مردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق کیاہیں؟

علامہ شامی نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں 26 فرق لکے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
۱- تکبیر تحریمہ کے وقت مرد کانوں تک ہاتھ اٹھائیں، عورتیں صرف کندھوں تک۔
۲- مرد ناف کے نیچے ہاتھ باندھیں، اورعورت سینہ پر ہاتھ رکھے اس طرح کہ داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر رکھ دے حلقہ نہ بنائے۔
۳- تکبیر تحریمہ کے لیے ہاتھ اٹھاتے وقت عورت اپنے ہاتھ کو نہ نکالے اورمرد کے لیے ہاتھ نکال کر تکبیر تحریمہ کہنا اولیٰ ہے۔
۴- مرد رکوع میں اتنا جھکے کہ سر پیٹھ اور سرین برابر ہوجائیں اور عورتتھوڑا سا جھکے یعنی صرف اس قدر کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں، پیٹھ سیدھی نہ کرے۔
۵- مرد گھٹنے پر انگلیاں کھلی رکھے اور ہاتھ پر زور دیتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ گھٹنوں کو پکڑے اور عورت اپنی انگلیاں ملاکر گھٹنوں پر رکھ دے اور ہاتھ پر زور نہ دے اور پاوٴں قدرے جھکے ہوئے رکھے، مردوں کی طرح خوب سیدھی نہ کرے۔
۶- مرد رکوع میں اپنے بازوٴوں کو پہلو سے الگ رکھے اور کھل کر رکوع کرے اور عورت اپنے بازو کو پہلو سے خوب ملائے اور دونوں پاوٴں کے ٹخنے ملادیوے اور جتنا ہوسکے سکڑکر رکوع کرے۔
۷- عورتوں کو رکوع میں اپنے پاوٴں بالکل سیدھے نہ رکھنے چاہئیں بلکہ گھٹنوں کو آگے کی طرف ذرا سا خم دے کر کھڑا ہونا چاہیے۔
۸- مرد سجدہ کی حالت میں پیٹ کو رانوں سے بازو کو بغل سے جدا رکھے اور کہنیاں اور کلائی زمین سے علاحدہ رکھے اور عورتیں پیٹ رانوں سے اور بازوٴوں کو بغل سے ملا ہوا رکھیں اور کہنیاں اور کلائیاں زمین پر بچھاکر سجدہ کریں۔
۹- سجدے میں جاتے وقت مردوں کے لیے یہ طریقہ بیان کیا گیا ہے کہ جب تک گھٹنے زمین پر نہ ٹکیں اس وقت تک وہ سینہ نہ جھکائیں لیکن عورتوں کے لیے یہ طریقہ نہیں ہے وہ شروع ہی سے سینہ جھکاکر سجدے میں جاسکتی ہیں۔
۱۰- مرد سجدہ میں دونوں پاوٴں کھڑے رکھ کر انگلیاں قبلہ رخ رکھےعورتیں پاوٴں کھڑا نہ کریں، بلکہ دونوں پاوٴں داہنی طرف نکال دیں اور خوب سمٹ کر سجدہ کریں اور دونوں ہاتھ کی انگلیاں ملاکر قبلہ رخ رکھیں۔
۱۱- مرد جلسہ و قعدہ میں اپنا داہنا پاوٴں کھڑا کرکے اس کی انگلیاں قبلہ رخ کرے اور بایاں پاوٴں بچھاکر اس پر بیٹھ جائے، دونوں ہاتھ زانوں پر اس طرح رکھے کہ انگلیاں قبلہ رخ رہیں، نیچے کی طرف نہ ہوجائیں اورعورتیں اپنے دونوں پاوٴں نکال کر بائیں سرین پر بیٹھیں۔
۱۲- مردوں کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ رکوع میں انگلیاں کھول کر رکھنے کا اہتمام کریں اور سجدے میں بند رکھنے کا اور نماز کے باقی افعال میں انھیں اپنی حالت پر چھوڑدیں نہ بند کرنے کا اہتمام کریں نہ کھولنے کا لیکن عورتکے لیے ہرحالت میں حکم یہ ہے کہ وہ انگلیوں کو بند رکھے، یعنی ان کے درمیان فاصلہ نہ چھوڑے، رکوع میں بھی سجدے میں بھی، دو سجدوں کے درمیان بھی اور قعدوں میں بھی۔
۱۳- عورتوں کا جماعت کرنا مکروہ ہے، ان کے لیے اکیلی نماز پڑھنا ہی بہتر ہے۔
۱۴- عورتوں کو نماز شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلینا چاہیے کہ ان کے چہرے ہاتھوں اور پاوٴں کے سوا تمام جسم کپڑے سے ڈھکا ہوا ہے۔
۱۵- عورتوں کے لیے کمرے میں نماز پڑھنا برآمدے سے افضل ہے اور برآمدے میں پڑھنا صحن سے افضل ہے۔ یہ مردوں اور عورتوں کی نمازمیں اہم فرق تھے۔ علامہ شامی نے کچھ اور فرق بیان کیے ہیں جیسے:
۱۶- ان پر جمعہ نہیں ہے۔
۱۷- وہ مردوں کی امامت نہیں کرسکتیں۔
۱۸- جہری نمازوں میں بھی سراً قراء ت کرے گی۔
۱۹- عورت کے سامنے سے اگر کوئی گذرے تو تصفیق کرے گی، یعنی داہنی ہاتھ کی انگلی کی پشت سے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر مارے گی وہ زبان سے تسبیح نہیں پڑھے گی۔
۲۰- اگر وہ جماعت کرنا ہی چاہیں تو ان کا امام ان کے بیچ میں کھڑا ہوگا۔
۲۱- عورتوں کا جماعت میں حاضر ہونا مکروہ ہے۔
۲۲- حاضر ہونے کی صورت میں اس کی صف مردوں کی صف سے پیچھے لگے لگی۔
۲۳- عورتوں پر عید نہیں ہے۔
۲۴- اور نہ ہی تکبیر تشریق ہے۔
۲۵- عورت کے لیے فجر کو اسفار (روشن کرکے) پڑھنا مستحب نہیں ہے۔
۲۶- عورت اگر جمعہ کی نماز مسجد میں جاکر ادا کرلے تو اس کی نماز صحیح ہوجائے گی۔
بارش کے بعد ہوا ميں پانی کے تیرتے ہوئے ننھے ننھے کروی (گیند نما Spherical) قطروں پر جب سورج کی سفید روشنی پڑتی ہے تو سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جسے دھنک یا۔۔۔ مزید پڑھیں

