۔ چین میں دنیا کے سب سے زیادہ سولر پینل موجود ہیں جو کہ دنیا کی سب سے زیادہ انرجی پیدا کرتے ہیں۔
یہ چین کے اندر آلودگی کم کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ اور ان سے پیدا ہونے والی بجلی سے بہت فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ اسے 2016 میں بنایا گیا تھا اور ایسا نایاب کام چین ہی کرسکتا ہے-
Camera Surveillance Network4.
دنیا میں سے سے بڑا Surveillance Network china میں لگایا گیا ہے ۔اس سسٹم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر کوئی جرم کرتا ہے تو یہ سسٹم صرف 7 منٹ کے اندر ہی مجرم کو پہچان کر گرفتار کروا دیتا ہے ۔ سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ اس جگہ جو کیمرے لگائے گئے ہیں وہ کوئی عام کیمرے نہیں ہیں ۔
ان میں ایک ایسا سسٹم موجود ہے جو کہ لوگوں کو اسکین کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں ایسا سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے جو مجرموں کو پہچان لیتا ہے۔ یہ کیمرے گلوبل نیٹ ورک سے جڑے ہیں اس لیے مجرم کو پولیس اسٹیشن میں بھی بیٹھ کر پکڑا جاسکتا ہے ۔۔
Fast Telescope5.
یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی اسکوپ ہے ۔اس کا سائز 30 فٹبال گراؤنڈ سے بھی زیادہ بڑا ہے ۔اس کو بنانا 2011 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کو مکمل ہونے میں ساڑھے پانچ سال کا وقت لگا ۔ چین نے اس ٹیلی اسکوپ کو بنانے کے لیے 270 ملین ڈالر کا خرچہ کیا ۔ 2016 میں یہ ریڈیو ٹیلی اسکوپ چلنے کے لیے تیار ہوگئی۔
دنیا کی اس سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کو ایلین سیولازیشن کے سگنلز کو تلاش کرنے کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔یہ ٹیلی اسکوپ زبردست ہے ۔
ازتحریر: بلال قمر
بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں