فون چارجنگ میں یہ 10غلطیاں ہرگز نہ کریں!

sample-ad

فون کی بیٹری کو چارج رکھنا موجودہ دور میں ہمارے لیے ایسے ہی اہم ہو گیا ہے جیسے روز کھانا کھانا اور جیسے اچھا بُرا کھانا صحت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکل ایسے ہی موبائل فون کی بیٹری کو ٹھیک طریقے سے چارج نہ کرنا جہاں بیٹری کی لائف کم کر دیتا ہے وہاں فون کی رفتارپر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں بظاہر غلطیاں نظر نہیں آتی مگر درحقیقت ہمارے الیکٹرونکس کے آلات کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔
چارجر ساکٹ میں لگا کربھول جانا:
فون کے چارجر کو بجلی کی ساکٹ میں لگا چھوڑ دینا تاکہ استعمال سے پہلے ہمیں بٹن دبانے کی تکلیف برداشت نہ کرنی پڑے ہماری عام عادت ہے اور اس عادت کی قیمت ہم اپنے بجلی کے بل میں بھی ادا کرتے ہیں کیونکہ چارجر فون چارج کرے نہ کرے بجلی استعمال کرتا رہتا ہے، اس سے چارجر جلد خراب بھی ہو جاتا ہے اور اگر چارجر کے آس پاس نمی زیادہ ہو تو عین ممکن ہے کے یہ شارٹ سرکٹ پیدا کر کے آگ لگانے کا باعث بنے۔
بیٹری فُل:
بیٹری اگر 100 فیصد چارج ہو تو یہ دیکھ کر دل میں ایک رومانس سا اُٹھتا ہے اور اس رومانس کی قیمت بیٹری کو اپنی لائف گنوا کر ادا کرنی پڑتی ہے، ہر موبائل بیٹری کا ایک چارج سائیکل ہوتا ہے جو بیٹری 100 فیصد چارج ہونے کے بعد گرتا ہے اور اگر بیٹری کو ہر دفعہ 100 پرسنٹ چارج کیا جائے تو یہ چارج سائیکل جلد ختم ہوجاتا ہے اور بیٹری ڈیڈ ہوجاتی ہے۔چارج سائیکل کو خاموش رکھنے کے لیے کوشش کریں کے بیٹری 15 فیصد سے 85 فیصد کے درمیان چارج کریں اور کبھی کبھار اسے فُل چارج کریں۔
فون بیٹری ڈیڈ ہونے سے پہلے نہ چھوڑنا:
بیٹری ڈیڈ ہونا بھی بیٹری کے چارج سائیکل کو متاثر کرتا ہے اور یہ چارج سائیکل ہر لیتھیم والی بیٹری میں موجود ہوتا ہے۔
سونے سے پہلے فون کو چارجنگ پر لگانا :
ہماری یہ عادت جہاں بجلی ضائع کرتی ہے وہاں بیٹری کو اوور چارج کر کے نقصان پہنچاتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ فون کو 85 پرسنٹ تک چارج کرکے چارجر سے علیحدہ کر دیں۔
چارجنگ کے دوران فون کا استعمال:
یہ غلطی بیٹری کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اس سے بیٹری پر بوجھ بڑھ جاتا ہے کیونکہ وہ ایک ہی وقت میں چارجنگ بھی کر رہی ہوتی ہے اور فُون بھی چلا رہی ہوتی ہے اور ایسا مسلسل بوجھ بیٹری کو جلد ناکارہ بنا دیتا ہے۔
 ایمرجنسی بیٹری وارننگ سے پہلے چارجنگ:
تقریباً سبھی فُون 20 فیصد بیٹری رہ جانے پر بیٹری چارج کرنے کا عندیہ دیتے ہیں، اس عندیے سے پہلے بیٹری چارج کرنا بیٹری کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے۔
فُون سے کؤر نہ اُتارنا:
یہ غلطی تو تقریباً سبھی کرتے ہیں اور چارجنگ سے پہلے فُون سے پلاسٹک یا لیدر وغیرہ کا کؤر نہیں اُتارتے، بیٹری چارجنگ کے دوران گرم ہوتی ہے اور کؤر کی وجہ سے جلدی ٹھنڈی نہیں ہو پاتی اور اسکے جلد اوؤر ہیٹ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے بیٹری کی لائف کم ہوجاتی ہے۔
ناقص چارجرکا استعمال:
فون کو ہمیشہ اُس کے اوریجنل چارجر سے چارج کرنا یا سرٹیفائیڈ موبائل چارجرز کا استعمال کرنا ضروری ہے اور سستے اور ناقص چارجر جو بیٹری کو مقررہ مقدار سے کم یا زیادہ پاور دیتے ہیں وہ بیٹری سمیت فون کا بھی ستیاناس کر دیتے ہیں۔
فون لیپ ٹاپ سے چارج کرنا:
لیپ ٹاپ میں موجود یو ایس بی پورٹ آپ کے موبائل کو مطلوبہ مقدار میں پاؤر سپلائی نہیں کرتی جس سے بیٹری چارج ہونے کا وقت طویل ہوجاتا ہے اور بیٹری کی لائف پر اثر پڑتا ہے۔
فضول موبائل اپلیکیشن:

ہمارے فون کی میموری میں بہت سی ایپلیکینشز جو ہم استعمال نہیں کر رہے ہوتے پڑی رہتی ہیں اور بیٹری استعمال کرتی رہتی ہے اس لیے ضروری ہے کے ایسی تمام ایپلی کیشنز کو پابند کیا جائے کے وہ استعمال نہ ہونے کی صُورت میں بیٹری اور میموری پر بوجھ مت بنیں۔

sample-ad
سسرال میں سکون سے رہنے کےلیے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں: 1.کان اور منہ دونوں بند رکھو .2. جہاں آپ سے مشورہ مانگا جائے بس وہیں مشورہ دیں فضول میں انکے ۔۔۔ مزید پڑھیں

اس آرٹیکل میں ہم ڈسپرین کے چند ایسے ٹوٹکے شامل کر رہے ہیں جنکا میڈیکل سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جن کے بارے میں جاننا خواتین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

چقندر قبض کشا سبزی ہے۔ ورم دور کرتی اور گیس تحلیل کرتی ہے۔ جسم کو غذائیت بخشتی ہے۔ عام طور پر خواتین چقندر کو ابال کر اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تاکہ اس کا کھاراپن ... مزید پڑھیں

طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے ۔جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے۔ اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

امریکہ کینیڈا وغیرہ کے بارے میں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کیوجہ سے آج اس مقام پہ کھڑے ہیں تو یقین جانئے آپ کو اس بھیانک خواب سے جاگنے کی ۔۔۔ مزید پڑھیں

sample-ad
سورہ کہف کی تلاوت فتنے دجال سے نجات کا باعث ہے ۔ خروج دجال قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے اور فتنہ دجال زمانے کے شروفتن میں سب سے بڑا فتنہ ہے مکہ مکرمہ۔۔۔ مزید پڑھیں

خلائی جہاز میں 2 سولر پینل لگائے گئے تھے جن کو سپیس میں پہنچ کر کھولنا تھا لیکن جہاز کے اندر خرابی ہونے کی وجہ سے سولر پینل نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہی وجہ تھی کہ ۔۔۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ ﷺ کے زمانے کے لبرل اور سیکیولر لوگوں نے قرآن میں مچھر کے ذکر پر اعتراض کیا کہ یہ کیسی آسمانی کتاب ہے جس میں اتنی سے بے وقعت چیز کا ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔ مزید پڑھیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کن مساجد، شہروں, پہاڑوں دھاتوں, سبزیوں, درختوں, پھلوں, پرندوں, حشرات الارض, جانوروں اورانبیاء علیہم السلام کاذکر ہے۔۔۔ مزید پڑھیں

اس مضمون میں راقم ایک ٹیکنک سے قارئین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ آپ اپنے بچوں کی موبائل (اسمارٹ فون) نیز انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکتے ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

ہیکل کی پہلی تعمیر کے دوران ہی حضرت سلیمان علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن جنات کو پتہ نہ چل سکا اور انہوں نے ہیکل کی تعمیر مکمل کردی۔ یہ واقعہ آپ نے ۔۔۔ مزید پڑھیں