آج ہم وٹامن ای کے ان حیران کن فوائد اوراستعمالات کے بارے میں بتائیں گے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی بھی نہیں سناہوگا۔وٹامن ای کومختلف اشیاے کے ساتھ۔۔۔ مزید پڑھیں

ملک و ملت کا نام روشن کرنے والوں کا نام روشن رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے۔ ہم بحیثیتِ پاکستانی اپنے فرزندِ ملت ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا،حضور آپ وزیر کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔ بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،ٹھیک ہے لیکن پہلے تم۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کسی ہندو کی چتا کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں ہی دفنا دیا گیا ۔ایک ہندو احترام قران میں اس دنیا کی آگ سے محفوظ رہا ہم اس کتاب پر۔۔۔ مزید پڑھیں

یہ ایک مفلس غریب الوطن کے عزم و ہمت کی انوکھی داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ ڈٹے رہیں، محنت کرتے رہیں تو بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

برہنہ حالت میں کبھی خود کو آئینے میں مت دیکھیں کیونکہ اس طرح جن آپ پر عاشق ہو سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ تعلق کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں اور کوئی بھی ۔۔۔ مزید پڑھیں

جوزف سوان اور تھامس ایڈیسن نے 1870 کی دہائی میں بجلی کا بلب بنایا۔ اس سے چند برس بعد ایڈیسن نے بجلی بنانے کے سٹیشن نیویارک میں پرل سٹریٹ اور لندن میں ۔۔۔ مزید پڑھیں

انسان نے سونا 8,000 سال قبل دریافت کر لیا تھا۔ 750 سال قبل از مسیح تک یعنی سونے کی دریافت کے سوا پانچ ہزار سال بعد تک انسان صرف سات دھاتوں سے واقف تھا ۔۔۔ مزید پڑھیں

سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں